سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مسلم سنٹرلورن سکوج (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 28 نومبر2012ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں قرب وجوار سے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کے مہمان خصوصی منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور معرووف عالم دین علامہ سید فرحت حسین شاہ جو ان دنوں غوثیہ مسلم سوسائٹی کی دعوت پر ناروے کے دورہ پر ہیں۔
جمہوریہ ترکی کا تین رکنی وفد نے دورہ پاکستان میں 28 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر صالح یوسل نے کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
مورخہ 27 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 10 محرم الحرام کو پورا دن جی ٹی روڈ مین چوک گوجرخان میں شہداء کربلا کی یاد میں دودھ کی سبیل لگائی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کو اس سبیل سے دودھ اور مشروب پلایا گیا۔ دن بھر ساؤنڈ سسٹم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور نعت و منقبت سنائی جاتی رہی۔
منہاج القرآن اوسلو (ناروے) کے مرکزی رہنماچودھری مشتاق احمد برنالی نے مورخہ 27 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں معززین اوسلو نے شرکت کی۔
25 نومبر 2012ء کو تین ہزار بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بذریعہ خصوصی ٹرین واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچے۔ جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے ممبر سہیل احمد رضا، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سید زاہد بخاری، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، اظہر نذیر سلہری، پاکستان سکھ گورد وارہ ہربندھک کمیٹی کے صدر سردار شام سنگھ، سردار بشن سنگھ، ڈاکٹر سردار سورن سنگھ، پاکستان رینجرز پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلٰی افسران نے ان کا استقبال کیا۔
مورخہ 25 نومبر 2012ء بروز اتوار کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سانگلہ ہل کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ استقبال قائد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی نے خصوصی شرکت کی۔ سانگلہ ہل کے گرد و نواح سے سینکڑوں طلبہ شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ ہم فرسودہ نظام سیاست کے خاتمے اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کا مشن لیکر نکلے ہیں۔ 23 دسمبر کو ان شاء اللہ مینار پاکستان میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان کو بچانے کیلئے لائحہ عمل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کے تحفظ کیلئے اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کریں۔ رنگ، نسل اور فرقوں سے نکل کر ملی وحدت کی تسبیح میں خود کو پرو لینے سے ہی قوم کی بقا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء کو یوم عاشور مذہبی جذبات کے ساتھ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیاجس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
مورخہ 25 نومبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ اور عوام الناس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچانے کے لیےکارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں محمد جنید قادری نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے مرکز رہنما میاں محمد اسلم نے منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ دیا جس میں منہاج القرآن کے وابستگان اور تحریک ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔
مسلم سنٹرفیورست (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں بہت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اور اہل بیت اور امام حسین رضی اللہ عنہ سے اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے پاکستان کے سفیر نور محمد جادمانی کو سفارتخانہ میں اپنی خدمات کا دورانیہ مکمل کر کے پاکستان روانگی سے قبل الوداعیہ دیا گیا جس کا اہتمام محمد انعام الحق (صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن)، احمد سعید بھٹی (تاحیات رفیق)، محمد بلا ل الرحمن، محمد صابر علی، محمد شاہد چودھری(ناظم نشرواشاعت) نے کیا۔
25 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام فقید المثال شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شان اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی،
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام تحصیل گوجرخان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ تحصیل بھر میں وال چاکنگ کروا دی گئی ہے۔ پوسٹرز اور ہینڈ بلز تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے،
22 نومبر 2012 کو تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام ریاست بچاؤ ورکرزکنونشن ہوا جس میں تحصیل بھر سے تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدے داران اور رفقاء و وابستگان اور علاقہ کے مختلف شعبہ جات کے معززین نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.