سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام روزانہ اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، یکم جون 2017 (6 رمضان المبارک) کو بھی اللہ تعالی کی رضا کی خاطر روزہ رکھنے والوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاتفریق رنگ و نسل کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ اس مختصر تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین نے حاصل کی، اس کے بعد قاری محمد صدیق نے ختم پاک پڑھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ ’’وائس‘‘ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ رمضان پیکیج کی تقسیم کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کا حکم ہے کہ ضرورت سے زیادہ مال مستحقین کو لوٹا دو، اسی میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی اور سوسائٹی کا امن ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر نواب شاہ عبدالستار چوہان، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سکھر محمد اسحاق سمیجو، ڈویژنل امیر لاڑکانہ احمد قادری شامل تھے۔ مخدوم ندیم ہاشمی نے چیئرمین سپریم کونسل کو اپر سندھ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اپر سندھ کی تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چودھری، جو کہ صدر پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن درانسی بھی ہیں نے اپنی رہائش گاہ پر شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں علاقائی پاک کمیونٹی، فرنچ فیملی فرنڈز اور فرانس کی مین سٹریم پارٹی UDI کے صدر Jean Christophe Lagarde نے خصوصی شرکت کی۔
دنیا کے 90 ممالک میں منہاج القرآن کا تنظیمی نیٹ ورک ہے اور ان ممالک میں کم و بیش تین سو مقامات پر نماز تراویح کے ساتھ ساتھ عامۃ الناس کے لیے اجتماعی افطاری کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس سے بلاتفریق رنگ و نسل لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن فرانس بھی اس سلسلہ میں پیش پیش ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی مرکز منہاج القرآن میں لوگوں کے لئے اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہر روز سیکنڑوں لوگوں شرکت کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے۔ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام تحصیل جہلم اور پنڈ دادنخان میں "Say No To Terrorism" کے عنوان سے دستخطی کیمپس مورخہ 21 تا 23 مئی 2017ء کو مختلف مقامات پر لگائے گئے، جن میں عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیام اَمن کی کاوشوں کو سراہا۔ اِن کیمپوں میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین جٹ نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبرز کیساتھ خصوصی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، وابستگان، عملہ مصطفوی مشن کا ہراول دستہ ہیں۔ فیلڈ کی طرح سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ورکرز بھی تحریک کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ انہوں نے احسن انداز میں فرائض انجام دینے والے سٹاف ممبرز کو تمغہ استقامت اور تمغہ حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے لاہور پریس کلب کے باہر نکالی گئی۔ حقوق طلباء ریلی میں پانچ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1۔ تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فی صد کے برابر لایا جائے 2۔ تعلیمی اداروں کو کرپشن، انتہا پسندی اور منشیات سے پاک کیا جائے 3۔ 10 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے 4۔ فرسودہ و طبقاتی نظام تعلیم کو تبدیل کیا جائے 5۔ عوامی نمائندوں اور 18 گریڈ کے افسران کے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کیلئے قانون سازی کی جائے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حکومت سے بار بار کہہ رہے ہیں جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کو پبلک کر دیں۔ کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، انصاف کیلئے سڑکوں پر آئے تو پھر قاتلوں اور لٹیروں کو سر چھپانے کیلئے جگہ نہ ملے گی۔ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو بھی ٹرانسفر کر دیا گیا۔ حکمران 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کے جرم کی سزا اسی دنیا میں بھگتیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا، اٹلی نے سٹی کونسل اور لوکل کمیونٹی کے زیراہتمام منعقدہ بین المذاہب کانفرنس میں خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد اقبال وڑائچ کانفرنس میں شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں سٹی میئر نے بھی شرکت کی۔ بین المذاہب کانفرنس کا موضوع ’’سیدہ مریم سلام اللہ علیہا اسلام اور عیسائیت کی نظر میں‘‘ تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما محمد اقبال وڑائچ نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جس کو شرکاء نے بہت سراہا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک لانے کیلئے حقوق طلبہ مارچ کے عنوان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہوکر کچہری چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی، ریلی میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیاگیا جس میں علامہ رانا نفیس نے خطاب کیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی امیر سندھ جماعت اہلسنت پیر قاری حافظ زاکر تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں علامہ جان محمد بروہی، تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے امیر محترم یونس القادری، خالد راجپوت، لوئر سندھ کے امیر ندیم احمد نقشبندی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں معروف عالم دین، استاد، محقق اور شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ ریفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ علم دوست اور علم پرور شخصیات زمین پر اللہ کا خاص انعام ہوتی ہیں، علامہ معراج الاسلام انہی شخصیات میں سے ایک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.