سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کروڑ لعل عیسن کے صدر پیر معین الدین شاہ کاظمی کے والد گرامی پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ کاظمی کی رسم قل 4 ستمبر 2017ء کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں ہوئی۔ پیر نصراللہ شاہ گیلانی، پیر صداللہ شاہ گیلانی، پیر ہارون الحسن سہیوگ شریف، سید غلام مجتبیٰ شاہ کاظمی، خیر محمد شاہ، دربار عنائت شاہ کے گدی نشین ساجد شاہ گیلانی، پیر اللہ بخش شاہ کاظمی، مولانا قاری اشفاق سعیدی، پیر نور شاہ، پیر زین الدین شاہ کاظمی پروگرام کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن سکھر اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام سکھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے تیسرے روز 4 ستمبر 2017ء کو قربانی کے جانوروں کو ذبح کر کے گوشت بنایا گیا۔ بعدازاں تحریک منہاج القرآن سکھر کے قائدین و کارکنان نے گھر گھر جا کر گوشت کو مستحقین میں تقسیم کیا۔ سکھر کے علاوہ لاڑکانہ اور سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے قربانی کے گوشت کو تقیسم کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھپرو سندھ کے زیراہتمام عیدالاحضیٰ 2017ء کے موقع پر 2 ستمبر کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کے بعد منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کھپرو کی طرف سے قربانی کا گوشت غرباء اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے ڈویژنل کوارڈینیٹر عبدالستار چوہان، عوامی تحریک کھپرو کے صدر شوکت علی قائمخانی، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک کھپرو صوبیدار ریٹائرڈ عبداللہ خان، منہاج القرآن کھپرو کے رہنماء ممتاز علی پر مشتمل ٹیم نے کھپرو میں قربانی کاگوشت لوگوں تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن لارکانہ سندھ کے زیراہتمام عیدالاحضیٰ 2017ء کے موقع پر 2 ستمبر کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کے لیے جانوروں کو ذبح کرکے گوشت بنایا گیا۔ اس موقع پر امیر احمد قادری، سید پیر شاہ، سید مبین شاہ اور غلام محمد کی نگرانی میں قربانی کا گوشت تیار ہوا۔ بعدازاں قربانی کا یہ گوشت علاقہ کے مستحقین میں تقسیم بھی کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام یکم ستمبر 2017 کو عیدالاضحیٰ کا اجتماع کارپی سنٹر پر منعقد ہوا۔ عید الاضحی کے اجتماع میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت اور نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر فیملیز کے لیے الگ سے باجماعت نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی علامہ وقار احمد قادری نے عید کی نماز کی امامت کی جبکہ قاری مشتاق احمد سیالوی نے فیملیز کے لیے دوسری جماعت کروائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام دیار غیر میں طلباء کی اسلامی تعلیم و تربیت کے لیے منھاج سکول آف اسلامک سائنسز میں شریعہ ایجوکیشن کا شعبہ درس نظامی نہایت کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ سکول میں درس نظامی شعبہ کا 2016ء میں اس وقت منہاج یونیورسٹی لاہور (جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن) سے الحاق ہوا تھا، جب نومبر 2016ء میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب (فیصل آباد) حاجی محمد امین القادری کے بڑے بھائی محمد حنیف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے تیس، اکتیس اگست 2014 کے شہدائے انقلاب مارچ اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ویمن لیگ کی طرف سے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ قرآن خوانی کی گئی اور یادگار پر شمعیں روشن کی گئیں۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بلدیہ ٹاون میں ادا کیا جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور عوامی تحریک کراچی کے قائدین و کارکنان نے راؤ کامران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے یوتھ ونگ کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس 27 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منصور قاسم، امجد جٹ، عصمت علی، سیف اللہ بھنگر، انعام مصطفوی و دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یوتھ ونگ کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 208 دھنوٹ کی تنظیم نو کا اجلاس 28 اگست 2017ء کو دھنوٹ میں منعقد ہوا، جس کی ضلعی امیر چوہدری عبدالغفار سنبل نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پرڈاکٹر محمد صدیق صابر صدر، محمد بلال بھٹی ناظم، سید لعل شاہ نائب صدر، سعید احمد نائب ناظم، قاری محمد رمضان ناظم دعوت و تربیت اور رانا محمد اسلم ناظم مالیات منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں پی پی حلقہ 210 کی تنظیم نو کا اجلاس 28 اگست 2017ء کو حماد اکیڈمی میں ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ساوتھ پنجاب و سندھ سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ملک عبدالرشید صدر، ملک اسلم حماد ناظم، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ نائب ناظم، سید مدثر شاہ بخاری ناظم دعوت و تربیت، ملک عابد حسین جوئیہ ناظم مالیات اور فوجی ظہور حسین ناظم ویلفیئر منتخب ہوئے۔ اجلاس میں حلف برداری کی بھی تقریب ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام پڈیانوالہ فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی تین ماہ کی کلاس کے بعد تقسیم اسناد اور اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ مرکزی ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور کوارڈنیٹر کورسز محمود مسعود قادری اور مجاہد حق نوازنے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں علاقہ بھر سےخواتین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ پروگرام میں علامہ عدنان وحید قاسمی، انجنیئر ساجد علی، شفیق اور جمیل نے بھی شرکت کی۔
مؤرخہ 27 اگست 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو کی حلف برداری کی گئی جس میں قائم مقام صدر محمد اقبال چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور نئے منتخب عہدیداران سے حلف لیا، اس کے بعد نماز ظہر تا عصر دوسری سالانہ علم کانفرنس و کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء، کارکنان، عہدیداران اور دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں احباب شریک ہوئے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ دینے کی سالانہ تقریب ’’اینول اسمبلی 2017‘‘ الحمرا ہال لاہور میں 26 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کے صدر اور چیئرمین ایم ای ایس ڈاکٹر حسین محی الدین نے کی۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان اور ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی راشد کلیامی مہمان خصوصی تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.