سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کی تمام تحصیلوں کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اہم اجلاس تحصیل دفتر منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری اور ڈسٹرکٹ ناظم رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔ اجلاس کے موقع پر تمام تحصیلات کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین نے اپنی اپنی تحصیل کی یونین کونسلز کی تنظیم سازی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈرڈ میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر منیربن جلون اندلسی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن سپین کے وفد میں سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری مصالحتی کونسل احسن جاوید خان اور صدر یوتھ لیگ حسنات مصطفی شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے رہنماؤں نے میڈرڈ کی دیگر اسلامی تنظیمات کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن جاتلی کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہِ درود وسلام کی محفل کامران رشید پپو ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جنید محمود نے حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ انقلاب ہمارا سیاسی نعرہ نہیں ہے ہمارا جینا اور مرنا نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہے جسکی جدوجہد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی کے زیراہتمام حافظ وقار قادری مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کی زیر صدارت بلدیہ ہال وہاڑی میں تکمیل پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر وقار عظیم لودہی ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی، حافظ رضوان ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی اور راؤ الطاف تحصیل صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی نے خطاب کیا۔
مورخہ 29 مارچ 2014ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم نے یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک تقریری مقابلہ بعنوان "جو خواب تھا لاکھوں آنکھوں کا یہ وہ تو پاکستان نہیں" فاطمہ جناح گرلز کالج جہلم کینٹ میں منعقد کروایا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے فاطمہ گرلز کالج کے پرنسپل اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور تمام سٹاف اور طالبات کو عملی طور پر تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی اور آنے والے دنوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے ملنے والی انقلابی کال پر منہاج القرآن کے شانہ بہ شانہ چلنے کی دعوت دی۔
منہاج القرآن مرکز ماراتھو نا کے خطیب صوفی عبیداللہ چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قیام میں جس نے ذرہ برابر بھی حصہ ڈالا اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی قبولیت فرمائے گا کیونکہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ اللہ کی راہ میں جو بھی آپ لوگ حصہ ڈالتے ہیں اللہ تعالی اسے ضائع نہیں ہونے دیتا اور اس کا اجر آپ کو ضرور ملے گا
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کے خلاف سازشوں کا جال بننے والے عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے۔ مقتدر طبقہ قوم کا مقدر بدلنے کے نام پر جو لکیر بھی کھینچے گا اس سے لہو ہی رسے گا۔ اس لئے عوام ملک کو بار بار لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا عزم صمیم کر لیں۔ 67 سالوں میں اقتدار صرف ایک لٹیرے ٹولے سے دوسرے لٹیرے ٹولے کو ہی منتقل ہوا، عوام کو صرف ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ 11 مئی کے الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں چند خاندانوں کی آمریت مسلط ہے۔ ملک سے باہر جائیدادوں کے انبار لگانے والے ملک کے غریب کو ایک مرلہ جگہ دینے کو تیار نہیں۔
سکھر میں ہندوؤں کے تاریخی مندر سادھو بیلا مندر کا سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل و ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے وزٹ کیا۔ سکھر پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریجنل ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اور ہندو ویلفیئر کونسل کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ سادھو بیلا مندر دریائے سندھ کے وسط میں پہنچنے پر مندر کے کیئر ٹیکر کرشن شرما اور پجاری کشور کمار نے استقبال کیا۔
کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں طلباء کو تلقین کی کہ وہ سپانش زبان کو اپنے روزگار کی تلاش کے لیے بھی استعمال کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی ترویج کے لیے بھی استعمال کریں اور ہسپانوی زبان سیکھنے کے عمل کو مستقبل قریب میں بھی جاری رکھیں، انہوں نے طلباء کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کلاس کے بعد بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سے اپنی وابستگی قائم رکھیں اور تحریک کے بارے مزید معلومات کے حصول کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مُسلم گوجر خان میں 27 مارچ 2014ء بروز جمعرات کو سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی صدر تحریکِ منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد اور ناظم منہاج القرآن گوجر خان چوہدری ریاست قادری تھے۔ اس کے علاوہ معززینِ علاقہ اور مقامی افراد اور طلباء وطالبات کے والدین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا مجموعی طور پر رزلٹ 100%رہا۔ پوزیشن لینے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تحت گزشتہ سال بھر سے پاکستان کے مختلف اضلاع میں سوشل میڈیا کے بہتر اور بامقصد استعمال کے لیے تربیتی کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مرکزی سیکرٹریٹ پر بھی رضاکاران کے لیے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین اور سوشل میڈیا ممبر محمد یامین مصطفوی نے سوشل میڈیا کے بہتر استعمال پر لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القرآن اور تحریک فکر اسلام رئیاں گورسیاں حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام پیران پیر حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی شان میں عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ سید ساجد سلطان علی شاہ دارالعلوم بھنگالی شریف نے کی، جبکہ حاجی لیاقت علی رہنما تحریک منہاج القرآن نے تقریب کی سرپرستی کی۔ اس موقع پر علامہ علی اختر اعوان مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شان ولایت اور حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے اوصاف وکمالات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحصیلی آفس گوجرہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے محترمہ سیدہ شازیہ مظہر نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اور ناظمہ ویمن لیگ گوجرہ بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں مصطفوی کارکنان کو انقلابی جانثاران کی تیاری کے حوالے سے خصوصی بریف کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ ریلی گورنمنٹ کالج سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی اور ملک کی موجودہ صورت حال پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔ طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد طاہر القادری کی امامت میں کھڑی ہونے والی نماز انقلاب میں ہم صف اول میں ہوں گے اور ملک سے اس ظالم اور فرسودہ نظام کا خاتمہ کریں گے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حیدرآباد سندھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 14 جنوری اسلام آباد لانگ مارچ کے موقع پر اپنا کردار پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں کوئی ایک تشدد کا واقعہ رونما نہیں ہوا، یہ سب ہمارے عظیم قائد کی تعلیمات ہیں۔ وہ اذان انقلاب تھی اور اب اقامت انقلاب کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔ ہم سنار کی ٹھک ٹھک کے قائل نہیں بلکہ اب لوہار کی ایک ہی چوٹ مار کر ایک پرامن انقلاب برپا کر کے ہی لوٹیں گے، ہم حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ قوم کو ان کے حقوق لوٹا دیں اور ان کی عزتوں کی حفاظت کے اقدامات کریں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.