سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ قطر دوحہ لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر بول ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصاص تحریک کے لیے پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف نامزد ہیں۔ اب شہباز شریف بھی نااہل ہوں گے۔ ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون ان پر اللہ کا قہر بن کر گرے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ دوحہ قطر وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ کے باہر ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا گھر اور میری سرزمین ہے، جہاں میرے شہداء کا خون گرا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں تحریک قصاص کے لیے وطن واپس پہنچا ہوں اور ان شاء اللہ شہداء کے ورثا قصاص لے کر رہیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 اگست 2017ء کو وطن واپسی کے بعد ناصر باغ پر استقبالیہ ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کا انصاف نہ ملنے پر تحریک قصاص کے فائنل مرحلے کا اعلان کر دیا کہ اب ایک ہی بار فیصلہ کن دھرنا ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر انہوں نے کہا کہ 3 سال سے 14 لاشیں کندھوں پر اٹھائے پھر رہے ہیں۔ 14 قتل کرا کے بھی ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا اور ہم عدل و انصاف کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں۔
پیرس میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز پیرس پر جشن تشکر کی تقریب 4 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوھدری محمد اعظم کی قیادت میں ہوا، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی بانٹی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالر، عظیم نعت خواں اور عاشق رسول ریاض حسین چودھری قضائے الہی سے وصال فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار کو سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن مرکز میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمد ثناء اللہ کا 22 سالہ بھانجا خادم حسین 6 اگست 2017ء کو راولپنڈی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 04 سے 06 اگست 2017 کو فورٹ منرو میں یوتھ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ کیمپ میں سندھ اور جنوبی پنجاب سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ کیمپ کے اختتامی سیشن میں منہاج القرآن القرآن یوتھ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے فعال رکن اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ویب ماسٹر محمد سلمان اعوان کے چچا جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 8 اگست کو پاکستان آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا خصوصی 5 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت علامہ میر آصف اکبر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علماء اپنے قائد کا تاریخ ساز استقبال کرینگے۔
تحریک منہاج القرآن کے عظیم عالمی مرکز روحانیت و محبت گوشہ درود کا ماہانہ روحانی اجتماع مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ اگست کا پروگرام 5 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ روحانی اجتماع کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی، گوشہ درود کے خادم سید مشرف حسین شاہ، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے نمائندگان کے لیے جشن آزادی تقریب 5 اگست 2017ء مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو، سکھ، مسیحی، پارسی مذہب کے راہنماوں نے شرکت کی۔ تقریب کے منتطمین پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق پردھان سردار بشن سنگھ، انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، پاکستان ہندو کونسل کے چئیرمین منویر چند، بالمیک سوامی مندر کے پنڈت بھگت لال کھوکھر اور کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان کے ڈین ریورنڈ شاہد معراج تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک بھیانک کھیل ہے۔ جس میں گورنمنٹ نے طے شدہ منصوبہ کے تحت منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے معصوم نہتے اور بے گناہ کارکنان کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ خونی اور دہشت گردی پر مبنی مناظر موقع پر موجود لوگوں کے علاوہ پوری دنیا نے میڈیا چینلز پر براہ راست دیکھے جس میں 14افراد شہید جس میں 2خواتین بھی شامل تھیں اور 100سے زائد افراد کو سیدھی گولیاں ماری گئیں اور ظلم وریاستی دہشت گردی کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2 اگست 2017ء کو اوسلو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے تنظیمی فورمز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ تنظیمی عہدیداروں کی نشست میں صاحبزادہ حماد مصطفیٰ اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا نصیب نہیں ہوگا۔ سلطنت شریفیہ کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
جریدے قدامت کے چیف ایڈیٹر اور منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد عمار علی نے 2 اگست 2017ء کو ڈبلن میں ایک تقریب میں پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ افراد سے ملک کو پاک کرنے کا نقطہ آغاز ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.