سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ عبدالستار سراج (نائب امیر منہاج یورپین کونسل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ پیش آنے کی اصل وجہ یذیدی نظام اور سسٹم ہی تھا جس نے اسلامی اقدار کو پامال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ایک نیا غیر اسلامی نظام لانے کی کوشش کر رہا تھا جس میں غیر مشاورتی عمل، کرپشن، خواتین کے حقوق کی پامالی، بادشاہی اقدامات، عام اور غریب عوام کے ساتھ برا رویہ، اپنے عزیز و اقارب کو حکومتی عہدوں سے نوازنا اور سب سے بڑھ کر اہل بیت اطہار کے گھرانے سے ناجائز سلوک اور بغاوت تھی۔
کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ محمد ادریس الازہری نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے جانے کے بعد میں آپ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ایک قرآن اور دوسری اہل بیت، ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھام کر رکھنے میں ہی ہماری نجات اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
خون دور کی بات کارکنوں کے پسینے کا بھی سودا نہیں ہو سکتا، شہید کارکنوں کا قصاص ہر صورت لیا جائیگا۔ سانحہ واہگہ بارڈر دہشت گردی کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں، جنہیں عوام کے جان مال کی کوئی پروا نہیں، حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، ظالموں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دلوا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن اور سانحہ واہگہ بارڈر دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گفتگو کے دوران کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرنا ہو گا اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا آغاز قاری فرحت نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں محمد سلیم شیخ، محمد اصغر صوفی اور ماسٹر منیر احمد نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اوسلو کے علاوہ ناروے کے دوسرے شہروں Moss Skedsmo,، Drammen اور Fredriksstad سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو غم حسین سے آشنا کرنا اور کربلا کے میدان سے قیامت تک کے لئے جاری ہونے والے درس کو عام کرنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اویس رضا قادری نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے خلاف کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے اور ظالم وجابر حکمرانوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر کھڑا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض نام نہاد علماء واقعہ کربلا کو دو شہزادوں کی جنگ قرار دیتے ہیں اور اسے اقتدار کی ہوس سے تشبیہ دیتے ہیں۔ شاید وہ بھول گئے ہیں کہ خود سرور کونین نے جب ام سلمہ کو ایک شیشی میں مٹی دی تھی تو اپنے نواسے کی شہادت کی خبر بھی دی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 02 نومبر 2014 کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد کی گئی جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔ اس موقع پر تلاوت کی سعادت قاری فرحت نے حاصل کی، بعد ازاں سلسلہ نعت خوانی اور منقبت اہل بیت شروع ہوا۔ محمد سلیم شیخ، محمد اصغر صوفی اور ماسٹر منیر احمد نے آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ محمد اقبال شیخ اور محمد شکیل نے منقبت اہل بیت پیش کی۔
لاھور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کے دوران گیارہ سال قید کی سزا سنا دی جبکہ ملزم کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس سے قبل آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزکورہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کا جرم ایسا نہیں کہ اس کو دہشت گردی کے زمرے میں لیا جائے اس لئے اس کو بری کردیا جائے تاہم سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گلو بٹ نے سرکاری اور عوامی املاک کا نقصان کیا ہے اور یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اس لئے اسے زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔
لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز گاڑیاں توڑنے والے کردار گلو بٹ کو جرم ثابت ہونے پر11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طویل سماعت کے بعد 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں شہریوں کی گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ کو جرم ثابت ہونے پر 11 سال 3 ماہ قید اورایک لاکھ گیارہ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے فیصلے کے بعد مجرم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کئے جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود گلو بٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد انقلابی دھرنے میں شریک ہونے والے فرانس کے عہدیداران، رفقا اور کارکنان کے اعزاز میں فرانس تنظیم نے 28 اکتوبر 2014 کو سولانی ریسٹورنٹ میں گرینڈ ڈنر دیا۔ جس میں محمد نعیم چودھری، حاجی محمد اسلم، محمد ندیم، محمد جاوید، چودھری ظہیر عباس گجر، ابرار چودھری اور سلیمان اسلم شامل تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ڈیل کی افواہیں پھیلانے والے خدا کا خوف کریں، فریقین کی دستخط شدہ کاپی لانے والے کو 5 کروڑ نقد انعام دوں گا۔ میرا پلان لندن جانے کا تھا مجھے اطلاع ملی کہ میاں شہباز شریف بھی جا رہے ہیں تو میں نے اپنے سفر کا پلان بدل لیا تاکہ کوئی نیا لندن پلان جنم نہ لے۔ 16 نومبر کو وطن واپس آؤں گا۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ملک گیر دھرنوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ 70 دن کے دھرنوں سے قوم میں بیداری پیدا ہوئی۔ طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک جنرل الیکشن کے ساتھ تمام ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہری پور میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون، جمہوریت اور انصاف کا قتل ہو چکا ہے۔ انقلاب کے ذریعے مظلوم پرور نظام لائیں گے۔ ہری پور والوں نے ظلم و بربریت کے نظام کا علامتی جنازہ نکال دیا جلد حقیقی جنازہ اٹھنے والا ہے۔ شہدا کے خون سے غداری اور بے وفائی نہیں کرینگے۔ ڈیل کی باتیں کرنیوالے خود بکے ہوئے ہیں۔ حکمران بے پناہ ٹیکسوں کے ذریعے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.