سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 64 کا ورکرز کنونشن 9 جولائی 2017ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، رائے سجادحسین، آصف عزیز، غلام محمد قادری، حسن رضا جوئیہ، محمد اقبال، فاروق گل نمبردار، نزیر حسین، سلیم رضا جوئیہ، امتیاز مصطفوی، وقاص احمد گل، رانا سہیل بابر، خلیل جامی اور عثمان مالک نمبردار بھی کنونشن میں شریک ہوئے اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن کروپی کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے محمد منیر کو کروپی مرکز کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر یونان کے مرکزی صدر محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر مرزا امجد جان، سینئر نائب ناظم محمد بشیر احمد عاصی، نائب ناظم طارق شریف اعوان، سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل اور ناظم ممبر شپ سعید ظفر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، محسن تحریک اور فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 44 واں سالانہ عرس مبارک 11 جولائی 2017ء کو بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں ہوا۔ عرس تقریبات سجادہ نشین دربار عالیہ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کی زیرصدارت منعقد ہوئیں۔ منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عرس کی مرکزی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے خانیوال میں تحصیلی و ضلعی عہدیداران کی ماہانہ میٹنگ میں خصوصی شرکت کی، میٹنگ میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن معروف خان کے علاوہ تمام عہدیداران بھی موجود تھے۔ نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے میٹنگ میں گفتگو کی اور عہدیداران کو ماہانہ اہداف دیئے۔ اس موقع پر تنظیم سازی پی پی حلقہ وائز کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے بریڈ فورڈ کے زیراہتمام سالانہ عیدملن تقریب 9 جولائی 2017ء کو مدینۃالزھرا میں ہوئی، جس میں بریڈ فورڈ، برنلے، مانچسٹر، روچڈلی، ہیلیفیکس اور دیگر مقامات سے 500 سے زائد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ محترمہ روبینہ راجہ، سمیعہ سعیدی اور عرفہ کوثر نے پروگرام کی کارروائی کو کنڈکٹ کیا۔
منہاج القرآن سلامک سینٹر انوفیتا میں 5 جولائی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان کا اجلاس ہوا۔ شرکاء نے اتفاقِ رائے سے شاہد اکرم کو صدر منتخب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیتی محفل ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ پروگرام میں محفل نعت اور حلقہ ذکر کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ ڈبلن کے رفقاء و کارکنان کے علاوہ اہم مقامی شخصیات نے بھی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی، تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جولائی 2017ء کو ماہ رمضان المبارک میں منہاج القرآن اسپین کے تمام مراکز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے احباب کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری عطا المصطفیٰ نے حاصل کی۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں 28 جون 2017ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی تمام کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بک اسٹال منہاج دعوہ پروجیکٹ کی ’’پیس اینڈ اینٹی کری کلم پرموشن‘‘ ٹیم کی طرف سے لگایا گیا تھا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اور اس موضوع پر دیگر تمام تر تصانیف کو شامل کیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رول آف لاء ہوتا تو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 3 سال بعد بھی انصاف سے محروم نہ ہوتے، مجھے علم ہے کہ ان اداروں سے انصاف نہیں ملے گا مگر انصاف کی جدوجہد کرتے کرتے اس دنیا سے جاؤں گا اور میری آئندہ نسلیں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے۔
مؤرخہ 27 جون 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ حافظ محمد پروفیسر ادریس الازہری نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان کو تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی بھر کی محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنے اور ہر خاص و عام تک تحریک کے پیغام کو پھیلانے کے لئے اپنی محنت کو بلا امتیاز عام کرنے کی تلقین بھی کی۔
شہراعتکاف میں جمعۃ الوداع کا اجتماع 23 جون 2017ء 27 رمضان المبارک کو جامع المنہاج بغداد ٹاون میں منعقد ہوا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ ہزاروں معتکفین کے علاوہ ملک بھر سے فرزندان اسلام کی بہت بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔
شہراعتکاف میں 22 جون 2017ء کو آغوش کمپلیکس کے ایڈمن بلاک میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مکہ و مدینہ شریف کے تاریخی اور مقدس مقامات کی نایاب اور نادر تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس ڈاکٹر نعیم مشتاق نے کیا۔ نمائش میں انیسیویں صدی عیسیویں اور خلافت عثمانی کے دوران لی گئی حرمین کے مقدس مقامات کی تاریخی و نادر تصاویر شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو نمازِ تراویح میں ختم قرآن کی محفل اور لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کرنے پر قاری مشتاق احمد کو مبارکباد دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.