سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ احمد نواز انجم کی زیرصدارت پشاور میں مقامی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس پشاور کی یونین کونسلز سے منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد نواز انجم نے پشاور میں تحریک منہاج القرآن کو یونین کونسل کی سطح تک مذید فعال کرنے اور ورکنگ پلان کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ۔ اپنے مفادات کیلئے آئین بدلنے کی باتیں کرنیوالوں نے آئین کی ہر شق کو 35 سال تک اپنے مفادات کی خاطر بلڈوز کیا۔
منھاج القرآن انٹرنیشنل ھالینڈ کے رہنماء حافظ یاسر نسیم منہاجین کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم لاہور میں روڈ ایکسیڈنٹ سے شدید زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے آج رحلت فرما گئے۔ نماز جنازہ 12 اگست 2017ء بروز ہفتہ کو نماز مغرب کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ دی ہیگ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ یاسر نسیم کے والد گرامی کی نماز جنازہ 12 اگست 2017ء کو لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے سامنے غوثیہ پارک میں ادا کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود نماز جنازہ پڑھائی اور میت کو کندھا بھی دیا۔
یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل سیماتاری میں ایک عظیم الشان محفل نعت 12 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن یونان محمد اسلم چوہدری محفل میں مہمان خصوصی تھے۔ نعت خواں حضرات میں محمد نعیم امجد، محمد خالد، محمد حسین، قاری کرامت، سعید ظفر، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد شہزاد، بشارت علی، احسن سیفی، عنصر اقبال صاح، محمد اسلم چوہدری، شاہد اکرم نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 اگست کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی بیٹیاں، بہنیں، بیوگان اور زخمیوں کے اہل خانہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گے اور میں ان کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے جاؤں گا، اڑھائی سال سے باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کروانے کیلئے دھکے کھارہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے مودبانہ درخواست ہے کہ وہ عیدالاضحی کے بعد پہلے ہفتے میں غیر جانبدار بنچ تشکیل دے کر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے سے متعلق ہماری درخواست کی سماعت اور فیصلہ کروائیں۔
تحریک منھاج القرآن لیہ اور منھاج القرآن یوتھ لیہ کے زیراہتمام درس قرآن کا پروگرام 11 اگست 2017ء کو منعقد کیا گیا، جس میں علامہ غضنفر حسنین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔ علامہ غضنفر حسنین قادری نے فلسفہ حج کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ قطر دوحہ لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر بول ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصاص تحریک کے لیے پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف نامزد ہیں۔ اب شہباز شریف بھی نااہل ہوں گے۔ ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون ان پر اللہ کا قہر بن کر گرے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ دوحہ قطر وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ کے باہر ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا گھر اور میری سرزمین ہے، جہاں میرے شہداء کا خون گرا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں تحریک قصاص کے لیے وطن واپس پہنچا ہوں اور ان شاء اللہ شہداء کے ورثا قصاص لے کر رہیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 اگست 2017ء کو وطن واپسی کے بعد ناصر باغ پر استقبالیہ ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کا انصاف نہ ملنے پر تحریک قصاص کے فائنل مرحلے کا اعلان کر دیا کہ اب ایک ہی بار فیصلہ کن دھرنا ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر انہوں نے کہا کہ 3 سال سے 14 لاشیں کندھوں پر اٹھائے پھر رہے ہیں۔ 14 قتل کرا کے بھی ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا اور ہم عدل و انصاف کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں۔
پیرس میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز پیرس پر جشن تشکر کی تقریب 4 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوھدری محمد اعظم کی قیادت میں ہوا، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی بانٹی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالر، عظیم نعت خواں اور عاشق رسول ریاض حسین چودھری قضائے الہی سے وصال فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار کو سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن مرکز میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمد ثناء اللہ کا 22 سالہ بھانجا خادم حسین 6 اگست 2017ء کو راولپنڈی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 04 سے 06 اگست 2017 کو فورٹ منرو میں یوتھ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ کیمپ میں سندھ اور جنوبی پنجاب سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ کیمپ کے اختتامی سیشن میں منہاج القرآن القرآن یوتھ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.