سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سمبڑیال کے زیراہتمام 21 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ساجد محمود بھٹی ذونل ناظم تنظیمات، علامہ ظہیر احمد نقشبندی زونل ناظم دعوت، ثناء اللہ ربانی صدر پاکستان عومی تحریک سمبڑیال اور محمد سلیم میر صدر تحریک منہاج القرآن سمبڑیال نےخصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ آج انسانیت میں محبت بانٹنے کی ضرورت ہے۔ برداشت کے لفظ کو محبت سے بدلنا ہوگا کیونکہ برداشت دل سے نہیں مجبوری سے کیا جاتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 14 سو سال پہلے تمام مذاہب کے لوگوں کو جمع کر کے محبت، امن اور انسانیت کی تعلیم دی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا یہی پیغام ہے جو پوری دنیا میں عام کیا جا رہا ہے۔ نفرت اور انتہا پسندی کو ختم کر کے محبت، امن اور احترام کے رشتے قائم کرنا ہو نگے۔
پاکستان عوامی تحریک پی پی 92 گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان نے قوم کو انقلاب آشنا کر دیا ہے۔ ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے بعد نماز کھڑی ہوگی اور تمام شیطان بھاگ جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن یو سی 2 (کراچی) کے زیراہتمام مورخہ 25 اکتوبر کو درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن یو سی 1 (کراچی) کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ناروے کے زیر اہتمام ماہ ستمبر سے دوسالہ Mini Scholar Course کا آغاز کردیاگیا۔بنیادی طور پر اس کورس کو شروع کرنے کا مقصدر نارویجن بولنے والی نوجوان نسل کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ ناروے میں مقیم مقامی لوگوں کو نارویجن زبان میں درس تبلیغ کر سکیں اور جو زبان کی وجہ سے نوجوان نسل کو دینی تعلیمات کو سمجھنے میں مشکلات ہیں انہیں دور کیا جاسکے
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مورخہ 17 ستمبر 2013 بشیر میرج ہال گجرات میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ایسی کتاب ہے جو علوم و معارف کا بحر بے کنار ہے۔
تحریک منہاج القرآن چینیوٹ کے زیراہتمام ورکرز تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک باہمت، باحوصلہ اور قیادت سے وفادار کارکنان کی بدولت اپنی منزل مقصود کو حاصل کرتی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام نومنتخب سنٹرل کیبنٹ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین اور صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نومنتخب کیبنٹ سے حلف وفاداری لیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو سمجھ کر قوم کو ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرانے کا وقت آ گیا جہاں پاکستان کی غریب عوام اپنے حقوق تک رسائی اور دنیا کی جملہ قوموں کی طرح غیرت کی زندگی بسر کر سکیں اس کے لیے پوری قوم کو جدوجہد کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ چٹھہ بیداری شعور ورکرز کنونشن و تقسیم اسناد کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام سرپرست اعلی تحریک منہاج القرآن گوجر خان پیر سید صدیق حسین شاہ کی زیر صدارت ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم، نائب ناظم پنجاب چوہدری انار خان گوندل اور سیکرٹری انفارمیشن تحریک منہاج القرآن گوجر خان عبد الستار خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ بیدارئ شعور ورکرز کنونشن 14 ستمبر بروز ہفتہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت سردار منصور خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نور آصف ناظم دعوت یونین کونسل سکھو نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محمد آصف ناظم یونین کونسل راماں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 14 ستمبر 2013 بروز ہفتہ میرج ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی اور مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیرِانتظام عظیم الشان تاجدار ختم نبوت (ص) کانفرس کا جامع مسجد حضرت حاجی بہادر رحمۃ اللہ علیہ میں انعقاد کیا گیا۔ پہلی نشست ظہر کے بعد شروع ہوئی جس کی صدارت ملک ہمّت خان سابق ناظم اربن 5 نے کی، جبکہ علامہ شیر علی مہمانِ خصوصی تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت منعقدہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انقلابی پیغام دور حاضر کا تخلیق کردہ نہیں بلکہ 1972 میں جب منہاج القرآن کا وجود بھی نہیں تھا، اور نہ ہی رفقاء و کارکنان موجود تھے، تب بھی آپ ایک عالمگیر انقلاب کے حوالے سے سوچ رہے تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.