سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ محمد اقبال کی برسی پر ان کی یاد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سرگودھا کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوا جس میں ایم ایس ایم کے کارکنان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان بھی شریک تھے۔ سیمینار کی صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی، جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا محمد ہارون ثانی بھی شریک تھے۔
گذشتہ دنوں ملک شام میں بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے لاکھوں مسلمان اور عوام بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگیاں گذارنے پر مجبور ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا نے مورخہ 20 اپریل 2014 کو مسلم یوتھ آسٹریا کے تعاون سے شام کے دکھی اور مظلوم انسانوں کی مدد کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موت بر حق ہے۔ انسان رزق کی تلاش میں رازق کو بھول گیا ہے۔ جاپان میں بسنے والے پاکستانی بھائیوں کو اللہ رب العزت نے دولت سے نوازا ہے، عزت بھی دی ہے، ہم سب جاپان میں اسلام کے سفیر ہیں۔ ہمیں ایک دن اپنے مالک حقیقی کے پاس پلٹ کر جانا ہے۔ لہذا آخرت کی تیاری کر لیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی بنگلہ دیش میں بھی احیائے اسلام، تجدید دین، اصلاح احوال امت اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کا مصطفوی مشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ ماہ اپریل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بنگلہ دیش کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعدد محافل، اجتماعات، کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 13 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن اوسپتالیت کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے 11 مئی کو نکالی جانے والی ریلی میں تحریکی خواتین و حضرات لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع اٹک کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ مارچ، فوارہ چوک تا پریس کلب تک نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت ایم ایس ایم کے مرکزی نائب صدور رضی طاہر اور انجینئر حنیف مصطفو ی نے کی، جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم مجاہد خان، ضلعی راہنما عوامی تحریک یوتھ ونگ احسان شاہ، ایم ایس ایم اٹک کے جنرل سیکرٹری حسنات احمد، فتح جنگ کے صدر عتیق الرحمن ،ایم ایس ایم حضرو صدر ابرار حسین، ایم ایس ایم کامرہ کے صدر وقاص احمد بھٹی، ایم ایس ایم جنڈ کے صدر ندیم احمد اور دیگر مقامی راہنما شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ مفتی محمد ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین امن و رحمت ہے، اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی اجازت نہیں دیتا۔
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پتوکی کے زیراہتمام جامعہ انوار ِرضا میں علماء و مشائخ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل پتوکی سے کثیر تعداد میں مشائخ اور جید علماء کرام نے شرکت کی۔ ضلع اوکاڑہ سے محترم حضرت علامہ اللہ بخش فریدی سابق نائب امیر جمعیت علماء پاکستان نے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ سیمینار میں شرکت کی۔ لاہور مرکز سے حضرت علامہ میر محمدآصف اکبر مرکزی ناظم منہاج علماء کونسل پنجاب، حضرت علامہ ممتاز صدیقی ناظم لاہور اور چوہدری ریاست علی چدھڑزونل ناظم لاہور B نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ کرپٹ نظام سیاست کی وجہ سے عوام بھوکے مر رہے ہیں اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنی اسناد جلانے پر مجبور ہیں، کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کی وجہ سے وطن عزیز میں دن بدن حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ آج حکمران پیسوں کیلئے قومی مفاد تک بیچ رہے ہیں۔ تاثر ہے کہ دہشت گرد ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے ہر کارکن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے اندر انقلاب کا جذبہ یوں رچا ئے کہ اپنے افکار اور کردار میں ڈاکٹر طاہرالقادری بن جائے۔
علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان) نے سورۃ حجرات کی آیت نمبر 6 کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ارشادفرمایا کہ جب تمہارے پاس کوئی فاسق شخص خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کر لیا کرو، لہذا کوئی خبر تحقیق کے بغیر نہ لگائی جائے۔ آزادی صحافت کے نام پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں کسی بھی جاہل کو لکھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے، انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے، اپنی ذاتی دشمنی اور عناد کو وجہ بنا کر انسان کو انسانیت سے نہ گرایا جائے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن فرانس کے صدر طارق چودھری کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے 11 اپریل 2014 کو مرکز منہاج القرآن فرانس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں ڈائریکٹر اسلامک سنٹر علامہ محمد اویس قادری نے والد کی عظمت اور خدمت کے موضوع پر گفتگو کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ جمعہ کی نماز کے بعد باقاعدہ قرآن خوانی ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام سنگم میرج ہال گوجرہ میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلہ میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی رہمنا سردار بشیر خاں لودھی اور مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جملہ عہدیداران بھی شریک تھے۔ سیمینار میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا۔
علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر جاپان) نے سورۃ الحجرات کی پہلی آیت کریمہ پر سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب ہر چیز سے افضل ہے۔ اللہ رب العزت نے صحابہ کرام کو حضور کا ادب خود سکھایا جب انہوں نے عیدالاضحی پر قربانی کے جانور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانور کی قربانی سے پہلے ذبح کر دیئے تو اللہ رب العزت نے ان کی قربانیاں رد کر دیں اور حکم دیا کہ اے حبیب مکرم جس عبادت میں تیرا ادب نہ ہو میں اسے قبول ہی نہیں کرتا
علامہ محمد شکیل احمد ثانی نے معزز مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد للہ اس وقت سو سے زائد ممالک میں منہاج القرآن کا نیٹ ورک موجود ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پوری ملت اسلامیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں،
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.