سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے نائب صدر سید سجاد بادشاہ کے والد گرامی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پشاور جا کر تعزیت کی ہے۔ سید سجاد بادشاہ کے والدہ گرامی سید مستان شاہ حق بابا گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ناظم نشرواشاعت حسن زمان تارڑ نے مال روڈ لاہور پر خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور مال روڈ کو خون میں نہلا دی۔ دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں بلکہ یہ اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔
منہاج تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے طلباء کو اسناد دینے کی پُروقار تقریب 13 فروری 2017ء کو مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں سیشن 2016-17 کے 40 حفاظ طلباء کو اَسناد دی گئیں۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ اور ناظم منہاج علماج کونسل علامہ میر آصف اکبر نے کی۔
کالج آف شریعہ میں بزم منہاج کے زیراہتمام ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز 15 فروری 2017ء کو تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر اور قومی ہیرو عامر سہیل مہمان خصوصی تھے۔ معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر، سنیئر صحافی ندیم چوہدری اور اسد کھرل بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج یورپین کونسل زون تھری کے صدر محمد اقبال وڑائچ کی زیرِ صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں MEC کے جنرل سیکریٹری فیصل نجیب بھی موجود تھے، اجلاس میں منہاج القرآن اسپین کی تنظیمِ نو کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئر لینڈ کے زیراہتمام گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ غوث الوری کانفرنس علامہ محمد شہزاد عاشق قادری کی رہائش گاہ (Mountrath)مونٹراٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہا ج القرآن آئر لینڈ کے رفقاء عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیراہتمام سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 66 ویں سالگرہ کے حوالے سے سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا آغاز کر دیا گیا۔ ہفتہ تقریبات 13فروری سے 16فروری تک جاری رہے گا۔ پروگرامز کا مقصد طلباء و طالبات میں اہم تعلیمی نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ افتتاحی پروگرام کا آغاز مقابلہ حسن قرآت و عربی تقریر کے مقابلوں سے ہوا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا اکبر برخورداری تھے۔
منہاج یورپین کونسل کے زیرِاہتمام 13 فروری 2017 کو بارسلونا اسپین میں ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی تمام تنظیمات کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے حوالے سے مرکزی تقریب 12 فروری 2017ء کو ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قائد ڈے تقریب کی صدارت کی۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن رفیق نجم، امیر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، حافظ صفدر، چوہدری افضل گجر، انجنیئر ثناء اللہ اور ریحان احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ ’’قائد ڈے 2017‘‘ کی مناسبت سے جھنگ سٹی میں کتب کی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ 10 روزہ نمائش کا اہتمام تحریک منہاج القرآن جھنگ نے کیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کو خصوصی رعائت کیساتھ سیل کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، نمائش 10 فروری کو شروع ہوئی اور 20 فروری 2017ء تک جاری رہے گی۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں برتھ ڈے تقریب 12 فروری 2017ء کو پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی کے والد کا سوئم 9 فروری 2017ء کو انکی رہائش گاہ جہانگیر روڈ پر ہوا۔ سوئم میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، ملت کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے راہنماوں سمیت اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات، علماء مشائخ، نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے ابتدائی فیصلہ کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 فروری 2017ء کو ٹورنٹو سے بذریعہ ویڈیو لنک ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد پریس کانفرنس میں موجود تھی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے۔
عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ 127 ملزمان کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مستغیث جواد حامد نے عوامی تحریک کے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں حکم ماننے والے تو طلب کر لیے گئے مگر قتل عام کا حکم دینے والوں کو طلب نہیں کیا گیا۔ تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد آئندہ کے قانونی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ فیصلے کے جس پیراگراف سے اختلاف ہوگا اس حوالے سے اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال یو سی 1 کے نائب ناظم اور سابقہ امیدوار برائے کونسلر ٹھیکیدار حاجی عارف امیر 7 فروری 2017ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ حاجی عارف امیر کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے وابستگان وعہدیدارن سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.