سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ محمد شکیل ثانی( ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان) نے سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات تو مجسمہ شرم وحیا ہیں وہ تووارث چادر تطہیر ہیں، ان کا نام لینے کے لئے زبان کا وضو چاہیئے کیونکہ پردہ ان کا زیور تھا۔
کھاریاں، سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپس برائے رضاکاران
مورخہ 04 مارچ 2014ء کو لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر زونل ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کی، جبکہ جملہ مرکزی فورمز کے صدور و ناظمین اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے زونل ناظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کیمپس کے حوالے سے پریزنٹیشن دی، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال اور مصطفوی مشن کے فروغ سلسلے میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مؤرخہ 02 مارچ 2014ء بروز اتوار پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور فراڈ نجکاری کے خلاف 16 مارچ کو پاکپتن شریف میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں پاکپتن شریف کے تمام ضلعی وتحصیلی عہدیداران کے علاوہ تحصیل نور پور اور تحصیل عارف والہ کے عہدیدارن شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم ARY News کے ایصال ثواب کے لیے نوشہرہ وادئ سون میں تلاوت قرآن مجید، محفل نعت اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور ایم ایس ایم کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کی بخشش ومغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے لایولا ہال سمپوزیم لاہور میں شرکت کی جس کا موضوع ''انسانی اقدار اور ماحولیاتی تحفظ'' تھا۔ اس تقریب میں مختلف مذہبی وسیاسی رہنماؤں کے علاوہ غیر ملکی سکالرز جن میں ڈاکٹر کرسچن ٹرال جرمنی، ڈاکٹر تھامس ہالینڈ، ڈاکٹر جان برین آسٹریلیا، فادر لیم آئرلینڈ نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اور وہ انسان کی معاشرتی زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ماحول کو پاک صاف رکھنے اور صفائی پر خاص زور دیتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک رحیم یار خان کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، غیر آئینی نجکاری اور دہشت گردی کی مذمت میں احتجاجی ریلی 2 مارچ کو خانپور اڈا سے ریلوے چوک تک نکالی گئی جس کی صدارت مرکزی صدر PAT شیخ زاہد فیاض نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چھ ماہ عوام کیلئے بہت گراں گزرے ہیں۔ بیرونی قرضوں، مہنگائی، دہشت گردی اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کو ان مسائل سے نجات دلانے کیلئے نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ صلاحیت ہے۔ جعلی مینڈیٹ، بدترین دھاندلی اور فرسودہ نظام انتخاب کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ایسے میں نجات کا راستہ فقط انقلاب ہے۔
مورخہ 3 مارچ 2014ء بروز سوموار منہاجینز کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس صدر منہاجینز رانا محمد ادریس قادری کی صدارت میں منعقد ہوا، صدر منہاجینز علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ مصطفوی انقلاب ان شاء اللہ ہماری منزل ہے اور اس منزل کو حاصل کرنے کیلئے منہاجینز کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ظلم و بربریت، دہشت گردی اور فرسودہ نظام سے نجات کا واحد حل وہی ہے جو ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس قوم کو دیا ہے۔ تمام منہاجینز اپنے اپنے علاقے میں اپنی سرگرمیاں کو مصطفوی انقلاب کے لئے تیز کر دیں۔
مسیحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مذاہب کے درمیان مشترکات پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف مذاہب کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرنا ہر مذہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے۔ اس حوالے سے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل دنیا کے 90ممالک میں موثر انداز میں کام کررہی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے تمام مذاہب او ر مسالک کو جمع کردیا ہے اور محبت و امن کے رویوں کو پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے زیراہتمام 02 مارچ 2014ء بروز اتوار سوشل میڈیا پر کام کرنے والے رضاکاران کے لئے تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرہ میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 40 سے زائد نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایات شامل تھیں۔
تربیتی ورکشاپ میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری محمد اعجاز وڑائچ اور سیکرٹری جنرل محمد بلال اپل نے نو منتخب ذمہ داران کو مختلف تنظیمی امور میں مسائل کے حل، بامقصد میٹنگز کا طریقہ کار، اوصافِ قیادت اور دیگر تحریکی معاملات میں راہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر تربیت کے لئے مختلف عنوانات و موضوعات پر فرضی و علامتی میٹنگز کے ذریعے عام طور پر ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بھی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ARYNews کے بانی چیئر مین حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، محفل میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمہ پہلو شخصیت ہیں اور اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں۔ انقلابی لیڈر ہیں، امن کیلئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وہ بیک وقت مفکر، محقق، وکیل، محدث، قلمکار اور سیاستدان ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ انسانیت کے ترجمان ہیں۔ بین المذاہب رواداری کیلئے ان کی خدمات تاریخی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، بعد ازاں کارکنان نے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار ترانے پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں عالمی سفیر امن سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم منہاجینز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حافظ شاہد عظیم نے تلاوت کلام رحمن سے کیا جبکہ ظل حسین قادری نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں عنصر علی قادری نے اپنے محبوب قائد سے عقیدت ومحبت کا ثبوت دیتے ہوئے ترانہ پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.