سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈگری کالج کھوئیرٹہ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس محمد وسیم زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز سابق جنرل سیکرٹری MSM کھوئیرٹہ خاقان حیدر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا بعد ازاں شرکاء اجلاس نے مل کر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مل کر ہدیہ درود پاک پیش کیا۔ اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ندیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹری MSM تحصیل کھوئیرٹہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا منشور اور اغراض و مقاصد پیش کیے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ کارکنان منہاج القرآن ہمّت و استقلال کا وہ پہاڑ ہیں کہ دنیا کی کوئی سختی انہیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتی۔ وہ قائد کے فرمان پر ہمہ وقت اپنی جان نچھاور کرنے کے لیئے تیار رہتے ہیں۔ منہاج القرآن کی منزل مصطفوی انقلاب کا حصول ہے اور ہم کبھی بھی اس منزل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے 100 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ راش اور کپڑوں کے پیک بنائے گئے تھے، فی پیک 10 کلو آٹا، گھی، چاول، سویاں، چائے، نمک، چینی، صابن، کپڑے (مردانہ، زنانہ، بچگانہ ایک ایک سوٹ) پر مشتمل تھا۔
تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی لاہور کے زیراہتمام یونین کونسل لیول پر ورکرز ٹریننگ کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نئے ورکرز کی تیاری اور عوام تک رسائی حاصل کرنے کے تکنیکی تربیت مہیا کرنا ہے۔ یونین کونسل 99 مصطفی آباد میں سرفراز احمد کے گھر پر ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بالمیک مندر نیلا گنبد میں ہندو برادری کے مذہبی پیشوا شری کرشنا مہاراج کے جنم دن کی تقریب کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور تمام غیر مسلم اپنی مذہبی رسومات اور تہوار منانے میں مکمل آزاد ہیں۔
تحریک منہاج القرآن میرپور، آزاد کشمیر کا ماہانہ تنظیمی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر تحریک منہاج القرآن بشارت علی چوہدری نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے ایک کروڑ انقلابی تیار کرنے کی نئی حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب کارکن عملی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں اور اس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں جب تک ایک کروڑ لوگ تیار نہ ہوجائیں۔
شیخ الاسلام نے "عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت اپنے تربیت یافتہ "القاعدہ اور طالبان" کو استعمال کر کے مسلم ممالک میں ایسی صورتحال پیدا کر رہی ہیں جہاں عالمی مداخلت کے مواقع میسر آسکیں، آئندہ دنوں میں شام میں ہونے والی کارروائیاں بھی اسی منصوبہ بندی کا تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر اتحاد اور بھائی چارے کی راہ اپنانا ہو گی ورنہ ایک ایک کر کے اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہوتے رہیں گے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت تربیت کے زیراہتمام تحصیل کمالیہ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب یکم ستمبر 2013 کو اڈہ کلیرا پر جامعہ قاسم العلوم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، مرکزی نائب ناظم تربیت علامہ حسنین فرید، صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ، ناظم دیہی علاقہ جات محمد اشرف فوجی، رہنما تحریک منہاج القرآن کمالیہ محمد نواز چدھٹر اور محمد سرفراز قادری کے علاوہ سابق صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ قاسم علی سرا ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
مورخہ 01 ستمبر2013 مولانا طارق جمیل نے منہاج القرآن ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آپ کی آمد پر منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج، شعبہ تعلیمات کے انچارج اور جامعۃ الازہر کے سکالر علامہ حافظ ادریس احمد اور شعبہ حفظ کے سربراہ قاری ندیم اختر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مقامی عملے کے ہمراہ اپنے معزز مہمان کا پرجوش استقبال کیا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی سربراہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے بشپ آف لاہور رائیٹ ریورنڈ بشپ عرفان جمیل سے کیتھڈرل چرچ آف پاکستان مال روڈ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بشپ آف لاہور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام کے پیغام امن و محبت اور رواداری کو بڑی خوبصورتی اور مؤثر دلائل کے ساتھ بیان کرتے ہیں، انکی گفتگو مذاہب کے مابین خلیج کو کم کرنے اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن مردان ڈویژن کی تنظیم نو 30 اگست کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم کی صدارت میں ہوئی، جس میں پروفیسر محمد بخت زمان مردان ڈویژن کے امیر منتحب ہوئے جبکہ ڈاکٹر طارق محمود ناظم، ذرشاد انجم پریس سیکرٹری اور مردان کی ضلعی تنظیم میں حاجی شکیل جان صدر، نہار اعوان نائب صدر اور خلیل الرحمٰن ناظم منتخب ہوئے۔
ادارہ منہاج القرآن کے تربیتی عمل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آئیڈیالوجی سے ایک تبدیلی پیدا ہو رہی ہے جو آگے چل کر یقینی طور پر مغربی دنیا اور پاکستان میں ایک مصطفوی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’دی میٹ پریس‘‘ پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف جنگ بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے، امت مسلمہ کے بعض ممالک کی دولت اور اثر و رسوخ اس سازش کی تکمیل میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق، مصر اور شام میں کبھی بھی فرقہ وارانہ یا مسلکی اختلافات نہیں رہے اور اس مسئلہ کی بنیاد پر کبھی کھلی تشدد آمیز کارروائیاں نہیں ہوئیں تاہم عالمی طاقتیں سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت ان ممالک مین ایسی صورتحال پیدا کر رہی ہیں جہاں عالمی مداخلت کے مواقع میسر آسکیں، آئندہ دنوں میں شام میں ہونے والی کارروائیاں بھی اسی منصوبہ بندی کا تسلسل ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 28 اگست کو اے آر وائی نیوز کے حق میں پریس کلب ایبٹ آباد سے MCB چوک تک پرامن نکالی گئ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری راجہ وقار احمد نے کی۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن احمد نواز انجم، ضیاء الرحمان ضیاء، حاجی شمریز خان جدون، ھارون خان جدون، ملک طاھر محمود اور شیخ آصف محمود بھی شریک تھے۔
گائیڈ لائن کیمپ میں مرکزی کیبنٹ کے ممبر حافظ سمر عباس بھی دورہ کرتے رہے اسکے علاوہ شعیب یونس، محمد اظفر سندھو،محمد علی شاہ ، محمد غوث اور دیگر ایم ایس ایم کے اراکین کیمپ میں طلبہ کی رہنمائی کیلئے موجود رہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.