سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 12 جون 2014 کومنہاج اسلامک سنٹر سارسل میں سالانہ محفل شب برات منعقد ہوئی جس میں جملہ عہدیداران وکارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اویس نے حاصل کی۔
مسیحیوں کے پیشوا، پاپائے روم کی دیگر مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ (Pontifical Council for Inter-religious Dialogue Vatican City) کی بنیاد پچاس سال قبل 19 مئی 1964 میں رکھی گئی۔ اس سلسلہ میں پاکستان میں سب سے بڑی تقریب کیتھولک چرچ پیس سنٹر لاہور انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل، یو آر آئی انٹرنیشنل، انٹرفیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی پاکستان کے باہمی اشتراک سے مورخہ 21 مئی 2014ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت آرچ بشپ آف لاہور بشپ سبسٹین فرانسس شا نے کی جبکہ تقریب کے میزبان ڈاکٹر فادر جیمز چنن اور فادر فرانسس ندیم تھے۔
تحریک منہاج القر آن فضل کالونی تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام عظیم الشان پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ہوئی جس میں پوری یونین سے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی جس کی صدارت علامہ محمد شریف منڈ صاحب نے فرمائی اور مہمان خصوصی چوہدری عباس علی گھمن سرپرست TMQڈسکہ ،اللہ رکھا قادری (صدرPATڈسکہ)،ڈاکٹر محمد وارث (نائب صدرTMQڈسکہ)اور زیر نگرانی حافظ غلام مصطفی طاہر سیکٹر انچارج TMQ،محمد کلام (ناظم TMQیونین کونسل کانوالٹ) جس میں نقابت حافظ محمد علی (ناظم تربیت TMQڈسکہ) نے فرمائی تلاوت اور نعت محمد عرفان منڈ نے سعادت حاصل کی
12 جون 2014ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران نے ARY News کے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ شعبان کی رات امت محمدیہ کے لئے اللہ رب العزت کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے جس میں ان کے گناہوں کی معافی اور نئے نامہ اعمال کھول دیئے جاتے ہیں۔امام خازن فرماتے ہیں کہ نصف شعبان ایسی رات ہے جس میں انسان ایسی خالص توبہ کرے جس طرح بھینس کے تھنوں سے نکلا ہوا دودھ واپس نہیں جاسکتا اسی طرح ایک دفعہ کی گئی توبہ انسان کو دوبارہ اس گناہ کی طرف لے کر نہ جائے
12 جون 2014ء بروز جمعرات شب برات کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز تسبیح کی ادائیگی اور سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا، سینکڑوں افراد نے روزہ رکھا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری جنگ عوام دشمن نظام سے ہے۔ 20 کروڑ عوام کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھ کر 23 جون کو وطن آرہا ہوں۔ حکومت پر اعتبار نہیں دہشت گردی کروا سکتی ہے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ کی سیکیورٹی فوج سنبھالے۔ میری آمد اور قیام کے دوران مجھے، خاندان یا پارٹی عہدیداران و کارکنان کے کسی جانی نقصان کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری نثار علی، خواجہ آصف، سعد رفیق، پرویز رشید، عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ ہوں گے۔ آٹھ افراد کے خلاف پیشگی عوامی FIR کٹوا کر افواج پاکستان اور عدالتوں کو مطلع کر رہا ہوں۔
اجلاس میں جملہ شرکاء نے متفقہ طور پر چودھری ساجد محمود سانگ کو صدر پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ اٹلی اور جاوید رانجھا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اٹلی کی سبھی ذیلی تنظیمات کے ساتھ عوامی تحریک کی بھی تنظیمات ہوں گی جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انقلابی مشن کو ہر آدمی تک پہچانے کے لئے شب روز کام کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 08 جون 2014 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر پیرس فرانس میں ARY کے معروف اینکر ڈاکٹر دانش کی والدہ محترمہ جو گذشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل پر 8 گھنٹے تک پاک فوج کی کردار کشی کی گئی۔ ملک کی سلامتی کے ذمے دار ادارے پر مسلسل 8 گھنٹے تک حملے کیے جاتے رہے۔ ساری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی لیکن سزا میں 15 روز کیلیے لائسنس کی معطلی اور ایک کروڑ روپے جرمانہ، گویا ملکی سالمیت کو ایک کروڑ میں بیچا جا رہا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے زونل ناظم لاڑکانہ سیف اللہ بھنگر کے ہمراہ درگاہ بھرچونڈی کشمور و ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کشمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےایم ایس ایم کشمور کی تنظیم سازی کی اور درگاہ بھرچونڈی کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم علم اور امن کے داعی ہیں اور بات دلیل سے کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام امپیریل پیرج ہال سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں مصطفوی ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں تمام یوسی اور یونٹ کے عہدیدران نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کی سعادت محترم محمد عرفان منڈ نے حاصل کی، جبکہ محمد اسلم بسراء صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کنونشن میں شریک معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے ممبر سہیل احمد رضا نے ہندو برادری کے تاریخی مندر سادھو بیلا سکھر میں اگلے ہفتے سالانہ میلہ کے منعقد ہونے پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ETPB سکھ زون کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر سرکاری اہل کار بھی موجود تھے۔ سادھو بیلا مندر سکھ پہنچنے پر ایڈمنسٹریٹر ETPB نے سرکاری اہل کاروں کے ہمراہ ممبر بورڈ ETPB حکومت پاکستان و ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور وفد کا بھرپور استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم نے وفد کے ہمراہ مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ گلستان جوہر کراچی جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر سید مخدوم ندیم ہاشمی اور دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سندھ بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک افضل، چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، کامران اختر صدیقی، راجہ پرویز حشمت، امجد عباسی اور مقصود عباسی کی موجودگی میں پاسبان اہلسنت پاکستان کے چیف آرگنائزر اخلاق احمد جلالی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اخلاق احمد جلالی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ان کا منشور انقلابی، عوامی اور فلاحی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.