سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر خالد محمود خان درانی نے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ اور لکی مروت کا دورہ کیا اور وہاں کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے 11 مئی کے عوامی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جس پر احباب کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کی گئی۔ علاوہ ازیں لکی مروت میں تحریک کے مختلف فورم سے آنے والے نوجوان، طلباء اور علماء سے خطاب کیا اور ان کو 11 مئی کے حوالے سے مکمل بریفینگ دی۔
ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام سٹوڈنٹس کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔ محترمہ ثناء وحید نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے قیام پاکستان کے وقت علی گڑھ کے طلبہ نے اپنا کردار ادا کیا تھا اب پاکستان بچانے کے لیے بھی سٹوڈنٹس کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تنظیمات ہما وحید اور ناظمہ ایم ایس ایم حنا امین نے صدر ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت کے ساتھ جہلم کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے فاطمہ جناح گرلز کالج کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اور 11 مئی کے مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دی۔ مرکزی ناظمہ ایم ایس ایم نے کالج کی طالبات کو بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ طالبات نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے علم کے دامن کو تھامے رکھیں اور تعلیم کے زیور سے اپنے آپ کو آراستہ کریں۔ اس موقع پر طالبات نے ایم ایس ایم میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ڈی چوک کا دھرنا انقلاب کی اذان تھی۔ 11 مئی کو ملک گیر احتجاج کے ذریعے جماعت انقلاب کی اقامت ہو گی۔ اقامت اور جماعت کے درمیان زیادہ وقت نہیں ہوتا اس لئے صف بندی کے بعد جلد جماعت کھڑی ہو جائے گی۔ جماعت انقلاب کے قیام کے بعد مذاکرات نہیں ہونگے۔ سیاسی دہشت گردوں اور ریاستی ڈاکوؤں سے اقتدار لے کر پر امن طریقے سے عوام کو منتقل کر دیا جائیگا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے11 مئی کوپاکستان بھرمیں ہونے والی پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والی احتجاجی ریلی کے حوالے سے خصو صی بریفینگ دی۔ انہوں نے 11 مئی کے حوالے سے ضلع کو ٹلی کی تمام تحصیلات کو یونین کونسلز لیول تک ٹارگٹس دیتے ہوئے کہا 11 مئی کی پرامن احتجاجی ریلی انقلاب کا نقطہ آغاز ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں بچوں کے لیے اسلامک لرننگ کورسز کا آغاز فروری 2014 سے کیا گیا۔ ان کورسز کو سنڈے سکول کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے کی پہلی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو تجوید، قرآن، ترجمہ قرآن، بنیادی فقہی مسائل، نماز، ترجمہ نماز اور تاریخ اسلام کا منتخب نصاب پڑھایا گیا۔ اس کورس میں تدریس کے فرائض ڈائریکٹر منہاج القرآن نیو جرسی سنٹر علامہ محمد شریف کمالوی، شرجیل احمد، جاسمین امجد اور ماریہ فاطمہ نے سر انجام دیے۔
صوبائی صدر PAT کوئٹہ ڈاکٹر اشتیاق حسین کی قیادت میں پشتون قومی تحریک کے چیئرمین رفیق پشتون سے ملاقات کی گئی، جس میں انہیں 11 مئی کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی، جس پر رفیق پشتون نے دعوت کو قبول کیا اور ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے۔
برطانوی حکومت کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر ممبر پارلیمنٹ جسٹین گریننگ نے وفد کے ہمراہ نیلسن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے آفس کا دورہ کیا جہاں MWF کے ڈائریکٹر داؤد مشہدی نے ان کا استقبال کیا، وفد میں پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیونسن سمیت وزارت کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کھوئیرٹہ جذبہ خدمت انسانی کے لیے شب و روز کوشاں ہے، تعلیم کو عام کرنا فائونڈیشن کی اولین ترجیح ہے، اس سال منہاج ویلفئیر فائونڈیشن کھوئیرٹہ مختلف گورنمنٹ اداروں سے 100 غریب و یتیم بچوں کا نام فائنل کرکے ان کو نصابی کتب دے رہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 3 یونین کونسل جامکے چیمہ، بھگت پور اور یونس آباد میں عزم انقلاب کنونشنز منعقد ہوئے جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرامز کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں استقبالیہ کلمات محمد اسلم بسرا صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ ادا کیے۔ اس موقع پر انجئینر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، علاوہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ پشاور میں بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل ونگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی۔
ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے پاکستان کے دفاعی اداروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کے اعلان کے بعد دیگر شہروں کی طرح خوشاب میں بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد شوکت نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نوید احمد قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن شور کوٹ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.