سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سڑکوں پر تا حد نگاہ انسانوں کا سمندر دکھائی دیتا ہے۔ صبح سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے مگر عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں لوگ تاریخی جلسے میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ لاہور کی سڑکیں تنگی داماں کا شکوہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ عوام کا جوش و خروش فرسودہ نظام سیاست کے علمداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
لاہور کی سڑکوں پر تا حد نگاہ انسانوں کا سمندر دیکھائی دیتا ہے۔ قومی پرچم 23 مارچ 1940ء کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ جلسے میں عوامی کی شرکت فرسودہ نظام سیاست سے بیزاری کا واضع اعلان ہے۔ لاہور کی سڑکوں پر تل دھرنے کو جگہ باقی نہ رہی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اڑھائی بجے اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئے تو لاکھوں افراد نے کھڑے ہو کر نعروں کی گونج میں ان کا والہانہ پرجوش اور تاریخی استقبال کیا۔ اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھ کر دیوانے جھوم اٹھے، جبکہ فضا استقبال کے لیے چھوڑے گئے غباروں سے رنگین ہو گئی۔ طویل انتظار کے بعد جب کارکنان نے اپنے محبوب قائد کو دیکھا تو ضبط کے سب بندھن ٹوٹ گئے۔
لاہور: آزاد کشمیر اجیرہ سے قافلہ آج صبح مینار پاکستان پہنچ گیا ہے۔ قافلہ میں دو بڑی بسیں اور دو ٹیوٹا شامل ہیں جس میں سینکڑوں لوگ مینار پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مینار پاکستان پر 20 لاکھ لوگوں سے زائد کے تاریخ ساز عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے نظام درست کرنے کے لیے حکومت کو 10 جنوری کی مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آئین و قانون کے مطابق پاکستان کا کرپٹ اور فرسودہ نظام درست کرنے کے لیے جو مطالبات انہوں نے پیش کیے ہیں، انہیں نہ مانا گیا تو پھر 14 جنوری کو اسلام آباد کی سڑکوں پر پرامن احتجاجی مارچ ہوگا۔
الہ آباد سے 15 بسیں جبکہ نواحی علاقے منڈی احمد آباد سے 8 بسیں بھی قافلے میں شامل ہوئیں۔ منہاج القرآن الہ آباد کے سینکڑوں افراد پر مشتمل یہ قافلہ صبح 8 بجے ٹھینگ موڑ الہ آباد چوک سے لاہور کے لیے روانہ ہوا۔ مینار پاکستان آمد کے لیے لاہور قصور روڈ اور جی ٹی روڈ براستہ جمبر دو روٹس مجوزہ پلان میں شامل تھے۔ تاہم مقامی انتظامیہ اور مرکز کی ہدایت کے بعد براستہ جمبر جی ٹی روڈ لاہور کا انتخاب کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور میں بیس لاکھ سے زائد لوگوں کے تاریخ ساز ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے نظام درست کرنے کے لیے حکومت کو دس جنوری 2013ء کی مہلت دی ہے۔ اگر پاکستان کا کرپٹ اور فرسودہ نظام درست کرنے کے لیے ان کے پیش کردہ آئینی و قانونی مطالبات نہ مانے گئے تو پھر 14 جنوری 2013ء کو اسلام آباد کی سڑکوں پر چالیس لاکھ افراد کا پرامن احتجاجی مارچ ہوگا۔
سیالکوٹ: امید کی کرن، کے حوالے سے شہر اقبال میں تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ کے سینکڑوں بچوں نے 19 دسمبر 2012ء کی شب ایک پرامن کینڈل ریلی کا انعقاد کیا۔ سینکڑوں معصوم محب وطن بچوں کی یہ پرامن ریلی ہاتھوں میں شمعیں اٹھا کر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی دفتر مجاہد روڈ، الممتاز پلازہ سے شروع ہو کر علامہ اقبال چوک پراختتام پذیر ہوئی۔ جہاں سوشل، الیکڑانکس اور پرنٹ میڈیا کی بھاری اکثریت نے اس ریلی کی کوریج کی۔
بورے والا: تحریک منہاج القرآن کے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے عنوان سے ہونے والے 23 دسمبر کے عظیم الشان جلسے کی تشہیری مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پورے بورے والا میں مختلف جگہوں پر وال چاکنگ کی گئی اور سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔ جن میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ اور نظام بدلو کے نعروں کو چسپاں کیا گیا ہے۔
21 دسمبر کی صبح کو ہزاروں شرکاء کی آمد کا سلسلہ ہوا، جو شام تک لاکھوں کی تعداد میں پہنچ گیا۔ پہلے روز مینار پاکستان کے اردگرد ملحقہ سٹرکوں پر سکیورٹی اور ٹریفک کے انتہائی منظم انتظامات کیے گئے۔ داتا دربار، اسٹیشن، لاری اڈہ، شاہدرہ سمیت ہر طرف سے آنے والے قافلوں کو مینار پاکستان تک پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹریفک کے بہترین انتظامات میں سٹی ٹریفک پولیس، جبکہ قافلوں میں آنے والی ہزاروں بسوں کی پارکنگ میں منہاج القرآن کی انتطامیہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عظیم الشان عوامی استقبال جلسے میں 22 دسمبر کو بھی لاکھوں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے روز صوبہ سندھ سمیت، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان سے لوگ عوامی استقبال جلسے کے لیے مینار پاکستان پہنچے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 20 دسمبر 2012ء کی شب لاہور (پاکستان) پہنچ گئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ وہ 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں پاکستان بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے عنوان سے ہونے والے تاریخی عوامی اجتماع منہاج ٹی وی اور ملک کے تمام بڑے ٹی وی چینلوں پر دیکھا جاسکے گا۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چیچہ وطنی کا اہم اجلاس بسلسلہ حتمی انتظامات استقبال قائد مہم منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر استقبال قائد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان بھر کی طرح چیچہ وطنی سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سینکٹروں بسوں اور کاروں کے قافلوں کے ذریعے مینار پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ، میڈیا، پارلیمنٹ اور ملک کی سیاسی جماعتوں کو 23 دسمبر کو پیغام دوں گا، جو اس دھرتی پر تبدیلی چاہتے ہیں، وہ 23 دسمبر کو گھر نہ بیٹھیں، باہر نکل کر ظلم کی دیواروں کو گرانے کا عزم کریں۔ 23 دسمبر کو عوام پاکستان کا بدعنوانی، ظلم، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف پرامن احتجاج ہوگا۔
چکوال - 23 دسمبر کے پروگرام کی آگاہی کے سلسلے میں چوآ سیدن شاہ سے ایک موٹر سائیکل ریلی بشارت تک نکالی گئی، جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن تحصیل چوآ سیدن شاہ کے رہنما میاں لیاقت علی، سہیل رضا، محمد صابر، محمد سعید، حاجی عبدالغفور شیخ، ملک احسان محفوظ، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، طاہر اعوان ایڈوکیٹ، محمد توفیق، ملک ارسلان، محمد آصف، حاجی محمد صابر اور میڈیا کوارڈینیٹر نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.