سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رفیق صدیقی نے کی۔ انہوں نے سرگودھا میں کی جانے والی استقبال قائد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اور مزید ہدایات بھی فراہم کیں۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ موہڑہ نور زون 2 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیراہتمام ’آؤ پاکستان بچائیں کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کا اہتمام کیا گیا، اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی خالد عباسی ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل کری اور اقبال شیخ کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ Na 48 49 تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے شرکت کی۔ آخر میں تمام ٹیموں کے شرکاء کو 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
مورخہ 10 دسمبر 2012 بروز سوموار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 1 کی کارنر میٹنگ یونین کونسل 1 کے ناظم ملک نذر فریدی کے گھر پر منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری، نائب ناظم محمد عقیل شہباز اور کوآرڈینیٹر ویمن لیگ جاوید عوامی کے علاوہ UC 1 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو پورے ملک سے عوام کا سیلاب مینار پاکستان پہنچے گا جو تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا پرامن اجتماع ہو گا۔ لاہور کے غیور عوام لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر عوام پاکستان کی میزبانی کا حق ادا کریں گے۔ نئے سال کا سورج ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا نے 9 دسمبر 2012ء کو سرگودھا میں 23 دسمبر "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" کے حوالے سے ایک شاندار موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس موٹر سائیکل ریلی کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر چودھری اور مرکزی نائب صدر مدثر فاروق مہمان خصوصی تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پرامن انداز میں اپنے مقررہ راستے پر سفر طے کیا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں سرائے عالمگیر پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے عہدیداروں اور کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ کا پوتا طلحہ بٹ اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔ سرائے عالمگیر پہنچنے پر غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو پیدل قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23دسمبر کو آمد سے قبل طلبہ کے ذریعے بیداری شعور کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں گے اور لوگوں کے اندر موجودہ نظام کے خلاف نفرت پیدا کردیں گے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے ایجنڈے پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور ان کا 23 دسمبر کو پاکستان میں بھرپور خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس کو بدلے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کی سسٹرز ٹیم نے 23 دسمبر کے اجتماع کے لیے ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم شروع کر رکھی ہے۔ جو تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ویمن لیگ کی سسٹرز علاقہ میں گھر گھر جا کر خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کے جلسہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کی دعوت دے رہی ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکپتن کے زیراہتمام مورخہ 9 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شریک ہوکر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سیاست نہیں ریاست بچانے کے ایجنڈے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہیں۔ طلبہ وہی کردار دہرائیں گے جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا۔ طلبہ ریلی میں بدل دو یہ نظام کے نعرے بلند کرتے رہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ’جاگو سیالکوٹ مہم‘ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کا پیغام عوام الناس تک پہچانے کے لئے مصطفوی موبائل وین کے ذریعے سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر ’آؤ تبدیلی کے لئے‘ ڈاکومنٹری دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔
مورخہ 09 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن ناڑی ضلع خوشاب کے زیراہتمام ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ کارنر میٹنگ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن خوشاب کے راہنما غلام رسول، محمد تنویر اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر صدام حسین سمیت تمام فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تمام حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اے آر وائی نیوز کو دیا جانے والا خصوصی انٹرویو بھی دیکھایا گیا
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ وقت دور نہیں جب غریبوں کی گردنیں اونچی کی جائیں گی۔ طلبہ کو ان کے حقوق دئیے جائیں گے اور استحصالی نظام انتخاب کو سمندر برد کیا جائے گا، جس نے دہشت گردی، بیروزگاری، مہنگائی، انتہاپسندی اور بدامنی کیخلاف کچھ نہیں دیا۔
تحریک منہاج القرآن عارف والا کے زیراہتمام ریاست بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ محمد لطیف مدنی نے کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 9دسمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی ہفتہ وار میٹنگ صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ جس میں ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالطیف مدنی، امیر تحریک پاکپتن الحاج رانا منظور علی، تمام ضلعی ناظمین اور تمام تحصیلی باڈی بشمول UC'S کے ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.