سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے مہمان خصوصی علامہ حسن میر قادری نے 11 دسمبر 2016ء کو کویت بھر میں کتاب گھر اور مساجد لائیبریریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن میر قادری کے ساتھ محترم اشفاق مغل، طلعت محمود اور کاشف علی بھی موجود تھے۔ اس دورہ میں انہوں نے اسلامی کتب میں گہری دل چسپسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امہات الکتب اسلامی علوم کا اصل ذخیرہ ہیں، جن کو بہت پسند کرتا ہوں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام 11 دسمبر 2016 کو کارپی میں عظیم الشان میلاد مارچ اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد مارچ کا آغاز لمدی ہال سے ہوا جس میں عورتوں، مردوں اور بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مارچ میں شریک بچوں نے خوبصورت عربی لباس زیب تن کر رکھے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم پر درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔ شدید سردی کے باوجود مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے مارچ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام انتظام مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 12 بارہ ربیع الاول کے مبارک دن 11 دسمبر 2016ء کو دی ہیگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کی۔ پروگرام میں ہالینڈ سے مسلم کمیونٹی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے فیملیز سمیت بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈبلن آئرلینڈ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول محفل میلاد علامہ عدیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں کارکنان و عشاقان مصطفیٰ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ ونگ کے سابق صدر سعید رحمن نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ منہاج القرآن آئرلینڈ کے رہنماء ڈاکٹر مدثر ثاقب اور ڈاکٹر محمد گلزار مہمان خصوصی تھے۔محفل کا باقاعدہ آغاز قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن 2016 10 دسمبر 2016ء کو لاہور میں ہوا، جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہالت لاعلمی سے بدتر ہے، حقائق سے ناواقفیت لاعلمی ہے۔ حقیقت تک یقین کے ساتھ رسائی علم ہے۔ نوجوان بامقصد تعلیم حاصل کریں۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں علم و آگاہی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور عالمی سطح پر اس کے علمی، تحقیقی کردار کو سراہا جارہا ہے۔ یہ پاکستان کے عوام اور طلباء و طالبات کا اعزاز اور فخر ہے۔
لیہ میں 10 دسمبر 2016 کو تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے جشنِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا جس عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس فیملی پارک لیہ سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صدر بازار میں اختتام پذیر ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ 10 دسمبر 2016 کو الرحمٰن اسلامک سنٹر پورٹ لیش (Portlaoise) میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران اور رفقاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کے زیراہتمام 9 دسمبر 2016ء کو محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں علامہ انوار المصطفٰی ہمدمی نے خطاب کیا۔ پروگرام کا غاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ انوار المصطفی ہمدمی محبت رسول صلی اللہ علیہ ولہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القران انٹرنیشنل ساوُتھ اٹلی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2016ء کو مچراتا اٹلی میں تنظیم سازی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القران انٹرنیشنل ساوُ تھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری نے کی۔ علامہ انوار المصطفےٰ ھمدمی، زون تھری یورپ کے صدر اقبال احمد وڑائچ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوٴتھ اٹلی کے سنیئر نائب صدر جناب افضال سیال، محترم اقبال شاہ، نائب ناظم ڈاکٹر سجاد خان ( صدر PAT) راجہ انعام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر قائم امن و محبت کا مینار اور مرکز انوار و روحانیت گوشہ درود کے قیام کو 11 سال مکمل ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 11 سال قبل 5 دسمبر 2005ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع اپنے آفس میں گوشہ درود کا افتتاح کیا تھا۔ 9 دسمبر 2016ء کو جمعۃ المبارک کے روز نماز عصر کے بعد گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی شمس تبریز مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 9 دسمبر 2016ء کو بعد نماز مغرب جلیب الشیوخ میں میلاد ہاؤس کی طرف سے محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں علامہ حسن میر قادری مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ حسن میر قادری نے خطاب کیا۔
علامہ حسن میر قادری نے 9 دسمبر 2016ء کو جمعۃ المبارک کے بعد ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت (جلیب زون) کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر راجہ حسن اختر کی شاپ ’’تنجید کشنات و زینۃ السیارات‘‘ جلیب الشیوخ کا افتتاح علامہ حسن میر قادری نے کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی سینئر ایگزیکٹو اور مارکیٹ کے تاجروں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کارپی سے مسلم کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس کی صدارت علامہ وقار احمد قادری نے کی۔ تلاوت و نعت کے بعد علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام ملکی تاریخ کی اولین میلاد کانفرنس 8 دسمبر 2016ء کو جلیب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت یورپ سے آئے مہمان خصوصی علامہ حسن میر قادری نے کی۔ حسبِ روایت کویت میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد پاک نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں کویت بھر کی کمیونٹی، تنظیمات، کونسلز کے وفود اور معزز مہمانوں نے بھر پور شرکت کی۔ شرکاء مرد و خواتین کی کثیر تعداد سے کانفرنس کے دونوں ہال مکمل طور پر بھر گئے۔
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ضلعی صدور، ناظمین و عہدیداران کا ورکرز کنونشن 8 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر طاہرالقادری نے کی۔ کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ احمد مصطفی العربی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ کنونشن میں لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور ساہیوال ڈویژن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.