سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کیلے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو پہنچانے کیلے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن اور PAT کے ضلعی عہدیداران نے پشتون الاسی پارٹی کے چئیرمین کوثر امین خان اچکزئی اور مدرسہ قادریہ سریاب روڈ کوئٹہ کے مہتمم محمد عباس قادری سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حافظ محمد عاکف نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا ہارون ثانی نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے حصہ میں یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔۔
تحریک منہاج القرآن نور پور پاکپتن شریف کے زیراہتمام پیغام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد منہاج کالج نور پور میں کیا گیا۔ جسمیں کالج ہذا کے طلباء وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ سے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی گئی، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت پیش کی گئی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر تحریک منہاج القرآن وہاڑی چوہدری اقبال یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع ہر ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن وہاڑی وقار عظیم لودھی، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع وہاڑی حافظ رضوان مقبول بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی، بعد ازاں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
(مؤرخہ 22 نومبر 2013ء) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپور کی میٹنگ پُل شاہ داؤد ڈیرہ محمد اشرف اوورسیر میں منعقد ہوئی جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القران تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام پیغام حسین علیہ السلام کانفرنس چاند میرج ہال کالج روڈ ڈسکہ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت عبد الرحمن بھٹی اور حاجی محمد سلیم سلہری نے کی۔ کانفرنس میں زونل کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ ڈویژن ساجد محمود بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں پوری تحصیل سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم میں منہاج یوتھ لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں معروف نعت خواں بلال قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
حکومتی چھتری تلے ڈرگ مافیا و کرپشن مافیا کی لوٹ مار اور ہوشرباء مہنگائی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا۔ 29 دسمبر کو لاہور، 5 جنوری کو راولپنڈی، 12 جنوری کو کراچی اور 19 جنوری کو پشاور میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہیں ہو گا، ڈرون مار گرائے جائیں۔ کوئی اور نہیں پاکستان کا قومی مفاد اہم ترین ہے، پاکستان ڈرون گرانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ڈھائی کروڑ تک کی سرمایہ کاری کے پیکج کو پارلیمنٹیرینز نے 50 ارب روپے تک یا ان لمیٹڈ کروا لیا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔
تحریک منہاج القرآن وپاکستان عوامی تحریک دولتالہ پی پی 4 کے زیراہتمام مشترکہ عزم انقلاب مصطفوی تربیتی کنونشن یکم دسمبر منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز علامہ نور آصف چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت یوتھ لیگ کے رہنما غلام شبیر نے حاصل کی۔ کنونشن کی صدارت علامہ محمد ارشد مصطفوی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل ضلع راولپنڈی نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد حفیظ کیانی منہاجین تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سوھنی دھرتی نوجوانوں کو پکار رہی ہے کہ وہ کرپٹ مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف میدان عمل میں نکل آئیں۔ ملک کا کونا کونا ڈاکٹر طاہر القادری کے پیغام سے معمور کر دیں تا کہ انقلاب کا سورج طلوع ہو جائے۔ صرف اور صرف انقلاب ہی ملک و قوم کو غیرت مند اور خوشحال مستقبل دے سکتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک مرحلہ انقلاب میں داخل ہو چکی ہے اورکامیابی مقدر ہو گی۔ ملک کے موجودہ حالات متقاضی ہیں کہ طلباء تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کر کے ملک میں انقلاب بپا کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔
نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو پیغام دیا کہ موجودہ دور میں بھی خواتین کو ظالم سامراج اور وقت کے یزیدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری موجودہ دور میں ظالم نظام کے خلاف علم بغاوت بلبند کئے ہوئے ہیں اور خواتین کو بھی سیدہ زینب علیہا السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس معرکہ حق و باطل میں شریک ہونا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جوہر ٹاؤن (سیکٹر سی) لاہور کے زیراہتمام سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمانان خصوصی محترمہ پروفیسر زاہدہ حمید شیخ (سماجی ورکر، سابقہ پروفیسر جی سی یو)، محترمہ خانم سکینہ مہدوی (راہنما مجلس وحدت المسلمین) نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت محترمہ عائشہ شبیر (مرکزی ناظمہ تنظیمات منہاج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد منہاج نعت کونسل ویمن لیگ جوہر ٹاؤن نے ہدیہ نعت پیش کی۔ محترمہ راشدہ باجی نے ابتدائیہ کلمات ادا کیے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ محترمہ خانم سکینہ مہدوی نے منہاج القرآن کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کی اور سیدہ زینب کے اسوہ پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے باجی گلشن ارشاد نے کہا کہ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) دور حاضر کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں، وہ تقوی، طہارت، زہد و ورع، حق پر ڈٹ جانے اور باطل سے ٹکرانے کے پیغام کی امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے اسی پیغام کی امین بن کر وقت کے یزیدی نظام سے ٹکرانے کا جذبہ لیکر سرگرم عمل ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر 2013ء بروز ہفتہ MYL لوگرونیو (سپین) کے زیراہتمام شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر منہاج القرآن لوگرونیو علامہ صفدر مجید قادری نے کی جبکہ صدر منہاج القرآن لوگرونیو میاں عبد المنان اور سیکرٹری نشرو اشاعت حافظ غلام مجتبیٰ اْندلسی نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ حکمرانوں کی بے حسی کی چکی عوام کو پیس رہی ہے۔ غربت اور مہنگائی کے سونامی روز کامعمول بن گئے ہیں، قیمتیں چند دنوں سے زیادہ برقرار نہیں رہتیں، افراط زر کا گراف د ن بدن بڑھ رہا ہے۔ عوام اضطراب اور بے چینی کے مریض بن گئے ہیں۔ لیکن افسوس حکمرانوں کے پاس سننے والے کان، دیکھنے والی آنکھیں اور توجہ دینے والے حکام نایاب ہیں۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے تسلسل نے ملک کی معیشت کو لاغر کر دیا ہے اور غریب عوام کی آنکھیں کربناک حالات کو دیکھ کر پتھرائی ہوئی ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.