سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں خطاب کرتے ہوئے سراپا حسن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیا۔ آپ نے کہا کہ آقا علیہ السلام اپنی ذات میں سب سے حسین تھے۔ آپ کا چہرہ مبارک چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا تھا۔ آپ کا رنگ مبارک ایسا چمکدار تھا، جیسے سونا اور چاندی ملا ہوا ہو۔ آپ کا قد مبارک ایسا میانہ تھا کہ درمیانہ سے کچھ نکلا ہوا اور پستہ سے اونچا تھا۔ یعنی دراز قد سے کچھ کم تھے، لیکن جب آپ دراز قد لوگوں میں چلتے لیکن ان سے اونچے لگتے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شہراعتکاف میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 22 جون 2017ء کو جامع المنہاج بغداد ٹاون میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی سمیت منہاج القرآن کے قائدین، ملک بھر سے علماء و مشائخ اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے معزز شخصیات بھی مہمانوں میں شامل تھیں۔ شیخ الاسلام نے ’’عشق الہی‘‘ (ارادہ اور محبت) کے موضوع پر خطاب کیا۔
شہراعتکاف میں 21 جون 2017ء کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔ آپ نے بسلسلہ ’’حسن اخلاق‘‘ موضوع ’’الحب فی اللہ‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی رفاقت اور صحبت جنت میں بھی کام آئے گی۔ جنت میں جس شخص کو جس سے محبت ہو گی تو اللہ اس کو اس شخص سے جوڑ دے گا۔ جو اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری میں آ جائیں تو پھر وہ یہ نہ سوچیں کہ اللہ کے رسول کا جنت میں درجہ کیا ہوگا اور صحابہ ان سے مل نہ سکیں گے۔ بلکہ جنت میں بھی اللہ انہیں محبت کرنے والوں کیساتھ جوڑ دے گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 24 رمضان المبارک 20 جون 2017ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں قائم خواتین شہر اعتکاف ’’صبر، شکر، دعوت اور رفاقت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ اعتکاف میں ہم اللہ سے لو لگانے آئے ہیں۔ اللہ کی سنگت کے لیے آئے ہیں۔ اللہ سے رشتہ اور ناطہ بہت بڑی سنگت ہے۔ آپ نے کہا کہ میں اللہ سے پیار سکھاتا ہوں۔ اللہ کے محبوب کا پیار سکھاتا ہوں، اللہ کیسے راضی ہوتا ہے، وہ راستہ بتاتا ہوں تاکہ اللہ کے حبیب سے ہمارے من جڑ جائیں۔
جامع المنہاج میں منہاج القرآن کے شہراعتکاف سے بول ٹی وی نیٹ ورک کے چینل پاک نیوز کی میگا افطار ٹرانسمیشن جاری ہے۔ 20 جون 2017ء کو افطار ٹرانسمیشن ’’شیخ الاسلام کے مہمان‘‘ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعکاف میں 20 جون 2017ء کو ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔ آپ نے اخلاق حسنہ کے موضوع ’’حلم‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے دین کا خلاصہ ’’اخلاق حسنہ‘‘ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حلم کو اپنی صفت قرار دیا۔ اخلاق حسنہ یہ ہے کہ بندہ اللہ کے اخلاق کو اپنا لے۔ جس بندے میں اللہ کے اخلاق آگئے اور وہ سراپا خلق عظیم بن گئی تو اس ذات گرامی کا نام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر 20 جون 2017ء کو تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ انہیں منہاج القرآن کی نظامت تعلقات عامہ نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ عبدالقادر کو شہراعتکاف کا تفصیلی وزٹ کرایا گیا، آغوش کمپلیکس کے وزٹ کے دوران معتکفین بھی ان سے ملے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا رمضان ٹرانسمیشن کے لیے پروگرام ’’قصص الانبیاء‘‘ روازانہ شب دو بجکر چھے منٹ پر پاک نیوز ٹی وی سے نشر ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں کے دوران اس پروگرام میں آپ انبیاء کرام علیھم السلام کے قصص کو قرآنی تفاسیر کی روشنی میں بیان کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے ’’اخلاق حسنہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید ’’قولوا للناس حسنا‘‘ کا حکم دیا کہ لوگوں سے اچھے انداز میں بات کرو۔ اللہ تعالیٰ یہ فرمان بھی اسی طرح ہے جیسے اس نے نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی فرضیت کا حکم دیا۔ ایک میٹھا بول صدقہ سے بہتر ہے، کسی کو معاف کردینا احسان کر دینے سے بھی زیادہ بہتر ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسپیتالیت سنٹر نے 19 جون 2017 کو پلاسا دے لا مارکیسا (Plaça de la Marquesa) میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت ڈپٹی میئر اوسپیتالیت ڈائریکٹر بلدیہ، وشلسٹ پارٹی اوسپیتالیت کے انچارج ارنیستو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں ہندو مت، بدھ مت، سکھ ازم، یہودی اور عیسائی تنظیمات اور کمیونٹیز کے نمائندے بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کے عہدیداروں نے نئے سٹی میئر کی تقریب حلف برداری میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ سٹی میئر کی تقریب حلف برداری مچراتا ٹاون ہال میں ہوئی۔ جہاں منہاج القرآن کے وفد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی کے دیگر افراد اور فیملیز بھی موجود تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 22 رمضان المبارک کو پاک نیوز کی افطار ٹرانسمیشن ’’شیخ الاسلام کے مہمان‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میزبان اسامہ غازی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری انسانیت کی خدمت میں عبادت اور دین ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں ہزاروں معتکفین اور معتکفات سے خطاب کیا۔ آپ نے حسنہ اخلاق کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب اور اخلاق دین کی روح ہے۔ علم کتاب سے آتا ہے لیکن ادب اور اخلاق اللہ والوں کو دیکھنے سے آ جاتا ہے۔ اللہ والوں کی مجلس میں بیٹھنے سے اخلاق اور ادب کے راز کھلتے ہیں۔ ادب اور اخلاق آ جائے تو علم کا چشمہ کھل جاتا ہے۔ ادب و اخلاق کے بغیر علم کا دروازہ نہیں کھلتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تیسری برسی کے موقع پر شہر اعتکاف میں قرآن خوانی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن حکمرانوں کے ذمے عوام کے جان و مال کی حفاظت تھی وہ قاتل اور ڈاکو بن گئے۔ دہشتگرد گروپوں نے ہزاروں جانیں لے لیں کسی کو پرواہ نہیں، کیونکہ دہشتگردوں کے سپورٹرز ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے وفا داری ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آخری سانس تک قصاص مانگتے رہیں گے۔ قاتل ٹولے کو ڈھیل ملی ہوئی ہے انکی پکڑ ضرور ہو گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف 2017ء میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لامحدود فضائل و کمالات عطا کیے۔ اللہ تعالیٰ نے جو فضائل، عظمتیں، رفعتیں، سعادتیں اور برکتیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا کیں، ان کا آج تک نہ کوئی شمار کر سکتا ہے اور نہ ہی قیامت تک کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و فضائل کا احاطہ کر سکے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.