سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام عہدیداران و کارکنان کیلئے تربیتی و تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کے انعقاد میں تحریک منہاج القران تحصیل ڈہرکی اور تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن نے خصوصی کردار ادا کیا۔
منہاج ویلفیئر کے زیراہتمام 23 شادیوں کی پر وقار اجتماعی تقریب کل منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں 11 بجے دن منعقد ہو گی۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں 21 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع شیخوپورہ کا تنظیمی اجلاس مورخہ 15 مارچ 2017 کو منعقد ہوا جس میں صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب میاں انصر محمود نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں زیاب چیمہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع شیخوپورہ کے نئے صدر کے لیے منتخب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد نے مخدوم سید ندیم احمد ہاشمی کی قیادت میں پیر آف بھرچونڈ ی شریف میاں منظور احمد سے ڈہرکی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں منظور احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے تصوف کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت اختیار کی۔ وفد نے میاں منظور احمد ان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور ترجمہ عرفان القرآن کے تحائف پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن وجملہ فورمز پی پی 61 کا ورکرز کنونشن 14 مارچ 2017 کو ہوا۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال اور تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا ربنواز انجم سمیت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں قائدِ تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ PP-154 لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں پاکستان زندہ باد طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم لاہور محمد یونس نوشاہی اور امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم پیر ندیم احمد ہاشمی کی سربراہی میں تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن کے وفد نے گھوٹکی میں سید سلطان شاہ جیلانی قادر پیر کی درگاہ پر حاضری دی اور سجادہ نشین پیر سید زاہد حسین شاہ سے ملاقات کی۔ مخدوم پیر ندیم احمد ہاشمی کی دعوت پر پیر سید زاہد حسین شاہ نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی۔ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے انہیں رفاقت پر مبارکباد دی اور تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی کا صدرمقرر کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع فیصل آباد کا اجلاس 09 مارچ 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راناتجمل حسین، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم رانا ربنواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید سیمت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عصرِ حاضر کی دینی و فکری، دعوتی و انقلابی، اخلاقی و روحانی، فکری و اجتہادی اور اصلاح احوال امت کی تحریک، منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے فروغ و استحکام اور تنظیم نو کے لیے مشاورتی اجلاس 8 مارچ 2017 کو ڈبلن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نصاب کی تیاری پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں اور ایم ای ایس کے ذمہ داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا تعلیمی نصاب طالبعلموں کیلئے جدید علوم کے حصول کے ساتھ ساتھ انہیں اسلام اور پاکستانیت سے محبت کرنے والا ایک اچھا شہری بنائے گا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پی پی 160 اور پی پی 145 واہگہ ٹاؤن میں ورکرز کنونشن منعقد کئے گئے۔ دونوں مقامات پر ہونیوالی تقریبات کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی جبکہ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، پی پی اور یونین کونسل سطح کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بشپ آف کیتھولک چرچ بشپ جوزف کوٹس سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، سہیل رضا نے بشپ جوزف کوٹس کو تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں سے آگاہ گیا، سہیل رضا نے مسیحی رہنماؤں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب دی اور اسلامی امن نصاب کی فراہمی پر مبنی عملی جدوجہد سے بھی آگاہ کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد کی طرف سے پیر آف رانیپور پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کے فرزند پیر نور مصطفیٰ جیلانی، نائب امیر جماعت اہلسنت سندھ مفتی محمد بشیر احمد لاشاری، نامور عالمی شہرت یافتہ نعت خوان فرحان علی قادری، آستانہ عالیہ گمبٹ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد علی شاہ اور جامعہ مسجد پھول باغ خیرپور خطیب علامہ عبد الحفیظ کھوڑو الازہری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66ویں سالگرہ کے حوالے سے سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان کے علاوہ آئرلینڈ کی سیاسی، سماجی، مذہبی، تنظیمات کے قائدین اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی نظامتِ تربیت، تحریک منہاج القرآن کے تحت، منہاج القرآن لاہور تنظیم کے زیرِانتظام واہگہ ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس میں 70 سے زائد مرد و خواتین شریک ہیں، اسی طرح واہگہ ٹاؤن کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے 10 علماء کرام بھی شریک ہیں۔ کلاس میں عرفان القرآن کے جملہ مشتملات، تجوید و قرات، عربی گرائمر، ترجمہ، تفسیر و اصولِ تفسیر، احادیث مبارکہ اور مسنون دعاؤں کی تدریس کروائی جاتی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.