سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ حسن میر قادری نے 8 دسمبر 2016ء کو کویت میں پاکستان انٹرنیشنل انگلش سکول جلیب الشیوخ کا دورہ کیا۔ دورہ میں حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل کویت،احمد حسین چوہدری جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت، چوہدری منیر احمد گجر اور عبدالرشید بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ربیع الاول میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ ریسکیو15 چوک سے شروع ہوا جو بھون چوک سے ہوتا ہوا تحصیل چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ مارچ میں تحریک منہاج القرآن چکوال کے صدر ملک نذر حسین، ناظم حاجی جہانگیر حسین، پاکستان عوامی تحریک چکوال کے صدر توقیر اعوان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ساجد حسین اعوان، منہاج القرآن علماء کونسل چکوال کے صدر حافظ محمد خان قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رافعہ عروج ملک، عظمی عروج ملک، علامہ عاطف بشیر قادری، حاجی محمد صفدر اور ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے قائدین و کارکنان اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام نو منتخب تنظیمات کی تقریب حلف برداری 7 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ احمد مصطفی العربی بھی شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد طیارہ حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ حادثہ میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کی ناگہانی موت پر بھی گہرے رنج و الم کا اظہار کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی یہ بیٹیاں گود سے گور تک قربانی ہی قربانی ہیں۔ میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں جب بھی تبدیلی آئی اس کی روح رواں خواتین ہوں گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 7 دسمبر 2016ء کو الطاہر ہاؤس سالمیہ میں تعارفی و تربیتی نشست ہوئی، جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری قاسم منیر قادری نے کیا۔ حمد باری تعالی اور نعت مبارکہ صوفی تنویر احمد اور عبدالروف بھٹی نے پیش کی جبکہ علامہ حسن میر قادری نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 6 دسمبر 2016ء کو چوہدری منیر احمد گجر کی رہائش گاہ پر میلاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کویت پہ پہلی میلاد کانفرنس تھی، جس کی صدارت معزز مہمان علامہ حسن میر قادری نے کی۔ اس پروگرام میں کویت کی تنظیمات کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے زیراہتمام 6 دسمبر 2016ء کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں علماء کنونشن منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ علماء کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صاحبزادہ احمد مصطفی العربی اور خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تو بھائی چارے، اتحاد ویکجہتی، برداشت کا درس دیتا ہے۔ موجودہ دور میں معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے۔ نفسا نفسی کے عالم میں علماء معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
جس طرح اللہ تعالیٰ کے ان گنت اسمائے حسنیٰ منقول ہیں لیکن ذاتی نام صرف اللہ ہے۔ اسی طرح حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صفاتی نام تو بے شمار ہیں لیکن ذاتی نام صرف دو ہیں۔ محمد اور احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام سندھ ورکرز کنونشن 5 دسمبر 2016ء کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ہوا، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ہمارے کارکن پیسوں کیلئے نہیں انقلاب کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا کارکن کبھی مایوس نہیں ہوتا بلکہ منزل کے حصول کیلئے ہر وقت تیار اور سرگرداں رہتا ہے۔ اس لیے ہم جب چاہیں جس جگہ چاہیں جلسہ، دھرنا یا کوئی بھی احتجاجی تحریک چلا سکتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے امیر، منہاج القرآن علماء کونسل یورپ کے صدر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ حسن میر قادری دعوتی دورہ پر فرانس کویت پہنچ گئے۔ گلف ائیر لائنز کے ذریعہ کویت پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں کارکنان کے وفد نے کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں ملک کے 50 بڑے شہروں سے گزرتا ہوا 4 دسمبر 2016ء کی شام لاہور پہنچ گیا۔ کارروان 20 نومبر کو مزار قائد سے شروع ہوا اور ملک کے مختلف شہروں میں امن، محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہوا دوپہر 2 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچا۔ کارروان درجنوں پروفیشنل سائیکل سواروں پر مشتمل تھا۔ ضرب امن کارروان کی قیادت عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم کر رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قیام امن کانفرنس‘‘ 4 دسمبر کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں عاشقان مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑے بغیر ملک میں قیام امن کا حقیقی خواب پورا نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردوں کو مار کر انہیں ختم کر دینے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ جب تک انتہاء پسندی اور دہشت گردی جنم دینے والی سوچ کو ختم نہیں کیا جائے گا تو اس وقت ملک میں دہشت گردی ختم نہیں کی جاسکتی۔
منہاج القران انٹرنیشنل ساوُتھ اٹلی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2016 کو ویرونا اٹلی تنظیم سازی کی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوُ تھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری نے کی۔ سنیئر نائب صدر افضال سیال اور ناظم منہاج القران انٹرنیشنل ساوُ تھ اٹلی محمد شاہد حمید اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی66 کے زیراہتمام 3 دسمبر 2016ء کو نگہبان پورہ میں استقبال ربیع الاول کا جلوس نکالا گیا، جس سے علماء کونسل کے ضلعی امیرعلامہ عزیزالحسن اعوان اور علامہ ریاض احمد کھرل نے خطاب کیا۔ جلوس میں حاجی نصیراحمد، عبدالرشیداعوان، میاں اشرف قادری، اکرام الحق طاہر، ڈاکٹرخالدمحمود، علامہ لال محمود، سیدتحسین شاہ، چوہدری مظہرحسین، میاں وحیداکرم، ضیاء اللہ قادری، میاں نویداکرم، غلام محمدقادری، ملک سرفرازقادری، باؤ افتخار احمد سمیت سینکڑوں کارکنان و عوامی حلقوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2016ء کو استقبال ربیع الاول کا سالانہ عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جسمیں سینکڑوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ڈوویژنل کوآرڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو دائود شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم پاکپتن شریف عقیل شہباز ایڈووکیٹ اور نائب امیر تحریک پاکپتن شریف شیخ محمد اشرف حیدری نے جلوس کی قیادت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں شالا مار ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور رائے ونڈ میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے۔ ان جلوسوں میں ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ماہ ربیع الاول کو خوش آمدید کہتے ہوئے آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا کے نعرے لگائے۔ چارمقامات سے نکلنے والے مشعل بردار جلوسوں پر جگہ جگہ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شرکاء جلوس کا والہانہ استقبال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.