سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ ربیع الاوّل 1438ھ کی آمد کے ساتھ ہی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں کیا گیا ہے اور محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں میلاد تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان تقریبات کا آغاز 30 صفر کی شام کو استقبال ربیع الاول کے جلوس سے ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے شروع ہونے والے مشعل بردار جلوس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، شریعہ کالج کے طلبہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جلوس کے شرکاء نے اسمِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے کتبے اور برقی مشعلیں اٹھا رکھی تھیں۔ شرکائے جلوس تمام راستے درود پاک کا ورد کرتے رہے اور ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کرتے رہے۔
جہاں صرف اللہ سے استغفار تھا وہاں فرمایا اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا ہے۔ جہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آکر بخشش طلب کرنے کا ذکر کیا تو وہاں تَوَّابًا کے ساتھ رَّحِيْمًا بھی لگا دیا۔ فرمایا: صرف بخشنے والا نہیں بلکہ بے حساب رحمت کرنے والا بھی پاتے۔ جس نے اللہ سے معافی مانگی اُس کے لیے صرف بخشنے والا اور جو مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در پہ آ گیا اُس کے لیے فرمادیا کہ میں بخشنے والا بھی ہوں اور رحم فرمانے والا بھی ہوں۔ گویا اُس کے لیے دو صفتوں کا اظہار کردیا کہ میں توّاب بھی ہوں اور رحیم بھی ہوں۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن امت مسلمہ کے لئے یوم عید ہے۔ عید کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک ہے عید شرعی اور عید واجب اور دوسری عید فرحت، عید مسرت اور عید تشکر ہے۔ یہ مستحب اور مستحسن ہوتی ہے۔ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن کو عید کہنا یا سمجھنا اس لئے درست نہیں کہ اسلام میں عیدیں صرف دو ہیں اور وہ ہے عیدالفطر اور عیدالاضحی۔ ان دو عیدوں کے ہوتے ہوئے بعض احباب کسی تیسری عید کو عید کہنا بھی جائز نہیں سمجھتے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں استقبال ربیع الاول محفل میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت یوتھ ونگ پاکستان کے سابق صدر سعید رحمن نے کی جبکہ ڈاکٹر مدثر ثاقب اور ڈاکٹر محمد گلزار مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان سمیت عشاقان مصطفیٰ نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ چوہدری عارف، ڈاکٹر محمد گلزار، فرقان اسلم اور حافظ تنویر نے نعت خوانی کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے انجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ماہ ربیع الاول مبارک کا چاند نظر آنے پر دنیا بھر میں اسلامیان پاکستان، عشاقان مصطفیٰ اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو خصوصی مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آقا علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہی دنیا کے لیے مینارہ نور اور راہ ہدایت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی لگاو اور آپ کی تعلیمات پر زندگی و موت کو قبول کرنا ہی اصل ایمان ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام امن و نور کو انسانیت میں عام کر رہے ہیں۔ ہمیں آقا علیہ السلام کی تعلیمات رحمت و اپنی زندگی کا سنہری اصول بنانا ہوگا۔
منہاج القران انٹرنیشنل ساوُتھ اٹلی کے زیر اہتمام اریزواٹلی تنظیم کی نئی باڈی کے انتخاب کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے ساوُتھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، سنیئر نائب صدر افضال سیال اور ناظم ساوُ تھ اٹلی محمد شاہد حمید اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں با ہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی مکمل کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا ورکرز کنونشن 27 نومبر 2016ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ مظہر محمود علوی نے کی۔ انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں 7 دسمبر کو گوجرانوالہ پہنچے گا، جس کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور امن پسندی کے فروغ کے لئے ضرب امن کاررواں 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوا اور ملک گیر سفر کر رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام ملک کی تمام تنظیمات کا ورکرز کنونشن 27 نومبر 2016ء کو ویانا مرکز میں ہوا، جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر ظلِ حسن اور MEC زون تھری کے صدر اقبال وڑائچ نے کی۔ کنونشن میں آسٹریا کی تنظیمات کے مرکزی عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین بارسلوناکے زیرِاہتمام 27 نومبر 2016 کو استقبال ربیع الاول کی محفل کا انقعاد کیا گیا،جس میں خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔ محفل میں بچوں نے نہایت خوبصورت انداز میں پلے کارڈز ایکٹ کیے، جو سنت نبوی اور معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترغیب پر مشتمل تھے۔
مورخہ 27 نومبر 2016 بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر و جامع الحسنین واقع احمد نگر واہ کینٹ کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شہزاد حسین نقوی کے ہمراہ صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر عبدالرحیم، ناظم چودھری نعیم، ناظم ویلفیئر خرم شیراز، محمد سلیم اور محمد شفیق بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 26 نومبر 2016ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ای لرننگ پروجیکٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) محمد اقبال، پرنسپل کالج آف شریعہ خان محمد، وائس پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور ای لرننگ پروجیکٹ ڈائریکٹر مقصود نوشاہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹا اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد اور اس کے جملہ فورمز کا ورکرزکنونشن 23 نومبر 2016 کو منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔
محترمہ باجی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ممبر بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور) کو یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ’’پاکستان میں قانون خُلع میں اصلاحات‘ ‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے سیشن 2012 تا 2016 کے 150 بچوں اور 42 بچیوں میں اسناد تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب 23 نومبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو ئی۔ منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی علوم سیکھنا اور سکھانا بہترین عمل ہے، قرآن کی حفاظت کا بہترین طریقہ اسے حفظ کرنا ہے اس دینی تقاضے کو پورا کر نے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحفیظ القرآن کے عظیم انسٹی ٹیوشن کی بنیاد رکھی۔ الحمد للہ یہ ادارہ سینکڑوں حفاظ تیار کر رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کا ورکرز کنونشن فرینکفرٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر جناب ظلِ حسن اور ایم ای سی زون تھری کے صدر جناب اقبال وڑائچ نے کی۔ ورکرز کنونشن میں جرمنی کے مختلف شہروں سے کارکنان و عہدیداروں نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.