سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بلوچستان میں تحریک منہاج القرآن تحصیل مانجھی پور ضلع صحبت پور کی تنظیم سازی 23 دسمبر 2016ء کو ہوئی، اس سلسلہ میں سید نوید احمد شاہ بخاری کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈویژنل ناظم عبدالقادر کھوسہ نے کی۔ منہاج القرآن ضلع صحبت پور کے ناظم سردار علی بنگلزئی، لاہور سے آئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مہمانِ خاص شوکت علی بیگ سمیت تحریک کے 25 رفقاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن گجرات کے زیراہتمام 13 شادیوں کی اجتماعی تقریب 21 دسمبر 2016ء کو قندفشاں میرج ہال گجرات میں ہوئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی، عمر ریاض عباسی، اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے ممبر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔
کراچی میں جاری عالمی کتاب میلہ 2016 میں منہاج پبلیشرز کا اسٹال امسال بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف جامعات، یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھی بڑی تعداد میں سٹال کا دورہ کیا اور دانشِ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب میں دلچسبی لی۔ کتاب میلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، محمد حسین، پروفیسر خیال آفاقی، قاضی زاہد حسین، ایم جے علی، الیاس مغل اور علامہ عطاءالرحمان بٹ سمیت کئی بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے وزیٹرز نے منہاج بک سٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے موقع پر بزم قادریہ نے عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا، یہ تقریب مورخہ 19 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی ایم ملک نے کہا کہ قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی نے تجدید دین اور تصوف کے احیاء کیلئے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں اس نے ہزاروں لاکھوں، مسلمانوں کی زندگیاں بدل دیں اور انہیں دین اسلام کا سچا خادم بنا دیا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آستانہ عالیہ تمبرپورہ شریف کے سجادہ نشین، خیبرپختون خواہ کی معروف روحانی شخصیت اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختون خواہ کے نائب صدر سید سجاد باچا کے والدِ ماجد پیر سید مستان علی شاہ کے وصال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام نے کہا کہ پیر سید مستان علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ عظیم صوفی بزرگ اور روحانی شخصیت تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے فورم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل یونان کے زیراہتمام 18 دسمبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں کرسمس سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں وزارت مذہبی امور کی نمائندہ Kiramida Vasiliki، وزارت پبلک آرڈر کی ممبر Kostadina Kosta ،Giota Geroyani اور Mr Takis، یونان کے معروف فٹ بال پلیئر Ikonomopoulos، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری، پاک ہیلنک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان کے صدر سید محمد جمیل اور تیمور طارق سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے زیرِاہتمام امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 18 دسمبر 2016 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست میں پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر نیوجرسی کے ڈائریکٹر علامہ اویس منصف قادری، علامہ بشارت شازی اور ارشد لطیف سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا تاریخی ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 17 دسمبر 2016 کو پشاور پہنچا جہاں زکوڑی پل پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور عوامی یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان نے سائیکلسٹس کا شاندار استقبال کیا۔ ناظمِ اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ مظہر محمود علوی کی قیادت میں سائیکلسٹس کارکنان کی ریلی کے ساتھ پشاور پریس کلب پہنچے، جہاں ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ شرکاء اور شہداء کے لواحقین کی طرف سے سائیکلسٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک نے 17 دسمبر 2016 کو منہاج اسلامک سینٹر ویلبی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد نئی نسل میں محافلِ میلاد کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کرنا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراونڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ساری کاوش انسانیت پر مبنی ہے، جس میں مذہب، رنگ و نسل، سیاست کا کوئی فرق روا نہیں رکھا جاتا۔ صرف خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت اقلیتوں کو بھی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں شامل کیا جاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر یکم ربیع الاول سے 13 دسمبر 2016 تک کراچی کے مختلف علاقوں سے سو سے زائد جلوس نکالے گئے۔ مرکزی میلاد مارچ جمشید ٹائون جہانگیر روڈ موتی مسجد سے نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت فحاحیل کے زیراہتمام 13 دسمبر2016ء کو طاہر ہاؤس فحاحیل میں محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ حسن میر قادری نے خطاب کرتے ہوئے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچپن اور حضرت حلیمہ سعدیہ کے گھر معجزات پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام اور کویت میں مقیم بنگلہ دیش کمیونٹی کے ناظم سید لقمان شاہ کی طرف سے معزز مہمان علامہ حسن میر قادری کے اعزاز میں پر وقار عشائیہ اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے لیے تربیتی نشست 11 دسمبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ سید لقمان شاہ کی رہائش گاہ عباسیہ پر پروگرام نماز مغرب کے بعد تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے شروع ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے سینیئر نائب صدر باغ حسین کی طرف سے 12 دسمبر 2016ء کو انکی رہائش گاہ اندلس میں علامہ حسن میر قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر عشائیہ کے ساتھ تربیتی نشت کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ اور درود و سلام سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام مرکزی میلاد کانفرنس 12 دسمبر 2016ء کو راجدانی پیلس، خیطان میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی۔ کانفرنس میں محکمہ اوقاف کویت سے الشیخ عبداللہ نجیب عالم اور سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کے وفد نے کمیونٹی اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید کی سربراہی میں کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.