سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(آسٹریا) کے ناظم مالیات ملک محمد امین اعوان نے مورخہ 04 نومبر 2012ء کو منہاج سنٹر ویانا میں حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں محفل ذکر اور ڈنر کا اہتمام کیا۔محفل ذکر میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی، رفاہی اور صحافیوں نے شرکت کی۔
Faith Matters انٹرنیشنل کے زیراہتمام آواری ہوٹل لاہور میں انٹرفیتھ مکالمہ اور مساوات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کی مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خاص طور پر مدعو کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس آ رہے ہیں۔ وہ تحریک منہاج القرآن لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں لاہور کی 150 یونین کونسلوں کے 700 سے زائد عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر لاہور محمد ارشاد طاہر، حفیظ اللہ جاوید، چودھری افضل گجر، انجینئر ثناء اللہ خان، میاں ممتاز احمد، محمد حنیف، محمد عارف چودھری، ذوالفقار احمد اور دیگر قائدین موجود تھے۔
مورخہ 4 نومبر کو یومِ استقبال قائد کے سلسلے میں علی پلازہ گوجرخان میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوا، جس کی صدرات امیرتحریک پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ چوہدری انار خان گوندل بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی پیر سید صدیق شاہ تھے۔ میزبانی کے فرائض صدر تحریک منہاج القرآن گوجر خان ڈاکٹر واجد مصطفوی، ناظم تحریک ریاست قادری، محمد شفیق اور شیخ عابد نے سر انجام دئیے۔
مورخہ 4 نومبر بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی پاکستان آمد پر عوامی استقبال کے حوالے سے تحصیل پتوکی میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اس اجلاس میں ضلع قصور کے کوآرڈینیٹر اشتیاق حنیف مغل اور سیّد محمد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن (اوکاڑہ) کے زیراہتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں جملہ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر تنویر احمد سندھو نے کی۔
صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے جامعۃ الدول العربيۃ سے PhD مکمل کر لی ہے۔ آپ کے مقالہ کی تقریب 3 نومبر 2012ء کو منعقد ہوئی۔ مقالہ کا موضوع ہے "دستور مدینہ اور جدید دستوری اصول (تقابلی و تجزیاتی مطالعہ)"۔ جبکہ مقالہ کے نگران معروف دستوری و قانونی ماہر اور مصر کے سابق نائب وزیراعظم پروفیسر ڈاکٹر یحی الجمل ہیں جو اس وقت جامعہ قاہرہ کے شعبہ حقوق میں پروفیسر آف لاء ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور ایم ایس ایم (سسٹرز) جہلم کی طرف سے جہلم کے کالجز (برائے طالبات) کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان گستاخانہ فلم اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریاں انعقاد پذیر ہوا۔ یہ تقریری مقابہ مورخہ 3 نومبر 2012 (بروز ہفتہ) صبح نو بجے فرسٹ مون میرج ہال جہلم میں ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 03 نومبر 2012ء کو مرکز منہاج القرآن ریندی میں مغرب تا عشاء نصیر احمد جاوید (سینئر تحریکی ساتھی) کی والدہ کے سالانہ ختم پاک کے سلسلہ میں ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر(کھوائی چنگ، ہانگ کانگ) کے زیرانتظام مورخہ 03 نومبر 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ماہانہ گیارہویں شریف اور یوم شہادت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک کے رفقاء، اراکین، علماء کرام کے علاوہ مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق امانت علی گوندل شہید کے تعزیتی ریفرنس پروگرام میں جاپان بھر کی سیاسی ومذہبی قیادتوں کی آمد کے ساتھ ساتھ قائمقام سفیر پاکستان سید اسد علی گیلانی مرکز منہاج القرآن جاپان پہنچے جہاں منہاج القرآن کی انتظامیہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 03 نومبر 2012ء کو ناگویا مرکز منہاج القرآن میں ہفتہ وار درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر امانت علی گوندل (شہید) کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ اس کے تمام مراکز میں ہر ماہ ایک دن ایسی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود وسلام پیش کیا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں مورخہ 03 نومبر2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون چکوال کے زیراہتمام خواتین کے لیے تین روزہ آئین دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے آخری دن اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے معروف سکالر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ حافظ محمد آفتاب احمد خان قادری مورخہ 03 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناگویا جاپان و جامع مسجد المصطفیٰ پہنچ گئے
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.