سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اعظمی سمیت ہائی کورٹس نے بھی لانگ مارچ کے خلاف دائر تین درخواستیں خارج کرتے ہوئے، اسے آئینی و قانونی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ اس لیے اب لانگ مارچ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔ حکومتی مشینری سمیت لانگ مارچ کو کوئی طاقت بھی نہیں روک سکتی۔ یہ مقررہ وقت پر ہوگا۔
11 جنوری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل چوٹالہ میں ویڈیو پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے سلسلے میں عوام کے نام پیغام سنایا گیا۔ اس پروگرام میں خصوصی شرکت مرکزی نگران ضلع جہلم شمائلہ عباس، ناظمہ تحصیل جہلم صفیہ رفعت نے کی، انہوں نے ان پروگرام میں عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ (جہلم) کے زیراہتمام اہم اجلاس مرکزی نگران ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس اور ناظمہ جہلم صفیہ رفعت کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں لانگ مارچ میں شریک ہونے والی خواتین کی لسٹیں بھی تیار کی گئیں، جبکہ دیگر انتظامی معاملات کی حتمی صورت حال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور چودہ جنوری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی وارننگ دینے والوں کے اپنے انتہا پسندوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مارچ کے لیے تحریری اجازت مانگی تھی جو حکومت نے نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے علیحدگی کا فیصلہ ایم کیو ایم کا جمہوری حق تھا اس پر کوئی گلہ نہیں۔
طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ہی کی جائےگی اور چودہ جنوری ہی کو کی جائے گی۔ ’میرے الفاظ یاد رکھو کہ ہم ہر صورت مارچ کے لیے نکلیں گے۔انقلاب کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے اور گھر پر بیٹھ کر پلیٹ پر نہیں ملےگی۔‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اگر کوئی اور ملک ہوتا تو حکومتیں مستعفیٰ ہو جاتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکتی تو فوج کو مدد کے لیے طلب کرنا چاہیے
10 جنوری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کے سلسلے میں یونین کونسل لنگرپور میں پروجیکٹر پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت و گفتگو مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس اور ناظمہ صفیہ رفعت کی تھی، جبکہ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
14 جنوری کا مارچ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کا مارچ ہوگا اور ان شاءاﷲ ملک میں رائج استحصالی نظام کا خاتمہ اب مقدر بن چکا ہے، ان باتوں کا اظہار وزیر ٹرانسپورٹ آزاد جموں و کشمیر محمد طاہر کھوکھر نے تحریک منہاج القرآن میرپور کے مرکز کے وزٹ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ایم کیو ایم نے حقیقی معنوں میں استحصالی نظام کے خلاف علم بلند کیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسلز کوٹلہ فقیر اور کالاگوجراں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ شمائلہ عباس (مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم) نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء اجلاس میں یونین کونسلز کی عہدیداران و کارکنان شامل تھیں۔ ان میٹنگز میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی سرگرمیوں بارے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
پیر مستوار قلندر سید محمود الحسن شاہ خاکی سجادہ نشین دربار قادریہ مخدومیہ قلندریہ مخدوم پور شریف چکوال نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد میں ملک و قوم کی خیر ہے۔ انہوں نے اپنے لاکھوں مریدین اور وابستگان کو 14 جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادی کے ساتھ لانگ مارچ میں جوق در جوق شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن اور ایم۔ کیو۔ ایم کی انتظامات کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس میں عوامی مارچ کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر رضا ہارون اور حیدر عباس رضوی، جبکہ منہاج القرآن کے قائدین میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور عبدالحفیظ چوہدری موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں، ایک مکمل کلچر کا نام جمہوریت ہے، پاکستان کی جمہوریت انتخابی آمریت ہے، جمہوریت کو اصل روح کے مطابق پٹڑی پر چڑھائیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کی جرات نہیں، مرکزی حکومت اسلام آباد کے سانپوں سے ڈرا رہی ہے، نیولے ساتھ لیکر آئیں گے۔ آئین کی عمل داری اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو منوانے کیلئے لانگ مارچ کیا جا رہا ہے، الیکشن 90 دن سے ایک دن بھی آگے نہیں جانے دیں گے۔
09 جنوری 2013ء کو CCPO اسلم تنویر اور کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پنجاب کا موقف بیان کیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا آغاز 13 جنوری کو ماڈل ٹاؤن لاہور سے ہوگا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں سے قافلے ناصر باغ اور مینار پاکستان سے مرکزی مارچ کا حصہ بن جائیں گے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری کے چودہ جنوری کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس طریقے کے تحت ٹریفک پولیس اور تھانوں میں تعینات پولیس اہلکار کنٹینروں کے ڈرائیوروں کو یہ کہہ کر بند کر رہے ہیں کہ ’اُن کے کنٹینر میں بارودی مواد موجود ہے‘۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انچھن سٹی(خواجہ ڈونگ) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 09 جنوری 2013ء کو عظیم الشان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن اول دن سے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے میدان عمل میں ہے۔ 32 سال کے عرصہ میں دنیا کے 90 ممالک میں اپنا وسیع نیٹ ورک قائم کر چکی ہے۔ 23 دسمبر کو اپنے محبوب قائد کی آواز پر مینار پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد خواتین و حضرات نے لبیک کہا۔ 23 دسمبر کے اجتماع میں عوام کے جم غفیر میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان میں موجود انتخابی نظام میں آئین پاکستان کی روشنی میں اصلاحات کا ایجنڈا پیش کیا۔ کیونکہ اس انتخابی نظام میں 65 سالوں سے عوام پاکستان کے بنیادی حقوق کو غصب کیا جا رہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.