سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام سالانہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، یہ پروگرام روزانہ نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے۔ دروس قرآن کی پہلا پروگرام مؤرخہ 7 جون 2017 کو منعقد ہوا جس سے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام روزانہ اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، مؤرخہ 6 جون 2017 (11 رمضان المبارک) کو بھی اللہ تعالی کی رضا کی خاطر روزہ رکھنے والوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاتفریق رنگ و نسل کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ اس مختصر تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین نے حاصل کی، اس کے بعد قاری محمد صدیق نے ختم پاک پڑھا۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے پانچ روز دروس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ اور صدقات و خیرات صرف مالی قربانی کا نام نہیں بلکہ ایک جذبے کا نام ہے جسے بجا طور پر قرب الٰہی اور رضائے مصطفی ؐ کا موجب قرار دیا گیا ہے۔ اسلام نے زکوٰۃ کی صورت میں اجتماعی بھلائی اور معاشرتی فلاح و بہود کا ایک جامع نظام انسانیت کو دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مؤرخہ 3 جون 2017 کو منعقد ہوئی جس سے علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ ثناءاللہ ربانی نے اسوہ حسنہ اور ہماری زندگی کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے ہمیشہ تعلیم و تربیت اور اخلاق حسنہ سے عروج اور استحکام حاصل کرتے ہیں۔
علامہ محمد لطیف مدنی نے لودھراں میں منعقدہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے رو گردانی کے باعث امت مسلمہ بربادی، زوال اور کسمپرسی کا شکار ہے۔ خدا تعالیٰ کی منشا ہے کہ اسوہ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوا جائے، کیونکہ کائنات میں قابل تقلید نمونہ صرف حیات محمدی ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید آقا علیہ السلام کے اخلاق کا مجموعہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ عبدالواحد یمنی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام روزانہ اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، یکم جون 2017 (6 رمضان المبارک) کو بھی اللہ تعالی کی رضا کی خاطر روزہ رکھنے والوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاتفریق رنگ و نسل کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ اس مختصر تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین نے حاصل کی، اس کے بعد قاری محمد صدیق نے ختم پاک پڑھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ ’’وائس‘‘ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ رمضان پیکیج کی تقسیم کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کا حکم ہے کہ ضرورت سے زیادہ مال مستحقین کو لوٹا دو، اسی میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی اور سوسائٹی کا امن ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر نواب شاہ عبدالستار چوہان، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سکھر محمد اسحاق سمیجو، ڈویژنل امیر لاڑکانہ احمد قادری شامل تھے۔ مخدوم ندیم ہاشمی نے چیئرمین سپریم کونسل کو اپر سندھ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اپر سندھ کی تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چودھری، جو کہ صدر پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن درانسی بھی ہیں نے اپنی رہائش گاہ پر شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں علاقائی پاک کمیونٹی، فرنچ فیملی فرنڈز اور فرانس کی مین سٹریم پارٹی UDI کے صدر Jean Christophe Lagarde نے خصوصی شرکت کی۔
دنیا کے 90 ممالک میں منہاج القرآن کا تنظیمی نیٹ ورک ہے اور ان ممالک میں کم و بیش تین سو مقامات پر نماز تراویح کے ساتھ ساتھ عامۃ الناس کے لیے اجتماعی افطاری کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس سے بلاتفریق رنگ و نسل لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن فرانس بھی اس سلسلہ میں پیش پیش ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی مرکز منہاج القرآن میں لوگوں کے لئے اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہر روز سیکنڑوں لوگوں شرکت کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے۔ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام تحصیل جہلم اور پنڈ دادنخان میں "Say No To Terrorism" کے عنوان سے دستخطی کیمپس مورخہ 21 تا 23 مئی 2017ء کو مختلف مقامات پر لگائے گئے، جن میں عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیام اَمن کی کاوشوں کو سراہا۔ اِن کیمپوں میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین جٹ نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.