سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لاہور: ایکسپو سنٹر میں انٹرنیشنل بک فیئر 2013 میں منہاج القرآن پبلی کیشنز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف پر مبنی سٹال کا اہتمام کیا۔ اس بک فیئر میں مختلف ممالک کے علاوہ انڈیا کے پبلشر اور دیگر لوکل شہروں کے پبلشرز نے سٹال لگایا۔
چودھری شجاعت کی قیادت میں ق لیگ کے وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں پرویز الہی، مشاہد حسین سید اور مونس الہی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے والدین اور شرکاء سے گفتگو کی جس میں انہوں نے منہاج سکول میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ منہاج القرآن واحد ادارہ ہے جس نے یورپ کے اندر بے مثال اور شاندار دینی تعلیم وتربیت کے لئے بہترین سکولنگ سسٹم دیا ہے جس کی مثال پورے یورپ میں نہیں ملتی۔
بہاولپور : ینگ ڈاکٹر ز بہاولپور کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا، تحریک منہاج القران، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، سٹوڈنٹس اوئیرنیس سوسائٹی، انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کی دیگر تنظیمات کی شرکت، ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کے راہنماوں ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر منیر صدیقی، ڈاکٹرفاروق احمد، ڈاکٹر یاسر ارشاد اور ڈاکٹر فیروز نواز کا کہنا تھا کہ میٹروبس چلی تو ہماری لاشوں پر سے ہو کر گزرے گی خودساختہ خادم اعلی الیکشن سے قبل سرکاری وسائل الیکشن میں خرچ کررہے ہیں جو کہ غیر قانونی اورغیر آئینی ہے۔
اسلام آباد… ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ درخواست جمع کرانے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دوبارہ تشکیل کیلئے آئین کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔
تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جمعرات کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل میں آئین کے آرٹیکل 213 کو نظرانداز کیا گیا جو غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔
تبدیلی کی خواہش رکھنے والوں کو سٹیٹس کو کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کر نا ہو گا۔ پارلیمنٹ ڈلیور کرنے میں ناکام رہی جبکہ بدنام جمہوریت ہوئی۔ انتخابی عمل میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں جس کیلئے غیر جانبدار اور با اختیار الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ازحد ضروری ہے۔ تبدیلی پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کا مشترکہ مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ کے بعد انقلاب رکا نہیں بلکہ یہ اسکا آغاز ہے اب لاہور سے نکلوں گا اور ایک ایک شہر جاﺅں گا اور لاکھوں لوگ میرے ساتھ ہونگے، عوام نا امید نہ ہوں آخری دم تک انکے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور کرپشن کرنےوالوں اور لٹیروں کو بھگا کر یا جیل بھیجنے تک یہ جنگ ختم نہیں ہو گی، جلد بتاﺅں گا کہ مرکزی اور صوبائی الیکشن کمشن کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ الیکشن کمشن سے متعلق ایسے انکشافات کرﺅنگا کہ قوم کانوں کو ہاتھ لگائے گی اس حوالے سے ٹھوس ثبوت سامنے لاﺅنگا۔
تحریک منہاج القرآن بڑودھا (انڈیا) کے زیراہتمام انٹرنیشنل بک فیئر دہلی میں 04 فروری تا 10 فروری تک بک سٹال لگایا گیا ہے۔ انٹرنیشنل بک فیئر (انڈیا) میں سید ناد علی بانی صدر تحریک منہاج القرآن بڑودھا (انڈیا) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تین سو سے زائد کتب، خطابات اور ہزاروں سی ڈیز پر مشتمل سٹال قائم کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں لانگ مارچ ڈکلیریشن کو حقیقی جمہوریت کیلئے تاریخی دستاویز قرار دیا گیا اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشت گردی کے تسلسل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مذموم عمل کی سخت مذمت کے ساتھ اسے موجودہ حکومت کی واضح ناکامی قرار دیا گیا اور حکومتی غیر سنجیدگی پر اظہار افسوس کیا گیا۔
3 فروری 2013ء کو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سعیلہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظہ نمرہ مظہر نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت منہاج نعت کونسل جہلم اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر سعیلہ کی طالبات نے پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 03 فروری 2012ء کو ڈے چن سٹی میں اطاعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے کارکنوں کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء کو ویانا سنٹر میں بعد نماز عصر عظیم الشان 13 ویں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت خواجہ محمد نسیم (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، آسٹریا) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چینتو( اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور میرپور کے زیر اہتمام محمد حفیظ کے گھر چوتھی سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت قاری محمد علی نے کی جب کہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیصل شہزاد، محمد یونس چشتی، محمد سلطان، صداقت علی خان، قمر علی قادری، حسین محی الدین قادری اور حاجی شاہد محمود قادری نے پڑھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.