سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن فرانس کے صدر طارق چودھری کے والد محترم گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ اور تدفین کے لئے وہ پاکستان آگئے۔ مورخہ 08 اپریل 2014 کو طارق چودھری واپس پیرس پہنچے تو منہاج القرآن پیرس فرانس کے عہدیداروں، سماجی وسیاسی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے تعزیت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن اور شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی جس سے حافظ علامہ نذیر احمد القادری نے سیدنا حضرت امام زین العابدین بن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی کے احوال بیان کئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ تحصیل گوجرخان کے زیرانتظام یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ کے زیراہتمام حال ہی میں ویلفیئر کے پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں فنڈز کی فراہمی کیلئے مختلف مخیر حضرات سے رابطے کئے گئے، اس ویلفیئر کے پراجیکٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت اراکین منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ نے آغاز میں ہی مختلف گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز میں یونیفارم تقسیم کئے۔
منہاج القرآن علماء کونسل گوجرہ کے زیراہتمام منہاج القرآن گوجرہ کے تحصیلی آفس میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ سید سہیل شاہ، ناظم تحریک منہاج القرآن گوجرہ جناب شاہد فاروق اور صدر پاکستان عوامی تحریک منور احمد باجوہ اور صدر علما کونسل گوجرہ جناب سید امیر علی شاہ بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاجر، سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری، نا انصافی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام گردے فروخت اور خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ یزیدی نظام کے خاتمے اور حسینی نظام کو نافذ کرنے کیلئے ڈٹ جانے کی ضرورت ہے۔ جھکنے کا نہیں بلکہ بڑھ کر حقوق چھین لینے کا وقت آ گیا ہے۔ ریاست مدینہ کا نظام لائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے سنگ ریاست بچاؤ کی جنگ لڑیں گے۔ 11 مئی کو جماعت انقلاب کی اقامت کہی جائے گی۔
مورخہ 8 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قدیرآباد ملتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کیلئے پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی تعاون کیا اور اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر کیمپ میں شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 6-c کی تنظیم نو کے سلسلے میں دھمیال گاؤں میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی نائب صدر محترمہ عائشہ ندیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ویمن لیگ کی عہدداران عابدہ حریم، سا میعہ احمد اور ثوبیہ عبدا للہ تھی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغازصحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ 31 وعدے جو آئین پاکستان نے عوام کو حقوق دینے کے متعلق کیے ان میں سے ایک بھی آئین کے مطابق حکومت نے پورا نہ کیا اور نہ پچھلی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اور نہ کسی اور حکومت نے۔ اس لیے پورے نہیں کیے کہ اس نظام میں اٹھارہ، بیس کروڑ عوام کی جگہ ہی نہیں ہے، یہ مخصوص اشرافیہ کا نظام ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کہتے ہیں 11 مئی کا احتجاج حکومت کے نہيں کرپٹ نظام کیخلاف ہے، مارشل لاء لگایا گیا تو اس کیخلاف بھی سيسہ پلائی ديوار بن کر کھڑے ہوں گے، موجودہ حکومت بھی پولیو زدہ ہے، انہیں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا چاہئیں۔ سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومتوں کے گرانے اور بنانے کے حق میں نہیں ہوں، عوام کے حقوق کو کچلنے والے نظام کو گرانا ہے، یہ نظام کرپشن کی پیداوار ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں ماہانہ حلقہِ درود و فکر اور محفل ذکرکا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز نماز عشاء کے فوری بعد کیا گیا۔ پروگرام کا شیڈول بتاتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقات درود و فکر منعقد کیے جا رہے ہیں یہ مجلس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک ضرورت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی دیگر شعبوں کی طرح مثبت اور منفی ہو رہا ہے۔ ہم اس میڈیم کو بطور تبلیغ دین بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کارکن ہمیشہ اپنے لیڈر کا آئینہ دار ہوتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارا کردار ویسا ہی ہونا چاہیئے جس کی تعلیم ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیں دی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 04 مئی 2014 کو سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین اور یوتھ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض یوتھ لیگ کی صدر طیبہ کوثر نے احسن طورپر سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام منہاج القرآن گوجرہ کے تحصیلی آفس میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ سید سہیل احمد شاہ گیلانی نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ویمن لیگ گوجرہ جناب اللہ رکھانے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں بذریعہ پراجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا بیدارئ شعور سے متعلق خطاب سنایا گیا۔ کنونشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساہیوال ضلع سرگودھا کے زیراہتمام طلبہ کنونشن منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر تھے۔ اس موقع پر احسن ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مقامی راہنما بھی شریک تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رضی طاہر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی انقلابی مہم کے فائنل راؤنڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مورخہ 3 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شریف پورہ ملتان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کیلئے پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی تعاون کیا اور اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر کیمپ میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.