سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی، تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جولائی 2017ء کو ماہ رمضان المبارک میں منہاج القرآن اسپین کے تمام مراکز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے احباب کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری عطا المصطفیٰ نے حاصل کی۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں 28 جون 2017ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی تمام کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بک اسٹال منہاج دعوہ پروجیکٹ کی ’’پیس اینڈ اینٹی کری کلم پرموشن‘‘ ٹیم کی طرف سے لگایا گیا تھا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اور اس موضوع پر دیگر تمام تر تصانیف کو شامل کیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رول آف لاء ہوتا تو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 3 سال بعد بھی انصاف سے محروم نہ ہوتے، مجھے علم ہے کہ ان اداروں سے انصاف نہیں ملے گا مگر انصاف کی جدوجہد کرتے کرتے اس دنیا سے جاؤں گا اور میری آئندہ نسلیں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے۔
مؤرخہ 27 جون 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ حافظ محمد پروفیسر ادریس الازہری نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان کو تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی بھر کی محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنے اور ہر خاص و عام تک تحریک کے پیغام کو پھیلانے کے لئے اپنی محنت کو بلا امتیاز عام کرنے کی تلقین بھی کی۔
شہراعتکاف میں جمعۃ الوداع کا اجتماع 23 جون 2017ء 27 رمضان المبارک کو جامع المنہاج بغداد ٹاون میں منعقد ہوا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ ہزاروں معتکفین کے علاوہ ملک بھر سے فرزندان اسلام کی بہت بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔
شہراعتکاف میں 22 جون 2017ء کو آغوش کمپلیکس کے ایڈمن بلاک میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مکہ و مدینہ شریف کے تاریخی اور مقدس مقامات کی نایاب اور نادر تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس ڈاکٹر نعیم مشتاق نے کیا۔ نمائش میں انیسیویں صدی عیسیویں اور خلافت عثمانی کے دوران لی گئی حرمین کے مقدس مقامات کی تاریخی و نادر تصاویر شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو نمازِ تراویح میں ختم قرآن کی محفل اور لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کرنے پر قاری مشتاق احمد کو مبارکباد دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں خطاب کرتے ہوئے سراپا حسن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیا۔ آپ نے کہا کہ آقا علیہ السلام اپنی ذات میں سب سے حسین تھے۔ آپ کا چہرہ مبارک چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا تھا۔ آپ کا رنگ مبارک ایسا چمکدار تھا، جیسے سونا اور چاندی ملا ہوا ہو۔ آپ کا قد مبارک ایسا میانہ تھا کہ درمیانہ سے کچھ نکلا ہوا اور پستہ سے اونچا تھا۔ یعنی دراز قد سے کچھ کم تھے، لیکن جب آپ دراز قد لوگوں میں چلتے لیکن ان سے اونچے لگتے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شہراعتکاف میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 22 جون 2017ء کو جامع المنہاج بغداد ٹاون میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی سمیت منہاج القرآن کے قائدین، ملک بھر سے علماء و مشائخ اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے معزز شخصیات بھی مہمانوں میں شامل تھیں۔ شیخ الاسلام نے ’’عشق الہی‘‘ (ارادہ اور محبت) کے موضوع پر خطاب کیا۔
شہراعتکاف میں 21 جون 2017ء کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔ آپ نے بسلسلہ ’’حسن اخلاق‘‘ موضوع ’’الحب فی اللہ‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی رفاقت اور صحبت جنت میں بھی کام آئے گی۔ جنت میں جس شخص کو جس سے محبت ہو گی تو اللہ اس کو اس شخص سے جوڑ دے گا۔ جو اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری میں آ جائیں تو پھر وہ یہ نہ سوچیں کہ اللہ کے رسول کا جنت میں درجہ کیا ہوگا اور صحابہ ان سے مل نہ سکیں گے۔ بلکہ جنت میں بھی اللہ انہیں محبت کرنے والوں کیساتھ جوڑ دے گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 24 رمضان المبارک 20 جون 2017ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں قائم خواتین شہر اعتکاف ’’صبر، شکر، دعوت اور رفاقت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ اعتکاف میں ہم اللہ سے لو لگانے آئے ہیں۔ اللہ کی سنگت کے لیے آئے ہیں۔ اللہ سے رشتہ اور ناطہ بہت بڑی سنگت ہے۔ آپ نے کہا کہ میں اللہ سے پیار سکھاتا ہوں۔ اللہ کے محبوب کا پیار سکھاتا ہوں، اللہ کیسے راضی ہوتا ہے، وہ راستہ بتاتا ہوں تاکہ اللہ کے حبیب سے ہمارے من جڑ جائیں۔
جامع المنہاج میں منہاج القرآن کے شہراعتکاف سے بول ٹی وی نیٹ ورک کے چینل پاک نیوز کی میگا افطار ٹرانسمیشن جاری ہے۔ 20 جون 2017ء کو افطار ٹرانسمیشن ’’شیخ الاسلام کے مہمان‘‘ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعکاف میں 20 جون 2017ء کو ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔ آپ نے اخلاق حسنہ کے موضوع ’’حلم‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے دین کا خلاصہ ’’اخلاق حسنہ‘‘ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حلم کو اپنی صفت قرار دیا۔ اخلاق حسنہ یہ ہے کہ بندہ اللہ کے اخلاق کو اپنا لے۔ جس بندے میں اللہ کے اخلاق آگئے اور وہ سراپا خلق عظیم بن گئی تو اس ذات گرامی کا نام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر 20 جون 2017ء کو تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ انہیں منہاج القرآن کی نظامت تعلقات عامہ نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ عبدالقادر کو شہراعتکاف کا تفصیلی وزٹ کرایا گیا، آغوش کمپلیکس کے وزٹ کے دوران معتکفین بھی ان سے ملے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.