سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ایبٹ آباد میں عوامی تحریک کے انقلاب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اسلام آباد دھرنے کو ملک گیر تحریک میں بدلنے اور شہر شہر لے جانے کا فیصلہ کیا تو بعض لوگوں کی جانب سے تنقید کی گئی کہ انقلاب مارچ ختم ہو گیا لیکن جو لوگ انقلاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ تنقید کرنے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ ملک گیر تحریک میں تبدیل ہوا۔ ڈیل اور پیسوں کی الزام تراشی پر کروڑ بار لعنت۔ پوری دنیا کی حکومتوں کا سرمایہ بھی میرے جوتے کا سودا نہیں کر سکتا۔ کمانڈر ہوں محاذ بدلا جنگ جاری ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد کے جلسہ میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام پاکستان عوامی تحریک کو اکثریت دلوائیں سب سے پہلے ہزارہ صوبہ کا تحفہ دوں گا۔ گھر نہیں جا رہا شہر شہر جا رہا ہوں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان قوم کو جرات، ہمت اور سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھا دیا ہے۔ عوام کو ان ظالم حکمرانوں کے چہروں سے روشناس کروایا ہے، لوگون کی ذہنی اور فکری سوچیں تبدیل ہو چکی ہیں اور ان میں اپنا حق حاصل کرنے کا شعور پیدا ہو گیا ہے۔
لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آج شام جشن بیداری منایا جائے گا، جب کہ دھرنے سے متعلق ہوچھے گئے سوال کے جواب میں علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کا فیصلہ آج شام کیا جائے گا۔ لاہور میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شام کو اسلام آباد دھرنے میں جشن بیداری عوام منایا جائے گا، جب کہ شام کو دھرنے کا فیصلہ ہوگا۔
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے موجودہ انتخابی نظام کے تحت بلدیاتی اور عام انتخابات میں مشروط طور پر حصہ لینے اور 10نکاتی انقلابی انتخابی منشور اور پارٹی ممبر شپ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی حکومت کا قیام ہمارا مشن ہے، حکومت کے خاتمے کیلئے ملک گیر احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد قومی حکومت قائم کی جائے، عام انتخابات سے پہلے احتساب اور اصلاحات کی جائینگی، اگر ہم پر احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات مسلط ہوئے تو ہم پھر بھی حصہ لیں گے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موت قبول ہے ڈیل نہیں کر سکتا، مینار پاکستان کا جلسہ ثابت کر دے گا کہ عوام اشرافیہ کی غلامی نہیں چاہتے، اسمبلیاں تحلیل کر کے غیر جانبدار قومی حکومت قائم کی جائے، کہتے ہیں مینار پاکستان ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی دیت نہیں لینگے، خون کا بدلہ خون ہوگا۔
مینار پاکستان گرائونڈ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں اور ڈی چوک کے غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہداء کی قربانیوں نے کروڑوں عوام کو بیدار کر دیا ہے۔ شہداء کے مقدس خون کے طفیل انقلاب مارچ کو تشکیل دینے کی توفیق ہوئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر کسی کو ''ریمنڈ ڈیوس'' نہیں بننے دیں گے۔
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آج لاہور نے ریفرنڈم کے حق میں فیصلہ کر دیا ہے، میں قوم کو انقلاب کا نقشہ بتانا چاہتا ہوں، اب پاکستان میں کوئی ازم نہیں صرف قائد اعظم ازم چلے گا، انقلاب کے بعد پاکستان کی سڑکیں سونا اگلیں گی، پاکستان کو جی سیون اور بہترین اقتصادی فورم کا حصہ بنائیں گے۔
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملا ازم، انتہا پسندی، سوشل ازم اور کمیونزم چل چکے، پاکستان میں اب قائد اعظم ازم چلے گا۔ لاہور میں مینار پاکستان کے احاطے میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 7 صوبوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہوں جس سے اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک پہنچیں گے۔
لاہور میں مینار پاکستان کے احاطے میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 7 صوبوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہوں جس سے اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک پہنچیں گے۔ ان کا دعوی تھا کہ 10 لاکھ سے زائد لوگ لاہور میں انقلاب کے لیے مینار پاکستان تلے جمع ہیں۔ پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب سے قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ہلاک افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
منہاج القرآن فرانس کے صدر مجلس شوریٰ ملک شبیر احمد اعوان کی قیادت میں ایک وفد نے فرانس کے سابق وزیراعظم Francois Fillon سے ملاقات کی۔ وفد میں حاجی محمد اسلم، حاجی محمد سلیم گھمن، شبیر البدر، عمیر اشفاق، سہیل بٹ اور راؤ خلیل احمد بھی شامل تھے۔
چنیوٹ: ڈاکٹر طاہرالقادری نے متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوانہ ضلع چنیوٹ میں میرا عظیم الشان استقبال اس بات کی دلیل ہے کہ غریب عوام میں وطن کی محبت نے جوش مارا ہے اور یہ انقلاب کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں 17 جون کو حکومتی اور ریاستی جبر و تشدد کے ذریعے بے گناہ اور نہتے شہریوں کو دشمن ملک کی فوج کی طرح بھون ڈالنے کی وجہ یہ تھی کہ میں غریب عوام کی بات کر رہا تھا۔!
ظالم حکمرانوں نے پہلے غریبوں کو سیلاب میں ڈبویا، پھر گو نواز گو کے نعروں کی سزا میں چیک کیش نہ کروا کر رسوا کیا۔ حکومت کی اس دھوکہ دہی کے خلاف مقدمے درج ہونے چاہئیں۔ حکمران ایمان دار ہوں تو عوام خوشحال اگر بے ایمان ہوں تو بد حال ہو جاتی ہے۔ ظالم وڈیروں اور سرمایہ داروں نے غریبوں سے جینے اور مرنے کا حق چھین لیا ہے۔ غریب طبقہ کو بیدار کر کے استحصالی ٹولے کو جینے اور مرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔
فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب کا قافلہ چل پڑا ہے اسے شہر شہر قصبہ قصبہ لیکر جائیں گے۔ یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کر کے بلدیاتی اور قومی و صوبائی الیکشن میں جاگیرداری و سرمایہ داروں کو شکست فاش دینگے۔ پیپلز کالونی فیصل آباد میں محمد امین قادری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلییوں اور لوٹ مار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
متاثرین سیلاب گڑھ موڑ، احمدپور سیال کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت ضلع جھنگ کے ہیڈ کوآرٹر پر اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکی۔ سیلاب زدگان نے اپنے غم بھلا کر آج تحصیل احمد پور سیال میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر جمع کر دیا ہے۔ آج اس دھرتی پر انقلاب کا جو منظر میں دیکھ رہا ہوں، یہ ظالموں اور جابروں کے بت پاش پاش کر دے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.