سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پی کے 53 کی نظامت دعوت کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ علیہ السلام 23 نومبر 2017ء کو پریس کلب کشمیر روڈ مانسہرہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ تحصیل اوگی کا ماہانہ درسِ عرفان القرآن دی ورلڈ آف چلڈرن پبلک سکول میں 22 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔ درس قرآن کا موضوع قرآن اور ادبِ مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے دل جمعی سے درس قرآن سنا۔ جس میں بتایا گیا کہ قرآن مجید انسان کو جا بجا حضور علیہ السلام کے در کا ادب سکھاتا ہے۔
مرکزی نظامت تربیت کورسز کے زیراہتمام جہلم کی تحصیل دینہ میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 22 اکتوبر 2017 کو منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں تحصیلی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ کوثر نعیمی نے خصوصی شرکت کی پروگرام کے اختتام پر کورس میں شریک خواتین کو اسناد دی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پائن ٹاؤن ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ساؤتھ افریقہ میں شہادت امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس اور محفلِ ایصال ثواب کا خصوصی طور پر انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال اور ایگزیکٹیو ممبر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نے کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے پہلا حصہ میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر مدلل گفتگو کی اور دوسرے حصہ میں محبت والدین و ایصال ثواب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام دینہ میں منہاج ماڈل سکول نیو جھنگ میں کارکنان کی فکری و نظریاتی اور تحریکی تربیت کے حوالے سے 21 اکتوبر 2017ء کو خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں مرکزی نظامت تربیت سےنائب ناظم اعلی تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ محمد منہاج الدین قادری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی حوالے سے لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں ’’یوم تجدید عہد وفا کانفرنس‘‘ 18 اکتوبر 2017ء کو منققد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کراچی کے تمام فورمز کے عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ 19 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور اور نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ سید فرحت حسین شاہ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ کانفرنس میں طلباء و طالبات اور پروفیسرز و لیکچررز کی بڑی تعداد شریک تھی۔ طلباء نے سرور کونین ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور شان اہل بیت میں منقبت پڑھی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سید فرحت حسین شاہ اور علی وقار نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
نیشنل ایکشن پلان کے کلی نفاذ کیلے 19 اکتوبر 2017ء کو منعقدہ اجلاس کے موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے سربراہ قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ اور وزیر مملکت براے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف نصاب امن سیٹ، دہشت گردی کیخلاف فتوی اور عقیدہ ختم نبوت پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس پر دنیا بھر کے کارکنان، ذمہ داران و اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کے جھوٹے اور تعصب پر مبنی پراپیگنڈے کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں رد کیا اور مسلم و غیر مسلم معاشروں کو بتایا کہ اسلام دہشتگردی نہیں انسانیت کے احترام اور بقاء کی ضمانت دیتا ہے اور ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جموں کشمیر عوامی تحریک کے وفد کی پارٹی صدر سردار منصور خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات 17 اکتوبر 2017ء کو ہوئی۔ یہ ملاقات تحریک انصاف کشمیر کی دعوت پر ہوئی۔ عوامی تحریک جموں کشمیر کے رہنماوں میں سردار اعجاز سدوزئی، سردار افتخار فاروقی، سردار نجم الثاقب، فیصل محمود بھی وفد میں شامل تھے۔
منہاج القرآن حیدرآباد کے عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تحریک کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس اور ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اپنی مشترکہ انقلابی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور پاک ڈین اکیڈمی نے ڈنمارک میں اقلیتوں کو درپیش صحت کے مسائل کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا، جس کا مقصد ڈینش گورنمنٹ تک ان مسائل کا پہنچانا اور ان مسائل کے حل کا مطالبہ کرنا شامل تھا۔ اس پروگرام کی مہمان خصوصی کیپٹل ریجن کی صدر Sophie Hæstorp Andersen تھیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ڈنمارک کے مرکز پر موجود شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور مرکز کے بک سنٹر اور شعبہ تعلیم میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس 16 اکتوبر 2017ء کو ملتان میں ہوا، جس میں صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر فیاض احمد وڑائچ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف ہے۔ پاکستان عوامی تحریک آئندہ الیکشن 2018 ء میں کرپٹ عناصر کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور ملک بھر سمیت جنوبی پنجاب میں انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس کا آغاز محی الدین نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا، سید ذیشان شاہ، علی بٹ قادری، رضوان احمد طور، ڈاکٹر گلزار احمد اور وسیم بٹ نے نعت مبارکہ اور منقبت پیش کی۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکریٹری محی الدین نے ادا کیے۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ اور فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید نے منہاج القرآن کے دعوتی، اخلاقی وروحانی، فکری و اجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرامز پر خصوصی روشنی ڈالی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.