سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے باعث ملک کو معاشی حوالے سے 78 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان بدترین دہشت گردی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذاکرات کا سلسلہ لامتناہی ہے، حکومت کے پاس ٹائم فریم ہی نہیں کہ کب سے کب تک مذاکرات کرنے ہیں؟ ڈاکٹر قادری نے کہا کہ افواج پاکستان کا مورال بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا اور انکی خدمات کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی اس لیے کہ ایک یہی ادارہ رہ گیا ہے جو ملک کو دہشت گردی سے نجات دلا کر امن دے سکتا ہے۔
مجاہدوں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین آزادکشمیر کی ایک خوبصورت وادی تحصیل عباس پور میں مورخہ 19 فروری بروز بدھ دن گیارہ بجے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سالگرہ کے حوالہ سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد منہاج ماڈل سکول عباس پور میں ہوا۔ جس میں کارکنان وعہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت کے بعد شرکاء نے وجدانی کیفیت میں اپنے آقا ومولا تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف کے نذرانے پیش کئے۔
تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیر اہتمام منہاج اسلام سنٹر چک نمبر 298 ج۔ب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے انجیئر رفیق نجم نے خصوصی خطاب کیا۔ اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ساتھ ہی دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، بےروزگاری اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ احتجاج میں شرکاء نے مخلتف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملکی اداروں کی لوٹ سیل اور حکومت کی کارکردگی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
راولپنڈی( ) 23 فرو ری 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ملک فخر زمان عادل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو سفیر امن کا لقب ملنا اس بات کاثبوت ہے کہ دنیا میں امن کے قیام، اتحاد امت، اور اتحاد بین المذاہب کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے پل کا کردار ادا کیا ہے۔ آج سے کچھ عرصہ قبل پوری دنیا میں اسلام کو دہشت گرد مذہب کہا جانے لگا تھا، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری کی شب و روز جدوجہد نے اسلام کا اصل چہرہ دکھا کر غیر مسلموں کو یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا کہ اسلام امن اور محبت کادین ہے۔
تحریک منہاج القرآن احمد پور چٹھہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم فیصل آباد تجمل حسین انقلابی کے علاوہ تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیرانتظام مشترکہ طور پر شادیوں کی دسویں اجتماعی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں مین منعقد ہوئی جس میں 15 جوڑوں کی رخصتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام وطن عزیز کے مخلتف شہروں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے قائد ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی، سماجی، سیاسی، قانونی اور اقتصادی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریبات سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہوگی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیراہتمام تھلواڑی میں 2 مارچ کی ریلی کے سلسلے میں اہم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی ۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے جہاں مشاورت کے بعد ایم ایس ایم تھلواڑی کا تنظیمی یونٹ بھی قائم کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ اس قوم کا نوجوان اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے طاہرالقادری کی انقلابی جماعت کا حصہ بن جائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ARY میڈیا گروپ نے جس طرح ملک اور پوری دنیا میں اسلام کی ترویج اور اخلاق کی اصلاح کے ساتھ ساتھ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج کا کام سرانجام دیا ہے وہ حاجی عبدالرزاق (مرحوم) کی دین دوستی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منہ بولتا ثبوت ہے
ڈائریکٹر منہاج القرآن علامہ احمد رضا نقشبندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ARY میڈیا گروپ نے دین اسلام کی اشاعت اور خدمت کرنے کے لئے Q.TV کے ذریعے لازوال تاریخ رقم کی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں اردو بولنے والے مسلمان مستفید ہو رہے ہیں اوراس چینل نے لوگوں کی زندگی میں اللہ اور اللہ کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے لازوال چراغ روشن کر دیئے ہیں
مورخہ 24 فروی 2014 کو منہاج القرآن ضلعی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدرات مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ سیدہ نازیہ مظہرہاشمی نے کی۔ اس کے علاوہ پی پی حلقہ جات سے ناظمین اور نائب ناظمین نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے غیرت ملی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کا بہترین حل آپریشن ہے کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں۔ بد امنی، ظلم، بربریت، لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھنا ہو گااور ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بن کر ملکی مفادات کی دھجیاں اڑانے والے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ میں عظیم الشان آل پاکستان ٹریننگ ورکشاپ برائے معلمین بعنوان "مصطفوی انقلاب میں معلمین کا کردار" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے۔ کیمپ میں ملک بھر سے 60 سے زائد معلمین نے بھر پور انقلابی جذبے سے شرکت کی۔ کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی مرتبہ معلمین کی تنظیمی وانتظامی تربیت کے لئے خاص ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ وہ معلمین جو فیلڈ میں عرفان القرآن کورسز، آئیں دین سکھیں کورسز، آئیں حدیث سیکھیں کورسز اور عرفان العقائد کورسز کی تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہیں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری میں عملی طور پر شامل کیا جائے۔
مورخہ 23 فروری بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے کی۔ مجلس شوری کے اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور دیگر جملہ فورمز منہاج ویلفئیر، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹرز کےعہدیداران اور دیگر ممبر ان نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.