سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد پاکستان عوامی تحریک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مملکت خداداد پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر اپنا خصوصی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم منہاج القرآن کے کارکنان اور پاکستانیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہم پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اور اب اس کی ہمیں حفاظت کرنی ہے۔ پاکستان کے حصول کا ایک مقصد ہے جو آئین پاکستان میں درج ہے۔ ہم 1947 میں بیرونی طاقتوں کی غلامی سے نجات پا گئے تھے لیکن ملک کے اندر شرپسند، باطل، کرپٹ اور فرعون صفت طاقتیں ابھی بھی پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ وہ جناح ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے اور مختصر علالت کے بعد وصال فرما گئے۔ نماز جنازہ شام 7 بجے منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور تمام مرکزی قائدین نے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل اور معروف علمی، مذہبی، سیاسی اور روحانی شخصیت تھے، آپ کا تعلق خیبرپختونخوا کے معروف روحانی سلسلے سے ہے۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ’تحفظ پاکستان یوتھ ریلی‘ منعقد کی گئی، جس کی قیادت انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل) PAT یوتھ ونگ پاکستان نے کی۔ زین جٹ (جنرل سیکرٹری ) یوتھ شمالی پنجاب، امانت علی (ضلعی صدر) PAT یوتھ ونگ جہلم اور دیگر ضلعی تحصیلی عہدادار بھی ریلی میں موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی جانب سے ملک پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست 2017ء کو سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ پاکستان یوتھ ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کی قیادت صدر یوتھ ونگ فہیم خان اور شاہد ملک نے کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فاضل پور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ ریلی 14 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم ایس ایم راجن پور کے صدر حافظ راشد مصطفوی نے کی۔ منہاج القرآن فاضل پور کے صدر خادم حسین طاہر، عوامی تحریک فاضل پور کے صدر محمد سعید مغل اور فیاض احمد جمالی نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد 14 اگست 2017ء کو کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر ایم ایس ایم بہاولپور عمران یوسف اور ضلعی صدر ایم ایس ایم بہاولپور چوہدری وسیم نے کی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شریک ہو کر یوم پاکستان پر جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا ذیلی فورم منہاج یوتھ لیگ بریشیا کے زیراہتمام 14 اگست 2017ء کی شام پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء میں ہوئی۔ تقریب کا باقاہدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ننھے بچوں نے یوم آزادی پاکستان کے دن کی مناسبت سے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا تھا۔ آخر میں یوم پاکستان کی خوشی میں تیار کیا گیا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔
منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ احمد نواز انجم کی زیرصدارت پشاور میں مقامی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس پشاور کی یونین کونسلز سے منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد نواز انجم نے پشاور میں تحریک منہاج القرآن کو یونین کونسل کی سطح تک مذید فعال کرنے اور ورکنگ پلان کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ۔ اپنے مفادات کیلئے آئین بدلنے کی باتیں کرنیوالوں نے آئین کی ہر شق کو 35 سال تک اپنے مفادات کی خاطر بلڈوز کیا۔
منھاج القرآن انٹرنیشنل ھالینڈ کے رہنماء حافظ یاسر نسیم منہاجین کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم لاہور میں روڈ ایکسیڈنٹ سے شدید زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے آج رحلت فرما گئے۔ نماز جنازہ 12 اگست 2017ء بروز ہفتہ کو نماز مغرب کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ دی ہیگ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ یاسر نسیم کے والد گرامی کی نماز جنازہ 12 اگست 2017ء کو لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے سامنے غوثیہ پارک میں ادا کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود نماز جنازہ پڑھائی اور میت کو کندھا بھی دیا۔
یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل سیماتاری میں ایک عظیم الشان محفل نعت 12 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن یونان محمد اسلم چوہدری محفل میں مہمان خصوصی تھے۔ نعت خواں حضرات میں محمد نعیم امجد، محمد خالد، محمد حسین، قاری کرامت، سعید ظفر، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد شہزاد، بشارت علی، احسن سیفی، عنصر اقبال صاح، محمد اسلم چوہدری، شاہد اکرم نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 اگست کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی بیٹیاں، بہنیں، بیوگان اور زخمیوں کے اہل خانہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گے اور میں ان کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے جاؤں گا، اڑھائی سال سے باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کروانے کیلئے دھکے کھارہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے مودبانہ درخواست ہے کہ وہ عیدالاضحی کے بعد پہلے ہفتے میں غیر جانبدار بنچ تشکیل دے کر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے سے متعلق ہماری درخواست کی سماعت اور فیصلہ کروائیں۔
تحریک منھاج القرآن لیہ اور منھاج القرآن یوتھ لیہ کے زیراہتمام درس قرآن کا پروگرام 11 اگست 2017ء کو منعقد کیا گیا، جس میں علامہ غضنفر حسنین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔ علامہ غضنفر حسنین قادری نے فلسفہ حج کے موضوع پر خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.