سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
دہشت گردی کی سفاک کارروائیوں میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے پاکستان عوامی تحریک (ویمن ونگ) کے زیراہتمام منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے موم بتیاں جلا کر شہداء کے ساتھ عقیدت و محبت اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔
منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر میں محفلِ میلادِ مصطفٰی صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کے اساتذہ اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز آیاتِ ربانیہ کی تلاوت سے محترم قاری حبیب الرحمٰن نے کیا۔ بعد ازاں ادارہ کے طلباء نے عشق و محبت میں ڈوب کر بارگاہِ خیر الانام صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم میں ھدیہء عقیدت کے پھول پیش کیے۔
دہشت گردی کی سفاک کارروائیوں میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے پاکستان عوامی تحریک (ویمن ونگ) کے زیر اہتمام لبرٹی چوک لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے موم بتیاں جلا کر شہداء کے ساتھ عقیدت و محبت اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ امن کیلئے شہید ہونے والے فوجیوں، سوسائٹی کے بے گناہ افراد سے محبت کا اظہار پھولوں کے گلدستے رکھ کر کیا گیا۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
مورخہ 27 جنوری 2014ء بروز اتوار علامہ مولانا منشاء خان کی مرکزی جامع مسجد ٹانڈہ گھمیر میں بسلسلہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک عظیم والشان اجتماع ہوا۔ جس کی میزبانی علامہ منشاء خان اور ان کی ٹیم نے کی۔ محفل کی صدارت مفتی کشمیر حضرت علامہ مفتی محمد حسین چشتی صدر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر کے لخت جگر مولانا زاہد حسین چشتی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد یاسر نسیم نقشبندی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں 26 جنوری 2014ء کو سوشل میڈیا رضاکاران کے لئے ایک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ جہلم سے 30 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کی جدوجہد میں بہتر طریقے سے استعمال کرنا شامل تھا۔
منھاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان اٹھارہویں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا ( 26جنوری بروز اتوار دن 2 بجے کارپوریشن ہال نیکیا تھیون 245نزد ویلج پارک ) اہتمام کیا گیا، جس میں یونان بھر سے ہر مکتبہ فکر سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینکڑوں کی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی کمیٹی کے زیر انتظام مورخہ 26 جنوری 2014 کو امام بارگاہ محمد وآل محمد میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 26 جنوری 2014 کو فرخ وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نیو یارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 26 جنوری 2014 بروز اتوار طیبہ اسلامک سنٹر نیو یارک میں منعقد کی گئی- محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت طیبہ اسلامک سینٹر کے امام و خطیب قاری محمد یونس قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلسلہ مدحت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شروع کیا گیا۔
دولتالہ(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے نائب صدر چوہدری اسرار احمد اور چوہدری مظہر حیسن کے بہنوئی انسپکٹر چوہدری ربنواز شہید کی تقریب چہلم ہجو میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ علی اختراعوان مرکزی راہنما تحریک منہاج القرآن نے کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین امن ومحبت اور ایک دوسرے کو جینے کا حق دینے کا نام ہے۔ اسلام نہ صرف مسلمانوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے بلکہ غیر مسلموں کی عزت وآبرو اور جان ومال کو بھی اتنا ہی تحفظ دیتا ہے۔
تحریک منہا ج القرآن کراچی کے زیراہتمام موتی مسجد جہانگیر روڈ سے لیاقت آباد ڈاکخانہ تک میلاد مارچ نکالا گیا جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کراچی کے سید جمیل اشرف، ڈاکٹر جہانگیر مغل، صابر انصاری اور دیگر جید علماء ومشائخ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جمیل اشرف نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق کی بحالی میں ہے اور اس تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے ماہ میلاد سے بڑھ کر کوئی مہینہ نہیں ہو سکتا۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام 14 ویں سالانہ میلادُ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد منہاج القرآن آسٹریا کے سابق صدر منہاج سنٹر کے بانی حاجی خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت 25 جنوری کو کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نقشبندی تھے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فن لینڈ عرصہ دو سال سے بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے جس میں بنیادی طور پر قرآن کلاس کا اجراء کیا گیا تھا جس میں بچوں کو قرآن پاک پڑھانے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ الشیخ ناصر علی اعوان نے 25 جنوری 2014 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں فن لینڈ کا تین روزہ دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن سب ڈویژن عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام دربار عالیہ قادریہ مرشد آباد شریف اپر بنگھوال میں دسواں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سب ڈویژن عباس پور کے صدر قاری سردار محمد فاروق قادری نے کی۔ پروگرام کا باقاعدآغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل آزاد کشمیر علامہ جمیل احمد زاہد تھے۔
تحریک منہاج القرآن عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی کشمیر مفتی محمد حسین چشتی نے کی۔ محفل کا باقاعد آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاجدار کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ محفل کے بعد تحریک منہاج القرآن عباس پور نے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی میں100 سو سے زائد موٹرسائیکل سواروں نے شرکت کی۔ میلاد چوک عباس پور میں مفتی کشمیر کا خطاب ہوا اور سنی حنفی مسجد میں اختتامی دعا اور تبرک کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.