سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف 2025ء کی دوسری نشست سے "حدیث عشق اور اثرات عشق (عشق الٰہی اور لذت توحید)" کے موضوع پر ہزاروں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نیک بندے دنیا نہیں، آخرت کے لیے نیکیوں کا مال جمع کرتے ہیں اور دنیا کی کوئی تجارت اور کاروبار انہیں اللہ کی یاد سے غافل نہیں کر پاتا۔
معلمین حلقہ جات کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست میں کوآرڈینیٹر نظامت ای پی ڈی علامہ محمود مسعود قادری، سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹرز علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی اور علامہ احمد وحید قادری نے شرکت شرکت کی، علامہ محمود مسعود قادری نے حلقہ جات کے انعقاد کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ی الدین قادحسین محری نے شہرِ اعتکاف میں آدابِ زندگی کے موضوع پر ہزارہا معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیکی صرف ظاہری اعمال کا نام نہیں، بلکہ اس کا حقیقی مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنے رشتوں کا احترام کرے اور حقوق العباد کی خلاف ورزی نہ کرے
شہرِ اعتکاف 2025 دوسرا دن: نماز عشاء و پہلی نماز تراویح شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغداد ٹاؤن) لاہور سے براہ راست
شہرِ اعتکاف 2025 کی دوسری نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعتکاف میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے طول و ارض اور دنیا بھر سے ہزاروں فرزندانِ توحید آج معتکف ہوں گے۔ آج 20 ویں روزہ شروع ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں سنٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب کے علاوہ خیبر پختون خواہ، بلوچستان، رورل سندھ، اربن سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت امریکہ، برطانیہ، یورپ سے معتکفین شریک ہوں گے۔
شہرِ اعتکاف 2025: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ رات 12:00 بجے نشر کیا جائے گا۔ لائیو ویڈیوز کے حوالے سے نئی فیس بک پالیسی کی وجہ سے مکمل خطاب صرف یوٹیوب پر مہیا کیا جائے گا۔
شہرِ اعتکاف 2025: نماز عشاء و پہلی نماز تراویح شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغداد ٹاؤن) لاہور سے براہ راست
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز مغرب کے بعد معتکفین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے خوش آمدید کہا اور دعا کی اللہ تعالیٰ 10 دن کے اعتکاف کے اکرام و احترام کی توفیق عطا فرمائے اور زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے اور اللہ کو منانے کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے
شہرِ اعتکاف 2025 کی پہلی نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں پہلے روز ہزارہا معتکفین و معتکفات سے عشقِ الٰہی اور لذتِ توحید کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات نہ ہوں تو عشقِ الٰہی کا پتا ہی نہیں چلتا، راہِ حق میں تکلیفوں کو تحائف سمجھنا صبر کا امتحان ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین کے ہمراہ بغداد ٹائون شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکرٹری شہر اعتکاف کو ہدایت کی کہ معتکفین کے آرام اور سکون کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز کیلیے اکامو ڈیشن بلاک کا افتتاح کیا، اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاجینز شاہد لطیف، ڈاکٹر میر آصف اکبر، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی، غلام مرتضیٰ علوی، سید امجد علی شاہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کو معتکفین کے لیے سجا دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال ہزار ہا خواتین بھی معتکف ہوں گی۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سینکڑوں رضا کار بھی خدمات انجام دیں گے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17 رمضان المبارک، معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر میں جبر و تکبر کو شکست ہوئی۔ غزوہ بدر کفر و اسلام کا پہلا معرکہ ہے جس میں ایمان والوں کو اللہ نے فتح یاب کیا۔ قرآن مجید نے اسے ’’یوم الفرقان‘‘ سے تعبیر کر کے اس کی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.