سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میگا ٹریننگ کنونشن 5 فروری 2017ء کو کراچی میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی نے عوامی یوتھ ونگ کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ کنونشن میں سیف اللہ بھنگر، نعیم انصاری، عتیق چشتی، رانا اسلم، صفدر قریشی، راو کامران، قیصراقبال قادری اور الیاس مغل نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کا ماہانہ روحانی اجتماع مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 4 فروری 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پروگرام کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ غوث الوریٰ رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد علامہ محمد شہزاد عاشق قادری کی رہائش گاہ مونٹراٹ (Mountrath) میں ہوا۔ کانفرنس میں منہا ج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران، رفقاء اور کارکنان نے شرکت کی۔
شیخ طریقت، رہبر شریعت، سجادہ نشین درگاہ نیریاں شریف اور محی الدین اسلامی یونی ورسٹی آزاد کشمیر کے بانی حضرت علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی دا مت برکاتہم ان دنوں سخت علیل اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور مرکزی قائدین اور تمام کارکنان اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ان کی شفاء عاجلہ اور صحت کاملہ کے لیے دعا گو ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی جو فروری 1951ء کو سر زمین جھنگ میں پیدا ہوئے۔ رواں سال 19 فروری 2017ء کو آپ کی عمر مبارک 66 برس ہوجائے گی۔ آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے وہ مقام حاصل کیا ہے کہ چار دانگ عالم میں آپ کا شہرہ ہے اور عرب و عجم میں آپ کو ’’شیخ الاسلام‘‘ کے عظیم لقب سے ملقب کیا جاتا ہے۔ شیخ الاسلام کی زندگی کے کئی گوشے ہیں جیسے محدث، مبلغ، فقیہ، معلم، مقرر، سیاستدان، وکیل، سفیر امن، مصلح، عالم، مفتی، مناظر، مفسر، مصنف، منتظم۔ آپ نے اپنی زندگی کے ہر گوشے پر گرانقدر خدمات سرانجام دیں مگر بطور مصلح (Reformer) آپ کی خدمات عالیہ ناقابل فراموش ہیں۔
لاہور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی نے 31 جنوری 2017ء کو منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ٹاون شپ بغداد ٹاون میں منہاج یونیورسٹی آمد پر منہاج یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے وائس چئیرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری اور دیگر فیکلٹی ہیڈز نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں انچارج ایران ریلیشز سہیل احمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ ملک اور معاشرے انصاف کے بول بالا سے اپنا وجود قائم رکھتے ہیں۔ انصاف کے بغیر امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے ورکرز کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنوشن سے نعیم کیانی، آغا محمود الحسن، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل نے بھی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام منہاج انگلش سکول کا دوسرا سالانہ فنکشن اور کلچرل پروگرام 29 جنوری 2017ء کو ممبئی کے نواحی شہر بھیونڈی کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔ تفسیر ماہیمی کے اردو مترجم مفتی عصمت بابری اور انڈیا میں کینسر ریسرچ فاونڈیشن کے صدر صغیر دیشمکھ مہمان خصوصی تھے۔ سالانہ سکول ڈے میں بچوں، ان کے والدین سمیت سینکڑوں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کا ورکرز کنونشن 28 جنوری 2017ء کو ہوا، جس کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، نعیم کیانی، آغا محمود الحسن، ابرار رضا ایڈووکیٹ اور انار خان گوندل نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد مقامی قائدین نے اظہار خیال کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جسٹس باقر علی نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے حوالے سے نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی کا بد ترین واقعہ ہے اس میں وفاقی اور صوبائی حکمران ملوث ہیں، جب دیکھوں گا انصاف کا کوئی راستہ نہیں بچا تو پھر فیصلہ کن راؤنڈ کا اعلان ہو گا، اگر شہدا کے ورثاء انصا ف کیلئے باہر نکل آئے تو قاتل حکمرانوں کیلئے چلنا پھرنا مشکل ہو جائے گا۔
برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ اسلامک سنٹر میں اے آر وائی نیوز کے انوسٹی گیشن ہیڈ اور ممتاز صحافی اسد کھرل کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب 27 جنوری 2017ء کو لندن میں منعقد ہوئی۔ استقبالیہ کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی طرف سے کیا گیا، جہاں شاہد مرسلین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے دیگر قائدین نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن مغربی بنگال کولکتہ نے 26 جنوری 2017ء کو خواتین اور بچوں کے لیے ثقافتی نمائش میلے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ دی مسلم انسٹی ٹیوٹ شادی ہال حاجی محسن سکوائر پر منعقد کیا گیا، جہاں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور موسم بہار کی آمد پر خواتین اور بچوں کی دل چسپی کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔
کولکتہ: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے اشتراک سے 26 جنوری 2017 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منہاج ونٹر کارنیول (Minhaj Winter Carnival) کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنیول کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کارنیول میں خواتین نے کپڑوں، جیولری اور دیگر گھریلو اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے، جبکہ بچوں نے ڈرائنگ، فینسی لباس اور معلوماتِ عامہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
حزب محاذ ملی اسلامی افغانستان کے بانی فضیلت مآب الشیخ سید احمد قادری الجیلانی البغدادی کے وصال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور سمیت قائدین نے افغان قوم کے اس عظیم قائد و رہنما سے محروم ہوجانے پر اپنے تعزیتی پیغام میں بانی حزب محاذ ملی اسلامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ 27 جنوری 2017ء کو ایوان اقبال سے لاہور پریس کلب تک ہوگا۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ حکمرانوں کے ذمہ ماڈل ٹاون کے 14 شہیدوں کا خون ہے، انہوں نے 90 لوگوں کو گولیاں ماریں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف میں دیر ہو سکتی لیکن اللہ کی بارگاہ میں اندھیر نہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.