سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے شاگرد خاص علامہ محمد اقبال فانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو، ناروے) شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنسز کے سلسلہ میں 10 روزہ دورہ پر مورخہ 17 نومبر 2012ء کو یونان پہنچے
ناروے کی پہلی مرکزی جامع مسجد ورلڈ اسلامک مشن میں مورخہ 17 نومبر 2012ء کو سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کی نگران محترمہ مسرت ہارون نے کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں پیکرِ صبر و شجاعت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت ِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی آغوش میں پرورش پانے والی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اس موقع پر وہ مثالی کردار ادا کیا، جو رہتی دنیا تک تمام خواتین کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے۔
تجمل حسین انقلابی مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے مورخہ 15 نومبر 2012ء کو منڈی بہاؤالدین کی تحصیل گوجرہ کا دورہ کیا۔ سینکڑوں طلبہ نے جلوس کی شکل میں اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل گوجرہ کے صدر زوار حسین بھی تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام یونیورسٹی آف گجرات کے نئے آنے والے طلبہ کیلئے ’’ویلکم پارٹی ‘‘ کا انعقاد 15 نومبر 2012ء کو کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی سابق صدر ایم ایس ایم تنویر احمد خان اور خصوصی شرکت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم وحید اختر مصطفوی نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف پونچھ راولا کوٹ کے زیراہتمام مصطفوی ورکرز کنونشن کا انعقاد 15 نومبر 2012ء کو کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان تجمل حسین انقلابی تھے۔ تقریب سے مہمان خصوصی سمیت ایم ایس ایم راولاکوٹ کے صدر چوہدری ضلعج نے بھی خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کا پیغام عوام الناس تک پہنچانے کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی نے 15 اکتوبر 2012ء کو تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ تشہیری مہم کے دوران ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ، چہرے نہیں نظام کو بدلو، ظلم کی صبح شام کو بدلو، ’اتوار 23 دسمبر 2012 مینار پاکستان لاہور، منہاج القرآن یوتھ لیگ مع متعلقہ یونٹ، چلو چلو مینار پاکستان چلو، سب راستے سب قافلے مینار پاکستان کی طرف‘ کی عبارتیں وال چاکنگ کے لئے استعمال کی گئی ہیں،
ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری کو جامعۃ الدول العربیۃ مصر نے لینگویج اینڈ لٹریچر کے شعبے سے شرف اولیٰ (Excellent) کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ سابق وائس چیئرمین فکیلٹی آف لینگویج اینڈ لٹریچر قاہرہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد حماسۃ عبداللطیف اور سابق چیئرمین شعبہ اردو جامعۃ الازہر الشریف پروفیسر ڈاکٹر ایھاب حفظی عزالعرب کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ ان کی تحقیق کا موضوع ’’اثر النحو العربی فی نحو الاردیۃ‘‘ تھا۔
بدھ 14 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیئنر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قانون شکن حکمران طبقہ اور موجودہ نظام انتخاب کے باعث پاکستان کی ترقی و قانون کی حکمرانی ممکن نہیں، جاگیردار طبقہ عوام کے حقوق پامال کیے ہوئے ہے۔ پرامن انقلاب غریب لوگوں کی اور استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، پر امن انقلاب کے لیے ماورائے آئین کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر قیادت 50 لاکھ سے زائد افراد کا عوامی اجتماع پاکستان کے نظام کی تبدیلی اور انقلاب کا باعث بنے گا۔
14 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ننکانہ صاحب کے ضلع کونسل ہال میں بین المذاہب امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مذاہب کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع ننکانہ ڈاکٹر محمد عثمان خان تھے۔ جب کہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ’انٹر فیتھ پیس واک‘ کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز ڈسٹرکٹ کونسل ہال DCO آفس سے ہوا اور گوردوارہ جنم استہان بابا گرونانک جی کے مین گیٹ پر ختم ہوا۔ اس امن واک کی قیادت DCO ننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان DPO، مبشر میکن اور ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، ڈاکٹر محب النبی طاہر اور حق نواز اعوان نائب ناظم پنجاب نے کی۔
13 نومبر 2012ء کو ایبٹ آباد شہر میں تحریک منہاج القرآن کا مرکزی کنونشن ہوا، جس میں حویلیاں، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، اوگی، غازی اور بالاکوٹ سے تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ اس کنونشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم، یوتھ لیگ اور علماء کونسل کے سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔ ورکزر کنونشن کے مہمان خصوصی مرکزی سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ بھاگووال، گجرات نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔
13 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب میں کرشنامندر راوی روڈ لاہور میں شرکت کی۔ وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور ممبر بورڈ سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی کوکب حبیب احمد، قیصر جمال، فائز علی اور شفیق رضا قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرشنا مندر لاہور کے پنڈت کاشی رام، سیتا ملہوترا اور ڈاکٹر منور چند نے وفد کا استقبال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.