سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام چک نمبر417 سیووال نوادے میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ منہاج نعت کونسل ( امجد بلالی برادران) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ ثنا اللہ ربانی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ محفل کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف آزاد کشمیرکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عاصم مصطفوی مورخہ 22 اپریل کھڑی شریف میں دریائے جہلم میں گرنے سے شہید ہو گئے۔ شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں نیو جبر (کھڑی شریف) میں ادا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیاگیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ درس عرفان القرآن کے شرکاء سے علامہ غضنفر حسنین قادری (مرکزی ناظم دعوت لاہور) نے خصوصی خطاب کیا۔
ریاست کے بچوں کو مفت تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اگر لوگ اپنے طور پر بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرتے ہیں تو یہ ان لوگوں کا حکومتوں پر احسان عظیم ہے۔اس نیکی کا صلہ سوائے رب العالمین کے اور کوئی نہیں دے سکتا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے مرکزی زونل ناظم ظفر اقبال طاہر نے مرکزی ایوان صحافت مظفر آباد میں 107 نادار اور مستحق طلبہ میں مفت نصابی کتب تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وصال کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک شعبہ تعلقات عامہ کے صدر شہزاد رسول گجر اور PAT پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال کی قیادت میں پارٹی وفد نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور پا کستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں سہیل احمد رضا، فیاض وڑائچ، راجہ زاہد، میاں عبد القادر، ساجد بھٹی، حاجی اسحق، طیب ضیاء، سردار رنجیت سنگھ و دیگر بھی شامل تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سیاست دوبارہ ریاست کو روندنے کی تیاریاں کر رہی ہے مگر قوم ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔ عوام سیاست کو فرعون بننے دیں گے اور نہ ہی ریاست کے ستونوں کو گرنے دیا جائے گا۔ آئین میں دئیے حقوق واپس لینے کیلئے عوام 11 مئی کو تیاری کے ساتھ نکلیں۔ گھروں میں جلنے مرنے سے کچھ نہیں ملے گا، غاصبوں سے حق چھیننا ہوں گے۔ ریاست کے تحفظ کا آئیندہ لائحہ عمل11 مئی کو دونگا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 20 اپریل 2014ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن پہ سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے رضاکاران نے شرکت کی۔ اس نشست کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی (سندھ) کے زیراہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مخدوم احمد ھاشمی (امیر منہاج القرآن سندھ) نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سیف اللہ قادری (زونل ناظم سکر ڈویژن) اور تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11 مئی کے ملک گیر احتجاج کا پلان تیار کیا گیا اور احتجاج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
علامہ محمد اقبال کی برسی پر ان کی یاد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سرگودھا کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوا جس میں ایم ایس ایم کے کارکنان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان بھی شریک تھے۔ سیمینار کی صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی، جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا محمد ہارون ثانی بھی شریک تھے۔
گذشتہ دنوں ملک شام میں بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے لاکھوں مسلمان اور عوام بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگیاں گذارنے پر مجبور ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا نے مورخہ 20 اپریل 2014 کو مسلم یوتھ آسٹریا کے تعاون سے شام کے دکھی اور مظلوم انسانوں کی مدد کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موت بر حق ہے۔ انسان رزق کی تلاش میں رازق کو بھول گیا ہے۔ جاپان میں بسنے والے پاکستانی بھائیوں کو اللہ رب العزت نے دولت سے نوازا ہے، عزت بھی دی ہے، ہم سب جاپان میں اسلام کے سفیر ہیں۔ ہمیں ایک دن اپنے مالک حقیقی کے پاس پلٹ کر جانا ہے۔ لہذا آخرت کی تیاری کر لیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی بنگلہ دیش میں بھی احیائے اسلام، تجدید دین، اصلاح احوال امت اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کا مصطفوی مشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ ماہ اپریل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بنگلہ دیش کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعدد محافل، اجتماعات، کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 13 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن اوسپتالیت کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے 11 مئی کو نکالی جانے والی ریلی میں تحریکی خواتین و حضرات لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع اٹک کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ مارچ، فوارہ چوک تا پریس کلب تک نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت ایم ایس ایم کے مرکزی نائب صدور رضی طاہر اور انجینئر حنیف مصطفو ی نے کی، جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم مجاہد خان، ضلعی راہنما عوامی تحریک یوتھ ونگ احسان شاہ، ایم ایس ایم اٹک کے جنرل سیکرٹری حسنات احمد، فتح جنگ کے صدر عتیق الرحمن ،ایم ایس ایم حضرو صدر ابرار حسین، ایم ایس ایم کامرہ کے صدر وقاص احمد بھٹی، ایم ایس ایم جنڈ کے صدر ندیم احمد اور دیگر مقامی راہنما شریک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.