سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ ساوتھ افریقہ کے دوران 27 اپریل 2017ء کو منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے سینئر رہنما حاجی فاروق آدم عرف ٹونی مر حوم کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ حاجی فاروق آدم (جنوبی افریقہ میں شیخ الاسلام کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی افریقہ میں27 اپریل 2017 کو صوفی غلام محمد (رح) کے بیٹے حضرت صوفی بھائی جان (باوا) چشتی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوفی باوا کا روحانی مرکز Sherewood میں ہے، جہاں ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران معراج النبی کانفرنس میں خصوصی خطاب کیا۔ یہ پروگرام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، جس میں مسلم کیمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 26 اپریل 2017 کو شام 7بجے وژن 20 20 کے تحت مینارہ چیمبر میں خصوصی لیکچر دیا۔ پروگرام میں میڈیکل ایسوی ایشن کے صدر ڈاکٹر ابراہیم خان، جمیت علماء، افریقین مسلم پارٹی کے لیڈر بھی خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 25 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن کے متاتا ٹاؤن (Matata Town) کی جامع مسجد میں ’معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ میں اپنے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قدرت کاملہ کا مشاہدہ کرایا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 25 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن میں مدینہ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کو لیکچر دیا۔ لیکچر میں ان کا کہنا تھا کہ مدارس اسلامیہ کی اہمیت مسلمہ ہے، مسلمانوں کے دورِ زوال میں بھی دینی مدارس کی علمی و دینی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ مدارس اسلامیہ امت مسلمہ کی متاع عزیز ہیں جن کے ساتھ امت کا ملّی تشخص اور دین کی بقاء کا سلسلہ مربوط ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ برطانیہ کے زیراہتمام معراج النبی کانفرنس 25 اپریل 2017ء کو جامع مسجد Umtata میں ہوئی، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے بعد 25 اپریل2017 بروزمنگل کو کیپ ٹاون سے ایسٹ لندن پہنچے۔ جہاں ائیر پورٹ پر آپ کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اصغر وڑائچ، علامہ لطیف چشتی، چودھری سلیم نذر، فیصل بشیر وٹو نے آپ کو گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رہنما سجاد احمد ساہی کے والد گرامی حاجی نور محمد انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ 23 اپریل 2017 کو ان کے آبائی گاؤں جاسک ضلع منڈی بہاؤالدین میں ادا کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ نمازہ جنازہ ڈائریکٹر اسلامک سینٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے پڑھائی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر شبِ معراج 24 اپریل 2017ء کو ’معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ اور ’ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کا انعقاد ہوا۔ روحانی محفل میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی، خواتین کی ایک بڑی تعداد نے محفل میں شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 24 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن میں انٹرنیشنل پیس کالج ساؤتھ افریقہ (IPSA) کے سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار میں انہوں نے ’سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیمِ سماج‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا نے 24 اپریل 2017 کو منہاج اسلامک سنٹر وکٹوریا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رکن سجاد احمد ساھی کے والد محترم انتقال کر گئے۔ اناللہُ و انا الیہ راجعون۔ انکی نماز جنازہ کل تین بجے دوپہر ادا کی جائے گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابق صدر حافظ سجاد احمد کے والد گرامی کی رسم چہلم کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل منعقد کی گئی، یہ محفل مورخہ 23 اپریل 2017 کو جامع مسجد سرائے عالمگیر میں ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد فیضان نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت افضان قادری، علی رضا سجاد اور خصوصی نعت سید زبیب مسعود شاہ نے حاصل کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ نے 23 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن میں مسجد القدس کے آڈیٹوریم ہال میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سکالرز کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا۔ علمی نشست میں ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے اسلام کے تصور جہاد اور امن کے حوالہ سے مدلل گفتگو کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.