سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
برلن میں یو این او کے ادارہ International Youth Voluteer Service (آئی جے ایف ڈی) کے تحت انسانی خدمت کے لیے تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلن جرمنی کا وزٹ کیا۔ جس کا انتظام یو این او کے ورکر سید محمد آصف نے کیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی ملک ابو ارسل المدنی نے کی جبکہ ضلعی صدر ایم ایس ایم راشد مصطفوی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں صدر عوامی تحریک راجن پور محمد سعید مغل، صدر منہاج القرآن راجن پور خادم حسین، ناظم تحریک غلام مصطفیٰ سٹی ناظم امان اللہ غوری اور فیاض احمد جمالی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کا مشترکہ اجلاس 22 جنوری 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے 27 جنوری کو لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس میں 27 جنوری 2017ء جمعہ کے دن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہنماوں کی ہنگامی پریس کانفرنس 23 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جہاں خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی خصوصی کلاس منہاج یونیورسٹی میں شروع کی جا رہی ہے، اس حوالے سے 23 جنوری 2017ء کو منہاج یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ کورس کی افتتاحی تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور ڈائریکٹر کورسز سعید رضا بغدادی نے انہیں لیکچر دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ اینڈ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اپنے دورہ یورپ میں ناروے کے شہر اوسلو میں سکھ کمیونٹی کی دعوت پر گوردوارہ درمن کا دورہ کیا۔ وزٹ میں چوہدری محمد فاروق وسن بھی ان کے ساتھ تھے۔ درمن گوردوارہ پہنچنے پر صدر گوردوارہ بابا گرو نانک جی درمن سردار منجوسویل سنگھ اور سردار ملیک سنگھ، سردار سرجیت سنگھ براڑ نے سہیل احمد رضا کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے عہدیداران کا اجلاس 22 جنوری 2016ء کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم زیرصدارت ہوا۔ ضلعی امیرسیدہدایت رسول قادری، چوہدری ریاست علی، رانا رب نواز انجم، حافظ محمودالحسن، راناغضنفرعلی، میاں امجدقادری اور خالد رفیق سندھو بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فاضل پور کے سابق صدر محمد طاہر حسن کی دادی کے وصال پر 24 جنوری 2017 کو فاضل پور میں ان کی قل خوانی کی تقریب ہوئی۔ تقریب سے منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی نائب ناظم علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ضلع قصور کے عہدیداروں کا سالانہ کنونشن بسلسلہ جائزہ سال 2016 بستی نور شاہ والی بھٹہ گویرانوالہ میں 14 جنوری 2017ء کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد اقبال قادری نے کی جبکہ علامہ محمد الیاس اعظمی مہمان خصوصی تھے۔
عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں و کارکنان اور سانحہ ماڈل ٹاون کے وکلاء نے 17 جنوری 2017 ء کو شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور انصاف کے لیے چائنہ چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن 17 جون 2014ء کو 31 ماہ گزرنے کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت مستغیث جواد حامد، وکلاء عوامی تحریک رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور شکیل ایڈووکیٹ نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ کے زیراہتمام رحمۃ للعالمین کانفرنس باچاخان آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت گھمکول شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ نے کی اور ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔ استاذالعلماء مولانا اشرف الدین نے کانفرنس میں خصوصی شرکت فرمائی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام کے مرکزی سیکرٹریٹ پر عرفان القرآن کورس شروع ہو رہا ہے جس کا تعارفی سیشن 16 جنوری 2017ء کو ہوا جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 23 جنوری کو ہوگا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ نے کی، راجہ زاہد محمود، علامہ عثمان سیالوی، علامہ محمود شاہ اور مظہرمحمود علوی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ میں 11 جنوری2017 کو اٹلی پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی مرکز آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارپی کے مقامی ہال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت اور نعت سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اٹلی تنظیمات کے کارگردگی سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن انڈیا کولکتہ مغربی بنگال کے زیرانتظام کماراٹھی میں فری ہیلتھ میڈیکل کیمپ 15 جنوری 2017ء کو لگایا گیا۔ پی کے پی شرما ہندی سکول چنگری تلب میں لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی مفت دی گئیں۔ کیمپ میں 8 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 800 سے زائد مریضوں کا دن بھر چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی دیں۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن بورے والا کا مشترکہ اجلاس 15 جنوری 2017 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض احمد وڑائچ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور منہاج ایشیئن کونسل و منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر علی عمران سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران اور کارکنان شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.