سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے بے حد و حساب مظالم پر UNO کا کردار شرمناک ہے۔ اقوام متحدہ کی 225 قراردادوں کے باوجود اسرائیل فلسطین مسئلہ کا حل نہ ہونا UNO کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ پر اقوام عالم کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے اور یہ لیگ آف نیشن کی طرح اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ UNO کے چارٹر کی شق 38 کے تحت فوری طور پر امن کے قیام کیلئے فوجی دستے فلسطین بھجوائے جائیں کیونکہ اس سے پہلے بھی 55 ملکوں میں اس مشن کے قیام کیلئے یونائیٹڈ نیشن کے امن فوجی دستے بھجوائے گئے ہیں اور اسکے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے 9 ماہ میں 52 ارب ڈالر کے قرضے منظور کرا کے اگلی نسلوں کا مستقبل بھی گروی رکھ دیا ہے۔ نا اہل حکومت 12ہزار ارب روپے مقامی بینکوں سے ڈومیسٹک لونز بھی لے چکی ہے۔ 1985سے 2013 تک تمام حکومتوں نے59 ارب ڈالر بیرونی قرضہ لیا۔ جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اسے ڈبل کر کے ہر پاکستانی کو دو لاکھ روپے کا مقروض بنا دیاہے۔ روزانہ 5 ارب روپے کی کرپشن بھی ہو رہی ہے، انقلاب کے بعدکرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ 22جولائی 2013 کو سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے مطابق 58بڑے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تقرری کیلئے کمیشن بنانے کا حکم دیا گیا۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ پپلاں میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اور اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل راحیل سمیت کسی جنرل سے بھی رابطہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران میرٹ پر مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے وہ میری کردار کشی کررہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام "آل پاکستان یوتھ اینڈ طلبہ کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طلبہ و یوتھ تنظیموں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ OIC مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ 600 سے زائد نہتے معصوم شہریوں اور بچوں کو اسرائیلی درندے لقمہ اجل بنا چکے ہیں مگر عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے۔
ڈاکٹر زبیر اے خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موجودہ سیاسی اور انتخابی نظام فرسودہ ہو چکا ہے، اور حکمرانوں نے اسے محض آمدنی اور کاروبار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی سمیت عوام الناس کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکمرانوں کا ایجنڈا ہی نہیں اور نہ انہیں اس ایجنڈے سے کوئی سروکار ہے۔ حکمرانوں نے ملک میں خاندانی بادشاہت اور بیرون ممالک میں بزنس ایمپائرز قائم کر رکھی ہیں۔
ڈاکٹر زبیر اے خان نے گفتگو کے دوران پاکستان کے معروضی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کی جھلک پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حکمران آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقوق سے متعلق آئین پاکستان کے تمام آرٹیکلز کو عملاً معطل کر رکھا ہے۔ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے حکمرانون کو اس کیلئے منتخب کرتے ہیں کہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سمیت جان و مال کا تحفظ اور عزت و آبرو کی حفاظت فراہم کریں، مگر موجودہ حکمران تمام تر ضروریات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر زبیر اے خان نے انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دس نکاتی انقلابی منشور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے جاری کردہ کتابچہ ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان کیسا ہوگا‘‘ بھی دیا۔
مورخہ 23 جولائی بروز بدھ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ڈویژن کی نگران انیلہ الیاس ڈوگر اور شمائلہ عباس نے خان پور، ہری پور، حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تحصیلی عہدیداران و کارکنان سے میٹنگز کیں ۔ اس موقع پر انیلہ الیاس نے گفتگو کے دوران پاکستان کے معروضی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کی جھلک پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حکمران آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقوق سے متعلق آئین پاکستان کے تمام آرٹیکلز کو عملاً معطل کر رکھا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 22 جولائی 2014 کوسپین کے شہر لوگرونیومیں فلسطین کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں لوگرونیوکی تنظیموں نے بھر پورشرکت کی۔مقامی گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں جہاں دیگر ممالک اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے وہاں منہاج یوتھ لیگ لوگرونیوکے نوجوانوں نے بھی شرکت کی
پاکستان عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام تاجر کنونشن کا مرکزی سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا جس میں 25 سے زاہد تاجر تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک کی تنظیمات نے لاکھوں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے تمام طبقات کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں اور لسٹیں بنا کر جمع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انقلاب کے بعد فی الفور انکو ملکی بھاگ ڈور میں شامل کر دیا جائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران آئین سے نابلد ہیں، انہوں نے آئین پڑھا ہے اور نہ ہی وہ آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام انکو پانچ سال کیلئے پرچی کے ذریعے اقتدار میں تو لاتے ہیں اور یہ پانچ سال تک برچھی سے عوام کو چھلنی کرتے ہیں۔ حکمرانوں نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت معاہدہ عمرانی کی خلاف ورزی کی، اب وہ حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ ڈینگی مچھر کی خبر رکھنے والے کس طرح 14 لاشیں گرانے والوں سے بے خبر رہ سکتے ہیں، جنکی مرضی کے بغیر مچھر اور مکھی بھی ہل نہ سکتی ہو انکی مرضی کے بغیر 14 لاشوں اور 90 گولیوں کے زخمیوں کے ورثاء کی FIR کیسے کٹ سکتی ہے۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر زبیر اے خان نے انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ انہوں نے حکومت کی ریاستی دہشت گردی، ظلم و بربریت اور قتل و غارت گری کے بارے میں بھی حقائق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شیخ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی کے بھائی الشیخ احمد ظفر الگیلانی رضی اللہ عنہ کا بغداد شریف میں وصال ہو گیا۔ الشیخ احمد ظفر الگیلانی رضی اللہ عنہ مزار غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی کے سجادہ نشین اور نقیب الاشراف کے منصب پر فائز تھے۔ ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الشیخ احمد ظفر الگیلانی کا وصال امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔ وہ عظیم روحانی شخصیت تھے اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔
پاکستان بھر کے50 سے زائد نامور مشائخ عظام نے انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے جہاں ڈاکٹر طاہر القادری کا پسینہ گرے گا وہاں اپنا خون بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے آباؤ اجداد کے محبت بھرے پیغام کو نگر نگر پہنچائیں گے۔ انقلاب کا حصہ بن کر تحریک پاکستان کی یاد تازہ کریں گے۔ ظالم حکمرانوں کے ہوس اقتدار نے امت مسلمہ کو ذلت کے گڑھے میں دھکیل دیا۔ معاشی دہشت گردی سے عوام فاقہ کشی کا شکار ہو چکی ہے۔ غریب اپنے گردوں اور بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور، غریب بچیوں کے بال سہاگ سے پہلے سفید ہو جاتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.