سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
درس قرآن میں عوام و خواص نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ پروگرام جامعہ مسجد کنولی چھاترہ میں ہوا۔ اس عظیم الشان درس عرفان القرآن کی صدارت علامہ محمد منشاء خان نقشبندی قادری خطیب اعظم جامع مسجد ٹانڈہ گھمیر نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی علامہ یاسر نسیم نقشبندی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پاکستان تھے۔ ان کے علاوہ حضرت علامہ مولانا محمد بشیر چشتی، قاری محمد لطیف القادری، قاری محمد فاروق خان قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور، تحصیل ناظم حافظ آفتاب قادری، سینیئر نائب صدر ضیاء الحق قمر، شامل ہیں۔
مورخہ 8 نومبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عصر تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپور کی میٹنگ محمد حسین بھٹی ایڈووکیٹ کے ڈیرہ ڈھپئی میں ہوئی جسمیں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے تمام عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 12 نومبر 2013ء بروز منگل بعد از نماز عصر تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پور کی میٹنگ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ ماہی میں ہوئی۔ جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے تمام فورمز کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ غضنفر علی نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حافظ عامر اشرف نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد ازاں ابو داؤد شاہ بخاری امیر تحریک پاکپتن شریف نے شرکاء سے پُر مغز خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں حسینی کردار کو زندہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام پریس کلب ہال ایبٹ آباد میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم ایبٹ آباد ضیاء المصطفی اور ڈویژن کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ہزارہ علی رضا قادری نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو مؤثر شخصیات تک پہنچانے کے لیے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے آستانہ عالیہ حضرت پیر سید یوسف غازی قادری چشتی ہدہ روڈ کوئٹہ کے سجادہ نشین پیر سیدحبیب سلطان قادری چشتی سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچایا۔
ماتلی () منہاج یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام پیغامِ شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں عوام و خواص کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ علامہ حافظ سعید الحسن طاہر نے حاضرین خطاب کیا اور فلسفہ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام 26 نومبر کو جامع مسجد کنولی چھاترہ میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ یاسر نسیم نقشبندی مرکزی ناظم دعوت نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منہاج لیب شالا مار کے تعاون سے ایک بلڈ گروپنگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے افتتاح سے قبل تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور مہمان خصوصی کرنل سید علی رضا نے کیمپ کا افتتاح کیا۔
شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام جیسی ہستی کسی قسم کی تعریف کی محتاج نہیں۔ جہاں آپ کو اللہ رب العزّت نے علم حدیث کے بحر بے کنار سے نوازا وہیں زہد و تقویٰ، تزکیہ و طہارت جیسی خوبیاں بھی آپ کی شخصیت سے جھلکتی نظر آتی ہیں۔ آپ کا ظاہر و باطن شریعت مطہرہ کا عملاً پیکر نظر آتا ہے۔ آپ کے اخلاق، گفتار ہر چیز میں عکس جامی و غزالی نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ الحدیث نے عمر بھر علم حدیث کے فیض سے تشنگان علم کو سراب کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام حلقہ درود وسلام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ حلقہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اجتماعی طور پر درود وسلام کے گجرے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن ریحانہ جاوید اور جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام 17 نومبر کو مصطفوی کارکنان کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مسز ریحانہ جاوید ناظمہ لیاری ٹاون، مسز رضوانہ شاہد ناظمہ دعوت، ثمینہ عباس مصطفوی منہاج نعت کونسل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام مورخہ 27 نومبر 2013 کو عظیم الشان محفل ذکر ونعت و شہادت امام حسین کانفرنس منعقدہوئی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء واراکین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لاہور: ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر چرچ آف استاوانگر ناروے (Menigheten Kristen Tjeneste) کے سینئر پاسٹر مسٹر (Trygve Brekke) ٹائرگیو بریکی تین افراد پر مشتمل نارویجن وفد ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا چیئرمین گوسپل مشن کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ تشریف لائے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو مؤثر شخصیات تک پہنچانے کے لیے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے کوئٹہ کی مختلف شخصیات سے ملاقات کی، جس میں پشتون قومی تحریک کے قائد رفیق پشتون اور جامعہ اسلامیہ نوریہ ٹرسٹ کوئٹہ کے مہتمم علامہ مختار احمد حبیبی قادری سے ملاقات کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.