سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن بی کے صدر ڈاکٹر اقبال نور نے وفد کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مزار اقبال پر حاضری دی، انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور تحریک آزادی پاکستان میں علامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راوی ٹاؤن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر بیگم اقبال نور بھی شریک تھی۔
منہاج القرآن بریشیاء کے زیر اہتمام فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس مورخہ 16 نومبر 2013 کو سکول والے ھال میں منعقد ہوئی، جس میں گرد و نواح سے رفقاء و اراکین و پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ (منہاجین) کی ہمشیرہ گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رفقاء و اراکین نے مورخہ 16 نومبر2013 کو مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک میں مورخہ 16 نومبر 2103 کو شہادت امام حسین کانفرنس کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعدا د میں مرد و زن شریک ہوئے۔
سید فرحت حسین شاہ نے واقعہ کربلا بیان کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت ایک فکر اور ایک نظام کا نام ہے اور یزیدیت بھی ایک فکر اور نظام کا نام ہے۔ آج ہمیں دوبارہ حسینی کردار کو زندہ کرنا ہے اور ہم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پورے خانوادے کو اس صورت میں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں کہ پیغام حسین علیہ السلام ہمارے سینوں میں رچ بس جائے اور ہماری زندگیوں میں اس کا مظاہرہ عملی طور پر نطر آئے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرے، اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کربلا کے ریگزار سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، جمہوریت اور انصاف کی چھاؤں دیتا رہے گا۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ملوکیت اور آمریت کے خلاف ایسی آواز بلند کی جس کی بازگزشت 15 صدیوں بعد بھی سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے جو شعور دیا وہ حق کا استعارہ بن کر انسانیت کا سر فخر سے بلند رکھے گا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہرگز بغاوت نہیں کی، نہ مسلح خروج کیا اور نہ ہی کسی مقام پر قبضہ کیا۔ دین کی مٹتی قدروں کو بچانے کیلئے آپ علیہ السلام پرامن جدوجہد کیلئے نکلے۔
محترمہ سلمیٰ شبیر صاحبہ نے کہا کہ حضرت امام عالی مقام علیہ السلام کی سیرت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہ کریں اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ موجود حالات بھی متقاضی ہیں کہ ہم ڈٹ کر ظالمانہ نظام، کرپٹ اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے امام حُسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چل کر وطن عزیز کو بچانے کا عزم کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام 14 نومبر 2013 کو جاپان کے مرکز المصطفیٰ مسجد میں 10 محرم الحرام کی شام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے اہل محبت نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین علامہ محمد شکیل ثانی نے عظمت اہل بیت اور طہارت اہل بیت رضی اللہ عنہم پر سیر حاصل گفتگو کی۔
مورخہ 13نومبر بروز بدھ بعد از نماز مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ شہدائے کربلا کا اہتمام کیا گیا جس میں محبان اہل بیت اطہارنے بھرپور شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام مورخہ 13 نومبر 2013 کو جاپان کی سب سے بڑی امام بارگاہ میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے اہل محبت نے شرکت کی۔ ٹوکیو، ناگویا، اباراکی کین، سائتاماکین، توچکی، یاشیوا اور گماکین سے اہل تشیع کی کثیر تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل کھوائی چنگ سنٹر میں مورخہ 13 نومبر2013 کو عظیم الشان سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں صدر ہانگ کانگ سکندر باچہ، سیکرٹری جنرل منہاج ایشیئن کونسل امجد نیازکے علاوہ کثیرتعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی
لودہراں ( ) محمدیت کی تکمیل حسینیت سے ہی ہے۔ حسین علیہ السلام کا محمد سے رشتہ نام کا، پیغام کا، ذات کا اور صفات کا ہے۔ غار حرا سے کربلا تک اسلام محمد سے پہچانا جاتا تھا۔ مگر کربلا سے قیامت تک دین اسلام کی پہچان حسین علیہ السلام ہیں۔ قربانی حسین نے انسانیت کو وہ عظمت بخشی کہ جس پر ہر انسان نازاں ہے۔ قرآن نے قتل حسین کو ذبح عظیم قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتما م ماہانہ درس عرفان القرآن کی سلسلہ وار نشست میں پیغام حسین کے عنوان پر خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دین اسلام کے پانچ مذاہب حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی اور فقہ جعفریہ کا اس پر مکمل اتفاق ہے کہ اسلامی ریاست کے خلاف خروج کر کے مسلح جدوجہد کرنا غیر اسلامی عمل ہے۔ تمام فقہی مذاہب کے مطابق ایسا عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ باغیوں کو کچلنادینی حکم کے عین مطابق ہے۔
شہید مشاہدہ حق سے سرفراز ہوتا ہے۔ اسی لیے اسے وصال حق نصیب ہوتا ہے۔ فلسفہ موت و حیات سمجھے بغیر مقصد تخلیق کائنات سمجھ نہیں آسکتا۔ ذات حقیقی نے وجود مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام مخلوقات سے پہلے تخلیق فرمایا اور موت و حیات کو بعد میں پیدا کیا۔ انسان جب تک ظاہری زندگی میں تعلیمات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا نہیں ہوتا اسے حیات ابدی نصیب نہیں ہوسکتی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.