سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ (فیصل آباد) کے زیراہتمام 22 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد عمر ریاض عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد بشارت عزیز جسپال اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میاں عبدالقادر نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن بخاری میر ج ہال میں منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان شہر اور مضافات کے یونین کونسلز یارو کھوسہ، کوٹ مبارک، جھوک یارشاہ، گدپور، لوہار والا کے عہدیداران اور کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل روجھاں (راجن پور) کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سردار شاکر حسین مزاری (سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب و زونل انچارج ڈیرہ غازیخان) نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے سانحہ پشاور چرچ کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مسیحی رہنما فادر رحمت نے اپنے وفد کے ہمراہ مظاہرے میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک سینکڑوں افراد نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور دہشت گردی کی بدترین کارروائی کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردی کی المناک کارروائی کو پاکستان پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی سانحہ ہے جس پر ملک کا ہر فرد دل گرفتہ ہے۔ کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ مقتدر طبقہ یاد رکھے عوام کو دہشت گردی کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے عوامی غیض و غضب سے نہ بچ سکیں گے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر پشاور چرچ میں خود کش حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے انسانیت سوز واقعہ کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ، فیصل آباد کے زیراہتمام 21 ستمبر کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تحریک قیادت سے وفادار اور باہمت کارکنان کی بدولت ہی اپنی منزل مقصود کو حاصل کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے موجودہ سیاسی نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے دن رات محنت کریں تاکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔
تحریک منہاج القرآن كھرڑياں والا pp-52 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے استحصالی اور غریب کش نظام کے خاتمے کے لیے 23 دسمبر، لانگ مارچ اسلام آباد اور 11 مئی کے ملک گیر دھرنے کی صورت میں اذان دی تھی، اب جماعت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کارکنان کے نام پیغام ہے کہ شب و روز محنت کر کے ایک کروڑ جانثار جلد از جلد تیار کریں تاکہ عوام کو باطل و ظاغوت کے نظام سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سینئر نائب صدر سید اوسط علی نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام تمام انسانیت کے حقوق کا ضامن، محافظ اور امن و سلامتی والا دین ہے۔ مسلمانوں کی طرح تمام اقلیتوں کے حقوق، جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ اسلامی ریاست کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور چرچ پر حملہ کھلی دہشت گردی اور حکمرانوں کی نااہلی ہے۔
22 ستمبر 2013ء کو پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیرانتظام ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ انقلاب لانے کے لئے اسی جوش و جذبہ کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقابلہ اس ظالم استحصالی نظام سے ہے جس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہمیں اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دست و بازو بننا ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ بڑے پیمانے پر مسیحیوں کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ مصلحت کی زنجیروں سے آزاد ہو کر آہنی ہاتھوں سے دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا بدنما داغ ہے، اسکا خاتمہ ناگزیر ہے۔
پاکستان عوامی تحریک گڑھاموڑ، وہاڑی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں ملتان زون کے کوآرڈینیٹر علامہ مفتی ارشاد سعیدی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معاشرے میں سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راج نہ ہو اور تعلیمات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر نظر نہ آئے اس وقت تک معاشرہ اسلامی نہیں بن سکتا۔
ساجد محمود بھٹی نے نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ نے پاکستانی قوم کو احتجاج کا ڈھنگ سکھا دیا ہے۔ ڈی چوک سے آج بھی انقلاب کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی سے پہلے جو کچھ کہا آج لفظ با لفظ سچ ثابت ہو رہا ہے اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سچ کہتے تھے۔
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر مزاری نے راجن پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر مینار پاکستان لاہور، اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں کی صورت میں پوری قوم کو آگاہ کر دیا ہے کہ ملک میں رائج نظام اتنا کرپٹ اور فرسودہ ہے جو غریب کو اس کے حقوق نہیں دے سکتا، یہ نظام اشرافیہ اور کرپشن کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو اس نظام کو سمندر برد کر دیں، گھروں سے باہر نکل آئیں، آواز حق بلند کریں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک جام پور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر مزاری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں نے پاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ کارکنان قائد کے حکم پر گھروں سے نکل چکے ہیں، جلد ہی ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کر کے انقلاب کو حقیقت کا روپ دیں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.