سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فرینکفرٹ میں منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی تقریب 25 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس میگا پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس منصوبے کو اس لیے لانچ کیا ہے تاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی تعلیم دینے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھانے والے مدرسوں کے آگے ایک بندھ باندھا جا سکے۔
مورخہ 25 دسمبر 2013ء بروز بدھ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منہم وڈوویژنل کوآرڈنیٹر رائے منظور احمد کھرل کی زیر قیادت استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل بھر سے طلباء نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نارووال کی مقامی تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے 7 روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباَ 3600 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب میں منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیر اہتمام تحصیل عارفوالہ میں مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ عبدالطیف مدنی کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈوویژن وامیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری خصوصی طور پرعارفوالہ تشریف لائے۔ ٹریننگ کیمپ کے موقع پر کوآرڈنیٹر ویمن لیگ محمد جاوید عوامی، تحصیل عارفوالہ کے صدر رشید رضا، تحصیل ناظم عارفوالہ قمر شہزاد وتحصیل کے تمام عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر کے مرد وخواتین ورکرز نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام 15/SP میں کیا گیا جہاں یونین کونسل نمبر 12, 13, 14 تحصیل پاکپتن کے ورکرز کی مصطفوی کارکنان کی تیاری کے حوالہ سے ٹریننگ کی گئی۔
مورخہ 20 دسمبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 29 دسمبر کی ریلی میں شرکت کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلی عہدیداران کے علاوہ MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء لیگ کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
جہلم (جہلم اپڈیٹس ڈاٹ کام، چوہدری عابد محمود سے) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر معین افضل نے پریس کلب کے باہر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں گے تو انقلاب کی راہ ہموار ہو جائے گی تب ظالمانہ اور استحصالی نظام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زمیں بوس ہو جائے گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما قاسم مرزا نے کہا ہے کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کے باسی کرپٹ اور استحصالی نظام کے باعث چند خاندانوں کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑکر میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لئے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلئے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف اپنے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن شاہ کوٹ کے زیراہتمام 23 دسمبر (یوم آغاز انقلاب) کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی اور یوم آغاز انقلاب کی خوشی میں کیک کاٹا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 137 ویں یوم ولادت کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قائد کے پاکستان کے باسی کرپٹ اور استحصالی نظام کے باعث چند خاندانوں کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑنے کا عہد کرنا ہو گا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لئے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلئے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پیج (FB/TahirulQadri) پر فینز کی تعداد ایک ملین ہونے پر ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے تمام صارفین و رضاکاران سوشل میڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی لیڈروں میں سب سے زیادہ جس شخصیت کو سوشل میڈیا پہ ڈسکس کیا جا رہا ہے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صوبائی انفارمیشن سیکرٹری عبدالستار چوہان، میرپور خاص کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ریاض احمد، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو سید زاہد علی شاہ، صدر پاکستان عوامی تحریک کھپرو مشتاق احمد قائم خانی اور جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی ناظم دعوت علامہ سعیدالحسن طاہر نے بطور معلم فرائض سرانجام دیے۔
ہیپی کرسمس کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد شاہ نے کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان مال روڈ لاہور میں بشپ عرفان جمیل، ریورنڈ شاہد معراج اور ریورنڈ قیصر ندیم جوزف سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ رابرٹ سبسٹین شاہ سے بھی ملاقات کی اور تمام مسیحی برادری کو نظامت بین المذاہب اور شیخ الاسلام کی جانب سے مبارکباد دی۔ نیز نولکھا پیریسٹیرئن چرچ میں ریورنڈ ڈاکٹر مجید سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہر سال 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رضی اللہ عنہ کا یوم پیدائش جوش و خروش سے تو ضرور مناتے ہیں مگر یہ بات بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ بابائے قوم کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ کیونکہ نا اہل حکمران اور سیاستدان اسے بھلانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم قائد کے نظریات کی طرف لوٹ آئیں۔ ہم من حیث القوم وطن عزیز میں سماجی انصاف کے حصول، رواداری کے فروغ، مذہبی عقائد و نظریات کو جبر سے مسلط کرنے کی غلط روش سے اجتناب کریں۔
مورخہ 25 دسمبر 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے اشتراک سے ٹوکیو کی مشہور ومعروف مسجد ٹوکیو جامعی کے خوبصورت ہال میں بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم پیدائش جوش وخروش اور عقیدت احترام سے منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت پریس کلب کے صدر چودھری شاہد رضا نے کی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.