سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ آزادکشمیر کی تنظیم سازی عثمان شوکت صدر اور حافظ عمیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق منہاج یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس روالپنڈی میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے صدر حافظ شعیب طاہر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق، معروف تاجر اور سیاسی وسماجی شخصیت سکندر علی پسیہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 02 فروری 2014 کو چیبا کین کی جامع مسجد شروئی میں ایصال ثواب کی تقریب منعقد ہوئی۔
علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کوئٹہ میں ’’پیام شہداء اور اتحاد ملت کانفرنس‘‘ میں شامل ہزاروں سنی اور شیعہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا دل ہزار ہ برادری کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 30 سالہ جدوجہد کا مقصد بھی پاکستان میں ظلم کا خاتمہ اور امن، محبت، اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ظلم اور ناانصافی کو ختم کر کہ غریب، دکھی، بے کس عوام کو ان کے حقوق دلوا نہ دے۔
منہاج القرآن سسٹرز لیگ کارپی اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2014 کو منہاج اسلامک سنٹر میں پہلی تربیتی کلاس منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایک کثیر تعدا میں شرکت کی۔
علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے گفتگو کرتے ہوئے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی پر حیثیت پر قرآن و احادیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت مبارکہ قل بفضل اﷲ وبرحمتہ فبذٰلک فلیفرحوا کو مختلف معانی کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اللہ تعالی کا سب سے بڑا فضل اور رحمت ہیں اس ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر خوشیاں منانی چاہئے۔
مرکزی وفد نے پریس کانفرنس کی جس میں مجلس وحدت المسلمین (سیاسی ونگ) کے سید ناصر عباس شیرازی، سیدمحمد رضاء (ایم۔ پی۔ اے) اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاء شریک تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کا موقف علامہ سید فرحت حسین شاہ نے میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں ہزارہ برادری کے شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام معلومات رکھتے ہوئے بھی کسی ایک دہشت گرد کو نہیں پکڑ سکی اور جو پکڑے گئے ہیں انہیں کوئی سزا نہیں دی گئی۔ اس کا مطلب ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو ختم کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے زیر انتظام میلاد کا ساتواں بڑا پروگرام جامع مسجد القراء تجوید القرآن اسلامک سنٹر کوگا سٹی اباراکی کین میں یکم فروری کو منعقد ہوا جس کی صدارت چیئر مین مرکز قاری علی حسن نے کی۔
علامہ محمد شکیل احمد ثانی نے محفل میلاد کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر کسی کے لئے کامل نمونہ ہیں اور اللہ رب العزت نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ انہوں نے ساؤتھ کوریا میں بسنے والے مسلمانوں کو اسلام کا سفیر کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ اسلام کے دائمی اور آفاقی اصولوں کی پاسداری کریں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کی ایگزکٹیو کونسل کا اجلاس تحصیل آفس پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام، ضلعی، تحصیلی عہدیداران TMQ کے علاوہ PAT, MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء کونسل کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ناظم یونین کونسل نمبر 27 ڈا کٹر محمد عرفان نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن آلہ آباد کے یونٹ منہاج القرآن رسول پور کے زیراہتمام 30 جنوری 2014ء کو محمد سلیم پاکستانی کے والد گرامی حاجی حافظ محمد منشاء سلیمی کے چہلم کا ختم موضع رسول پور پوہلیکے میں منعقد ہوا۔ جس میں سنئیر نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی مہمان خصوصی تھے۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفر اقبال جنید، منہاج القرآن رسول پور کے قائدین کے علاوہ مقامی علماء و مشائخ بھی موجود تھے، جن میں خطیب اہلسنت پتوکی علامہ محمد رمضان نقشبندی، خطیب اعظم الہ آباد علامہ ڈاکٹر امانت علی اشرفی، خطیب اعظم منڈی احمد آباد علامہ مولانا مدثر امین اور علامہ قاری محمد یاسین بھی شامل تھے۔
نوجوان مذہبی سکالر الشیخ ناصر علی اعوان منہاج القرآن انٹر نیشنل فن لینڈ کی دعوت پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کے لئے مورخہ 30 جنوری 2014 کو فن لینڈ پہنچے تو منہاج القرآن فن لینڈ انٹرنیشنل کی انتظامیہ کے اراکین نے انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں فن لینڈ کے دارالخلافہ ہیلسنکی میں مقیم خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
محسنِ انسانیت، رحمت العالمین، حبیبِ خدا حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت تک اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام آباؤ اجداد کو ہمیشہ ایمان کی دولت سے مالا مال فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شجرہ نسب کے تمام افراد پاک دامن اور اپنے وقت میں اپنے معاشرے کے اعلیٰ افراد میں سے تھے۔
منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران مورخہ 30 جنوری 2014 کو تنظیمی و تحریکی دورہ پر ساوتھ کوریا پہنچے۔ سیؤل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری، صدرساؤتھ کوریا حافظ طاہر محمود قادری، ناظم ملک ناصر حسین اعوان، چودھری محمد استخار، محمد اشفاق قادری، راجہ محمد فاروق، راجہ محمد مہربان اور چودھری محمد ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداران نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری کے ورثا اور وحدت المسلمین کوئٹہ ڈویژن کے عہدیدران سے تعزیتی ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر اشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT)، محمد امین رانا (صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن) اور صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ شامل تھے۔ وفد نے شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی عالمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کوامن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینے کے لئے محافل میلاد منعقد کر تے ہیں۔ مینارپاکستان لاہور میں عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل میلاد منعقد ہوتی ہے جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوق اور شوق سے شرکت کرتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.