سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مغربی دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کے نام پر بے گناہوں کو مارنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے جبکہ اسلام کے نام پر اگر کوئی گروپ یا تنظیم دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی یا انتہا پسندی کی ذمہ دار ہے تو ان کا یہ فعل نہ صرف خلاف اسلام ہے بلکہ انسانیت کی تذلیل بھی ہے، ان جرائم کے ذمہ دار پیشہ ور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے لیکن ان مجرموں کے غیر اسلامی فعل کی بنیاد پر بے گناہوں پر مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
صدر ویمن لیگ لیہ باجی نگہت نے کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی امین ہے اور سیدہ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے امتِ مسلمہ کی تمام بیٹیوں کو اس پُر فتن دور میں یزیدی نظام کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ و سیرت کی پیروی ہی متاع حیات ہے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب کا باقاعد آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ اس موقع پر محمد صبغت اللہ قادری، علامہ عبد القدیر قادری ڈائریکٹر دار العلوم فریدیہ قادریہ جھنگ اور غلام سرور قادری امیر تحریک منہاج القرآن مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ 24 نومبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر مرکز منہاج القرآن ریندی (یونان ) میں عظیم الشان سالانہ شہادتِ امام حسین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے عاشقان اہل بیت اطہار نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القُرآن فرینکفرٹ کے زیرِ اہتمام 24 نومبر بروز اتوار پیغامِ اِمامِ حُسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علامہ محمد مُدثر اعوان صاحب نے (آسٹریا) خصوصی شرکت کی او رشانِ اہلبیت پر ایک مختصر مگر مُدلل اور جامع خطاب فرمایا، اُن کے ساتھ نعتِ خوان رسولِ مقبول شہریار خان بھی آسٹریا سے تشریف لائے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن نواب شاہ میں عظیم الشان سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ضلعی کوآرڈینٹر محترمہ مسرت ہارون بھی موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن سچا سودا یوسی 94 فاروق آباد کے زیر اہتمام 22 نومبر کو عظیم الشان شہدا کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا بعد ازاں بارگاہ امام حسین علیہ السلام میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب میں علامہ محمد یاسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
شہدادپور (رپورٹ:فیصل اکرم مصطفوی) تحریک منہاج القرآن شہدادپور کے زیراہتمام پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقادجامع مسجد فتح شاہ بخاری میں کیا گیا جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کے شاگرد رشید، مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن علامہ سعیدالحسن طاہر نے خطاب کیا اور انتہائی دلنشین انداز میں امام عالی مقام علیہ السلام کی عظیم وبے مثال قربانی کا مقصد وفکرِحسین علیہ السلام کوسامعین کے سامنے بیان کیاجسے سن کرسامعین پرسحرطاری ہوگیا۔
ساہیوال مصطفوی سٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام امیدِپاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف، مرکزی سینئر نائب صدر عبدالعمار منعم، کوآرڈینیٹر ساہیوال رائے منظور کھرل، سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی تنظیمِ نو کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز اللہ کے پاک کلام سے کیا گیا۔ تلاوتِ قرآن کا شرف حافظ نمعان حیدر (شعبہ آئی ٹی) کو حاصل ہوا۔ اس کے بعد معاذ احمد (شعبہ ماس کام) نے نعتِ مقبول سے طلباء کے دلوں کو سرشار کیا۔ بعد ازاں شہزاد علی (شعبہ سی ایس) نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں منقبت پڑھی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع راجن پور کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر عبد العمار منعم، ڈویژنل کوآرڈینیٹر عتیق انقلابی اور کوآرڈینیٹر اویس قرنی سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
ماتلی () منہاج یوتھ لیگ ماتلی ضلع بدین کے زیراہتمام محرم الحرام کوپیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیاگیاجس سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کے شاگرد رشید مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن علامہ سعیدالحسن طاہر نے انتہائی خوبصورتی سے امام عالی مقام علیہ السلام کی عظیم وبے مثال قربانی کا مقصد وفکرِحسین علیہ السلام کوسامعین کے سامنے بیان کیاجسے تمام مکاتب فکر کے افراد بالخصوص نوجوانوں نے بہت سراہا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مظفرآباد کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس اور پیغام طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعدازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن مردان کے زیراہتمام پروفیسر محمد بخت زمان کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد جنیداللہ نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمدعلی شاہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے سربراہ خالد درانی اور علامہ پیر سجاد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
«حسن محیالدین القادری» رئیس شورای عالی مؤسسه بینالمللی «منهاج القرآن» پاکستان، با تقدیر از نقش برجسته امام خمینی(ره) و رهبر معظم انقلاب در خنثی کردن توطئههای ۳۵ ساله دشمنان، عشق به اهل بیت(ع) را عامل ظهور ایران به عنوان یک قدرت برتر در عرصه جهانی دانست.
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.