سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 18 اکتوبر 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے 36 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم ِاعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
امیر تحریک فیض الرحمن درانی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فکری دوام حاصل ہے کہ 36 سالہ سفر ان کی کامیابیوں کا گواہ ہے۔ آج بھی ان کی فکری جہت بہت واضح ہے۔ آج سے 36 سال قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں جن شرور و فتن کی پیش گوئی کی تھی آج وہ اسی طرح رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور اس کے ذیلی فورم اور شعبہ جات دنیا بھر میں قائم ہو چکے ہیں، 36 سال قبل شروع ہونے والا ادارہ دنیا کے 100 ممالک میں اپنا وجود رکھتا ہے، یہ شیخ الاسلام کی سب سے بڑی تنظیمی کاوش ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس 16 اکتوبر 2016 کو صدر سید علی اوسط کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر طویل مشارت کی گئی۔ ابتدائی فیصلہ جات کے ساتھ 21 اکتوبر کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے PAT کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ ظلم ہے اور آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ عوام کا معاشی قتل ہے اسی طرح شادی ہال دس بجے بند کرنا عوام کیلئے بے حد مشکلات پیدا کردہ مسائل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے قیام کے 36 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی پروقار تقریب 16 اکتوبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں تحریک کے دیرینہ عہدیداروں و رفقاء، بانی اراکین، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء، اور اسیران انقلاب و زخمیوں سمیت سینکڑوں کارکنان نے تحریکی جوش و جذبہ سے شرکت کی۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس پروگرام میں شامل تھی۔
سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت امام حسین نے انسانیت کو جابر سلطان کیخلاف کلمہ حق کہنے کا سلیقہ دیا۔ صبر و شکر، عدل، امن، وفا اور تحفظ دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام حسینی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام قربانی، اتحاد امت اور امن کا درس دیتا ہے۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام کے صبر و رضا نے امت مسلمہ کے ایمانی جذبوں کو زندہ و جاوید کر دیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے زیرِاہتمام 10 روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ کانفرنسز سے علامہ محمد ثناءاللہ ربانی، علامہ حافظ محمد علی، علامہ محمد یاسین قادری، علامہ محمد ناصرالقادری نے خطابات کیے۔ کانفرنسز میں مقامی علمائے کرام، مشائخ عظام، مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علامہ مدثر حسین اعوان نے ’’محبت اہل بیت اطہار‘‘کے موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عالم انسانیت کو اخوت و محبت کا عظیم درس دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو حق و صداقت کی طرف دعوت دی لیکن معاشرے کی اصلاح و تربیت کے صلے میں انہوں نے کسی فرد سے بھی کسی انعام کا تقاضا نہیں کیا بلکہ صرف اپنے اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم اور قرابت داروں محبت کا درس دیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی129 تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2016 کو ستوکے میں پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے صدر علامہ حافظ محمد علی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحیریک پی پی 129 ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری، تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے ناظم ناصر محمود مان، محمد سفیان مغل اور اللہ رکھا قادری سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، خواتین و حضرات اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے، فیصل آباد میں 13 اکتوبر 2016 کو ’پیغام شہادت کانفرنس‘ منعقدہوئی۔ کانفرنس کی صدارت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے راہنما سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ کانفرنس میں علامہ عبدالرشیدجامی، حاجی امین القادری، ڈاکٹر یوسف سیالوی، علامہ منیر احمد شہباز، قاری محمد صدیق قادری، اللہ رکھا نعیم، سید حمایت رسول قادری، قاری کرامت علی اور غلام مصطفی سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے عاشورہ محرم الحرام کی شب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہادت امام حسین علیہ السلام کے بعد کائنات انسانی کو دو کردار مل گئے، یزیدیت جو بد بختی، ظلم، استحصال، جبر، تفرقہ پروری، قتل و غارت گری اور خون آشامی کا استعارہ بن گئی اور حسینیت صبر، شکر، عدل، امن، وفااور تحفظ دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علامت ٹھہری۔
تحریک منہاج القرآن گجیانہ نو (شیخوپورہ) کے زیرِاہتمام تین روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد ہوئیں۔ ان پروگراموں میں مرکزی نظامت دعوت سے علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ شکیل احمد ثانی اور علامہ عدنان وحید قاسمی نے خطابات کیئے۔ اہل علاقہ سے بہت بڑی تعداد نے پروگراموں میں شرکت کی جبکہ مقامی علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے پی پی 62 کے فیصل آباد میں پی پی 62 کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے انسانیت کو امن کا درس دیا، امن کے حقیقی قیام کے لیے قوم کو یزیدی نظام ظلم کے خلاف اٹھنا ہوگا۔ اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام ’’پیغام حسین کانفرنس‘‘ 10 اکتوبر 2016ء کو دی ہیگ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے کی۔پروگرام میں دی ہیگ اور گردونواح سے مرد و خواتین اور فیملیز کی بڑی تعداد نے کیساتھ شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت سیدہ مجتبی ہاشمی نے کی۔ صادق بٹ نے اپنے ساتھیوں سکندر خان اور شیراز ملک کیساتھ گروپ کی صورت میں نعت مبارکہ پیش کی۔
علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے شہادت امام حسین کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار ہی اصل ایمان ہے۔ آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آل سے محبت کا درس دیا۔ اسی تناظر میں فلسفہ شہادت امام حسین تاریخ اسلام کا وہ باب ہے جس نے حق اور باطل کو دنیا کے سامنے واضع کر دیا۔ حق و باطل کی اس جنگ سے ہی دنیا میں دو نظام وجود میں آئے جو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشا کے زیراہتمام ’’شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ 9 اکتوبر 2016ء کو کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشا کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل اور لوکل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران و عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، طارق محمود علوی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا جبکہ حاجی عبدالرحمن اور سید آصف علی شاہ نے نعت خوانی کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.