سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مذاہب کے مابین ہم آہنگی، برداشت و احترام کے کلچر کو فروغ دینا اور قومی سطح کی ترجیحات کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز تمام سیاسی اور گروہی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وفاقی وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اور صوبائی وزارت اقلیتی امور و انسانی حقوق کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق حکومت پنجاب محترم خلیل طاہر سندھو سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن کے زیرانتظام منہاج دعوہ پروجیکٹ کو ایچ ایم جیل برمنگھم کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی دینی علمی ضروریات کی فراہمی کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے، منہاج القرآن دعوہ پروجیکٹ کی ٹیم گذشتہ کچھ عرصہ سے برمنگھم کی جیل میں سزا یافتہ قیدیوں کی اخلاقی و دینی تعلیم و تربیت کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اردو و انگلش کتب اور خطابات کی آڈیو اور ویڈیوز بڑی تعداد میں فراہم کر رہی ہے جس سے قیدیوں کی قابل ذکر تعداد فوائد حاصل کر رہی ہے
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی طریقت و شریعت کا تقاضا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا الشیخ عبد القادر جیلانی جیسی ہستیوں کو اپنا منبع اور رول ماڈل بنایا جائے۔ سب کو متحد و متفق ہو کر اور آپس میں تفریق کے سوالات کو ختم کر کے اصل قرار و چین اور غریب کے چہرے کی مسکراہٹ واپس لوٹانا ہے۔ اس کیلئے علماء و مشائخ کو تحریک پاکستان والا کردار دہرانا ہو گا۔ حجروں اور خانقاہوں سے باہر نکل کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی۔
لودہراں( ) پاکستانی قوم خود کشیاں کر رہی ہے اور عیاش حکمران میلوں ٹھیلوں میں مصروف ہیں۔ قوم سے کئے گئے وعدے حکمرانوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے ہیں۔ قوم ان بے ضمیر حکمرانوں کو دفن کرنے کیلئے اُٹھ کھڑی ہوئی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ان جھوٹے کاغذی لیڈروں کی حیثیت کو بے نقاب کر کے ان کی سیاسی موت کا سامان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بدامنی کا ذمہ دار کون ہے، امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکیں، اس ملک میں جانوں کے ضیاع کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک کے اثاثے سیل پر ہیں پاکستان کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں یہ ملک کسی کی وراثت نہیں کہ اس کے ادارے جب چاہیں جس بھاؤ چاہیں بیچ دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 19 مارچ سے 31 مارچ 2014 تک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے مرکز ی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید کی طرف سے مقرر کردہ ناظمات کے ہمراہ مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور یونین کونسلز کی نئی باڈی بنانے کے ساتھ ساتھ علاقہ جات کی تقسیم، حلقہ درود وفکر، حلقہ فہم دین، ویڈیو پروگرامز کا تعارف اور سی ڈیز و لٹریچر کی تقسیم کا کام سر انجام دیا۔
یکم اپریل2014 بروز منگل منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کے 17 ویں کورس کا آغاز ہوا جس میں بارسلونا سنٹر اور گردونواح سے آنے والے طلباء رات 9 بجے سے قبل ہی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے ملحقہ منہاج لائبریری میں پہنچ چکے تھے، کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے تمام امیدوار طلباء کو خوش آمدید کہا، ان کو کلاس میں داخلے کے لئے تمام قواعد و ضوابط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد ادریس الازہری اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق حاجی امان اللہ اور حاجی محمد قیوم نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے جی ایم ملک (ڈائریکٹر فارن افیئرز)، محمد فاروق رانا (ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ)، سید امجد علی شاہ (ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن)، عبد الستار منہاجینز (ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو)، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل و اساتذہ اور سیکرٹریٹ کے جملہ عہدیدارن سے ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری اور نظامت امورخارجہ کے ڈائریکٹر جی ایم ملک کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے جامع مسجد المصطفی اباراکی کین میں محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی دسویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 20 مسلمان اور تین مسیحی جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ چیئرمین تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔
مورخہ 30 مارچ 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام مہنگائی، بیروزگاری اور نجکاری کے خلاف تاریخی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم پور نواز گنڈا پور نے کہا کہ فیصل آباد کے مزدور، کسان اور تاجروں نے ریلی میں شریک ہو کر آج فیصلہ دے دیا کہ شہر فیصل آباد پاکستان عوامی تحریک کا گڑھ ہے۔ مصطفوی انقلاب کا راستہ اب دُنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ اب سالوں کی نہیں چند مہینوں کی بات ہے کہ پاکستان میں موجود کرپٹ انتخابی نظام سمندر برد کر دیا جائے گا۔
مؤرخہ 30 مارچ 2014ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ ’منہاجینز‘ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح سربراہ منہاجینز / چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا۔ انہوں نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق منہاجینز کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کی تمام تحصیلوں کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اہم اجلاس تحصیل دفتر منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری اور ڈسٹرکٹ ناظم رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔ اجلاس کے موقع پر تمام تحصیلات کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین نے اپنی اپنی تحصیل کی یونین کونسلز کی تنظیم سازی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈرڈ میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر منیربن جلون اندلسی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن سپین کے وفد میں سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری مصالحتی کونسل احسن جاوید خان اور صدر یوتھ لیگ حسنات مصطفی شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے رہنماؤں نے میڈرڈ کی دیگر اسلامی تنظیمات کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن جاتلی کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہِ درود وسلام کی محفل کامران رشید پپو ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جنید محمود نے حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ انقلاب ہمارا سیاسی نعرہ نہیں ہے ہمارا جینا اور مرنا نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہے جسکی جدوجہد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.